ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب پیوش گوئل راج کوٹ میں سوراشٹر تمل سنگمم کے دوران چنتن شیور- ٹیکسٹائل اجلاس میں شریک ہوں گے


چنتن شیور تکنیکی ٹیکسٹائل پر غور وفکر کرنے :ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک میں ترقی کے امکانات تلاش کرنے کے لئے ہے

جناب گوئل کپاس سے متعلق ٹیکسٹائل کے ایڈوائزری گروپ اور انسانی ساختہ ریشوں سے متعلق ٹیکسٹائل کے ایڈوائزری گروپ کے اسٹیک ہولڈرس کی میٹنگوں کی صدارت کریں گے

جناب سومناتھ کا دورہ کریں گے اور سوراشٹر تمل سنگمم کے موقع پر منعقد ہونے والی دستکاری اور ہینڈ لوم کی نمائش کا بھی دیدار کریں گے

Posted On: 21 APR 2023 10:33AM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ،امور صارفین، خوراک اور سرکار نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور ٹیکسٹائل اور ریلوے کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش تکنیکی ٹیکسٹائل ، قومی تکنیکی ٹیکسٹائل کی اہم اسکیم سے متعلق چنتن شیور نامی  غوروفکر کے اس سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس سیشن میں ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک میں ترقی کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔سوراشٹر تمل سنگمم کے دوران  یہ سیشن آج راج کوٹ کے گجرات میں منعقد ہورہا ہے۔

 یہ سیشن مشترکہ طور پر سنتھیٹک اور ریان ٹیکسٹائلز کی برآمدات کے فروغ کی کونسل (ایس آر ٹی ای پی سی) اور ہندوستانی تکنیکی ٹیکسٹائل انجمن (آئی ٹی ٹی اے) کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں 50 سے زیادہ بڑی صنعتیں ہوم ٹیکسٹائل اور کلاتھ ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبے  جیسے صنعتی سلائی کے دھاگے، ٹیپس، لیبلس اور بیچز، فرنیچرس اور کوٹیڈ فیبرکس ، مچھردانی ،فائبر فل، فلٹرفیبرکس ،گھریلو پوچھے، کھلونے سمیت دیگر امور کے لئے شرکت کررہی ہیں۔

اس کانفرنس میں صنعتی لیڈران ، مینو فیکچرر ، محققین، وزارتیں اور مرکز اور ریاستی حکومت کے صارف محکمے واحد پلیٹ فارم پر  یکجا ہوں گے تاکہ مستقبل کی ترقی اور اس شعبے کی ترقی کے امور پر خیالات کا تبادلہ اور غوروفکر کرسکیں۔

اس سیشن میں ہندوستان اور دنیا میں سرمایہ کاری اور ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک کے برآمداتی مواقع اور امکانات  پر غوروفکر اور سرکردہ ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک صنعت کے ساتھ ماہرین کی بات چیت  کا الگ سیشن ہوگا۔ اس کے علاوہ گجرات حکومت کی طرف سے ایک پریزنٹیشن دی جائے گی ،اور سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ باہمی سوال وجواب کا ایک سیشن بھی منعقد ہوگا۔ سیشن میں ان امور پر غور وفکر کے ذریعہ ہوم ٹیک اور کلاتھ ٹیک ،صنعت کی ترقی اور ہندوستان کو عالمی نقشے پر لانے کے لئے مضبوط ترین راہ ہموار کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

دورہ کے دوران جناب گوئل ایم ایم ایف ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ انسانی ساختہ ریشوں سے متعلق ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

ٹیکسٹائل کے عزت مآب وزیر جناب گوئل کپاس سے متعلق ٹیکسٹائل کی ایڈوائزری گروپ  ( ٹی اے جی-سی) کی چھٹی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے۔ ٹی اے جی سی کی تشکیل 25 مئی 2022 کو کی گئی تھی۔ اس میں پورے کاٹن ویلیو چین یعنی کاٹن کارپوریشن آف انڈیا ( سی سی آئی)، زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق ترقیاتی اتھارٹی (اے پی  ای ڈی اے )، کانفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹری (سی آئی ٹی آئی)، کاٹن ایسو سی ایشن آف انڈیا ( سی اے آئی)، کپاس کے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا فروغ (ٹی ای ایکس پی آر او سی آئی ایل)، انڈیا کاٹن ایسو سی ایشن لمیٹڈ (آئی سی اے ایل )، دی کلاتھنگ مینوفیکچرر ایسو سی ایشن آف انڈیا( سی ایم اے آئی)، ملبوثات کی برآمدات کے فروغ کی کونسل (اے ای پی سی)، کل ہند کپاس کی پیداوار کرنے والی کسان تنظیموں، انڈین کاٹن فیڈریشن (آئی سی ایف)، جنوبی ہندوستان میلس انجمن (ایس آئی ایم اے)، کے اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ ساتھ  سرکردہ گھریلو مینوفیکچرر / برآمدکاروں اور صارف اورحکومتی وزارتوں /محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔

وزیر موصوف ٹیکسٹائل – مستقبل کے نقشے میں پائیداریت اور مدور کے متعلق ایک سیشن بھی خطاب کریں گے۔ پائیداریت کا اے ٹی یو ایف ایس اور پی ایم مترجیسی وزارت کی اہم اسکیموں میں خاص مقام ہے اوراے ٹی یو ایف ایس اور پی ایم متر پارک کے تحت پی ایم متر- ریسائیکلنگ کی سہولیات کے فروغ کو تقویت فراہم کی جارہی ہے۔

ہمہ گیر اورمدور مصنوعات کے لئے داخلی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے تعلق سے ہندوستان اس سمت زبردست کام کررہا ہے اور بہت سارے ہندوستانی اختراع کار ٹیکنالوجیوں اور تکنیک کے ساتھ تجربہ کررہے ہیں تاکہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کے وسائل سے مؤثر اور ماحولیات دوست کے مختلف پروسیس کی تیاری کی جاسکے۔

گجرات اور تمل ناڈو میں ٹیکسٹائلز کلسٹرس پائیداریت کی سمت میں سب سے آگے ہیں۔ زیرو لکویڈ ڈسچارج ، فائبر ٹو فائبر ریسائیکلنگ ، متبادل نامیاتی رنگوں / کیمکل کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تبدیل توانائی کے ذرائع کو منتقل کرنے جیسے عمل کے ذریعہ مینوفیکچرنگ پروسیس کو زیادہ سے زیادہ مؤثر وسائل بنانے کے لئے ان کی طرف سے کام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کام کاج کے بہتر حالات اور فوائد کے ذریعہ ملازمین کی صحت وتندرستی کا خیال رکھنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ای ایس جی وصولوں کے تمام عنصر کو دھیان میں رکھا جارہا ہے۔

دورے کے دوران جناب پیوش گوئل سومناتھ جائیں گے اور سوراشٹر تمل سنگمم کے موقع پر منعقد ہونے والی دستکاری اور ہینڈلوم نمائش کا دیدار کریں گے۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے تحت گجرات میں 17 سے 30 اپریل 2023 تک سوراشٹر تمل سنگمم کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان ثقافتی روابط کا جشن منایا جاسکے۔ اتحادکا جشن منانے  اور مشترکہ تاریخ کے ساتھ دونوں خطوں کی وحدانیت کو اجاگر کرنے کے لئے یہ تقریب 4 مختلف جگہوں یعنی سومناتھ، دوارکا، راج کوٹ اور کیوڑیا میں اسٹیوچو آف یونٹی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔

*****

U.NO:4343

ش ح۔ع ح۔س ا



(Release ID: 1918479) Visitor Counter : 123