نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز ڈے -2023 کے افتتاح کے موقع پر نائب صدر کی تقریر کا متن

Posted On: 20 APR 2023 2:17PM by PIB Delhi

سول سروسز ڈے سول سروینٹس کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو شہریوں کے کاز کے لیے دوبارہ وقف کر دیں اور اپنے وعدوں اور کام میں بہترین کارکردگی کا دوبارہ عہد کریں۔

یہ قوم کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے، جو ہم سب کو اپنے ملک کی انتظامیہ اور ترقی کے سفر میں اس طبقے کے ریڑھ کی ہڈی کے کردار کی یاد دلاتا ہے۔

اس اہم موقع کا حصہ بننا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ مرکزی حکومت کے لیے مختلف محکموں کے کام کا جائزہ لینے اور سول سروس کے لیے یکساں طور پر اپنے تعاون کو بڑھانے کی عکاسی کرنے کا ایک موقع۔ اس طرح کی ذاتی آڈیٹنگ انتہائی نتیجہ خیز ہے۔

اسی دن 1947 میں ’ہندوستان کے مرد آہن‘،سردار ولبھ بھائی پٹیل نے سرکاری ملازمین کو ’ہندوستان کا فولادی فریم‘ –  حکومت وقت کی پالیسیوں کو نافذ کرنے والا کہا تھا – یعنی ایک ایسا ستون جس پر گورننس کا پہیہ  ٹکا ہوا ہے، جو ملک کے لیے پالیسیوں اور پروگراموں کو آگے بڑھاتا ہے۔

جدید ہندوستان کو یکجا کرنے والا سردار ولبھ بھائی پٹیل کا وژن ، ملک بھر کے نوکرشاہوں کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی ملک کے لیے مثالی شراکت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہندوستان کے مفاد کو ہمیشہ سرفہرست رکھنا ہمارا اجتماعی ’دھرم‘ ہے۔

ہم سب قابل فخر ہندوستانی ہیں اور ہمیں اپنی حیرت انگیز کامیابیوں اور ترقی کے ساتھ ساتھ ہزاروں سال پہلے کی تہذیبی اخلاقیات پر بھی فخر کرنا چاہیے۔

ہماری عالمی شبیہ اس وقت اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دنیا آج عالمی مسائل پر ’بھارت کی آواز‘ کا انتظار کر رہی ہے۔ سال 2020 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بیان: ’توسیع پسندی کا دور ختم ہو گیا ہے، یہ ترقی کا دور ہے…‘ اور 2022 میں ’’آج کا دور جنگ کا نہیں ہے‘‘ دنیا کی آواز بن گیا جو ہماری عالمی موقف ہے۔

’قوم ہمیشہ سب سے پہلے‘ ہمیشہ سے ہمارا رہنما اصول ہونا چاہیے۔ لائن سے باہر والوں کو اپنے فکری عمل پر غور کرنے اور اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بصورت دیگر کوئی بھی چیز ہماری قوم پرستی کے خلاف ہوگی۔

دوستو، دنیا کے سب سے طاقتور انسانی وسائل، بے پناہ ٹیلنٹ اور مہارت کے ذخیرے سے جڑنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ آپ انسانیت کے چھٹے حصے کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں قابل تحسین طریقے سے مصروف عمل ہیں۔ ایک طبقے کے طور پر آپ لاکھوں کے لیے رول ماڈل ہیں- اور تبدیلی اور نمو کو متاثر کرنے کے لیے طاقتور وسیلہ۔

آپ کی پوزیشننگ میرٹ پر ہے جس کا انتخاب انتہائی سخت عمل سے کیا جاتا ہے۔ یہ کسی تحفہ یا سرپرستی سے بالاتر ہے۔

یہ ایک معروف منظر نامہ ہے کہ مشکل ترین امتحان میں کامیابی کے بعد بھی نوکرشاہوں کے مالی فوائد کا  موازنہ دستیاب متبادل سے نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم، سول سروسز کے بارے میں کچھ انوکھی اور خاص بات ہے جو اسے متبادلات میں آپ کے ساتھیوں کی حسد کا باعث بناتا ہے۔ یہ آپ کو لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کی بہتری لانے کا ایک شاندار اور خدائی موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ ملک کی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے آپ اہم مقام پر فائز ہیں۔ آپ تبدیلی کے سب سے زیادہ نظر آنے والے اور موثر ایجنٹ ہیں جو ہمارے منظر نامے پر نظر آ رہے ہیں۔

سول سروس ہماری حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کو ہموار طریقے سے چلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ، امرت کال میں، 2047 کے جنگجو ہیں، وہ بنیادیں ڈال رہے ہیں جو بھارت کی تعمیر  اس وقت کے لیے کریں گی جب وہ اپنی آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا۔

حالیہ برسوں میں سول سروسز کے کام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، سلسلسہ وار اقدامات کیے گئے ہیں:

  • پالیسی ہدایات کو لاگو کرنے کے طریقہ کار اور ماڈل میں مزید لچک؛
  • احتساب کی کثرت کو معقول بنانا اور
  • حاصل کیے جانے والے اہداف اور بینچ مارکس کی پختہ وضاحت اس طرح ایک واضح نقطہ نظر فراہم کرتا ہے جو کسی بھی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

سال 2018 میں انسداد بدعنوانی ایکٹ، 1988 میں سیکشن اے 17 کو شامل کرنا درست سمت میں ایک قدم ہے۔ اب یہ تحقیقات کے لیے متعلقہ اتھارٹی کی پیشگی منظوری دے کر سرکاری کاموں اور فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازم کی طرف سے دی گئی سفارشات یا فیصلوں کے حوالے سے معاملات کی تفتیش کو منظم کرتا ہے۔

یہ سول سروس کو ’’حدود سے باہر نکل کر کام کرنے‘‘ کی بھی اجازت دیتا ہے۔ فیصلہ سازی میں بہتر یقین دہانی پہلے سے ہی نمایاں نتائج پیدا کر رہی ہے۔

اس سال کے سول سروس ڈے کا تھیم بہت موزوں ہے–  وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) جس کا مقصد ’شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘ ہے۔

یہ تھیم جامع ترقی میں شامل ہو کر اپنے تمام شہریوں کے لیے ایک زیادہ مساوی اور خوشحال ہندوستان کے حصول کے لیے حکومت کے ارادہ اور پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سول سروس ’’سنکلپ سے سدھی‘‘ کو حاصل کرنے کے اپنے عزم کے ذریعے وکست بھارت کو حاصل کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ تھیم ہمارے آئین کے تمہید کا عکس ہے جو اپنے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے: انصاف؛ آزادی؛ مساوات اور بھائی چارہ۔ ایک پُرسکون منظرنامہ– آپ کی اہم شراکت سے قوم تیزی سے اس راہ پر گامزن ہے۔

دو مکمل سیشن اور چار الگ الگ سیشن یقینی طور پر بامعنی بات چیت اور خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کریں گے۔ بات چیت اور غور و خوض سے آپ سب کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو مختلف وزارتوں کی جاری کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چنتن شیور، ایک سوچا سمجھا طریقہ کار، جہاں وزارتیں/محکمے تمام سطحوں پر حکومتی نقطہ نظر کو لانے کے لیے مشغول ہوتے ہیں، ایک فائدہ مند تجربہ رہا ہے۔ اس طرح کی ذاتی تشخیص اور آڈیٹنگ سسٹم کے کاموں میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھاتی ہے۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ قابل ستائش طریقے سے گورننس میں بہترین کارکردگی کو فروغ دے رہا ہے۔ انتظامی اصلاحات کو آگے بڑھانے، اختراع کو فروغ دینے، اور شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں اور حکومت کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہیں۔

آج، متعدد حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ یہ خواہشات اور اختراعات کے اضافے سے متاثر ہے اور ہمارے شہریوں کی کامیابیوں سے اس کی توثیق ہوتی ہے۔

قائدانہ وژن، ہمارے لوگوں کی ذہانت اور سول سروس کے عزم کا یہ جوڑ بھارت کو مواقع اور سرمایہ کاری کی ایک پسندیدہ عالمی منزل بناتا ہے۔ اس ملک کو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہونے کا ٹیگ حاصل ہے۔

اس ہم آہنگی والے کام کے نتیجے میں، قیادت کے وژن کو سول سروس کے ذریعے زمینی حقیقت میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا سائنس اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ٹیکنالوجیز کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا رہا ہے۔

جدید اور جامع حل پسماندہ برادریوں کو درپیش چیلنجوں کو کم کر رہے ہیں اور ان سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ حل معیاری صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں لوگوں کی امنگوں کو پورا کر رہے ہیں۔ سول سروسز کی طرف سے ان کو مضبوط ارادے اور عزم کے ساتھ پورا کیا گیا ہے۔

سرکاری اقدامات اور پالیسیوں کی سول سروس کے ذریعے قابل اعتبار عمل درآمد کے نتیجے میں ہندوستان ایک نئی کاروباری ثقافت کو آسان بنانے اور اختراعی آغاز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے عالمی قدری سلسلہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ سب اب ایک آتم  نربھر معیشت – ہمارا نیا منتر – کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

بڑے پیمانے پر لوگ اس ماحولیاتی نظام کے ابھرنے سے مستفید ہو رہے ہیں، جو نظام کے حل کی ایک سیریز کو فروغ دیتا ہے، یعنی ’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس‘؛ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر؛ اصول سے کردار میں تبدیلی؛ شہریوں پر مرکوزیت؛ پبلک سروس ڈیلیوری میں شفافیت اور جوابدہی۔

ہماری سیاست کی طرح، سول سروس کی تشکیل کو مسلسل زیادہ نمائندے مل رہے ہیں، جس میں تمام سماجی طبقات شامل ہیں۔ بہت سے بیرونی ممالک کو ابھی آپ سے مقابلہ کرنا ہے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، لیکن تبدیلی اتنی ڈرامائی اور ارتقائی ہے کہ اسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اب دور دراز کے دیہاتوں سے، معمولی خاندانوں سے، پسماندہ برادریوں سے نوجوان ٹیلنٹ سول سروسز میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان نوجوانوں نے اس مثبت کردار کو قریب سے دیکھا ہے جو پبلک ایڈمنسٹریشن غربت کے خاتمے اور اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے امکانات کو بہتر بنانے میں ادا کرتی ہے۔

یہ دیکھنا بھی خوش آئند ہے کہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت نوجوان خواتین سول سروسز میں شامل ہو رہی ہیں، جو عوامی انتظامیہ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی موجودگی صحت مند ہوگی اور ایک زیادہ حساس اور اچھی بیوروکریسی کا باعث بنے گی۔

پولیٹیکل ایگزیکٹو کا وژن اور پالیسیاں آپ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آپ کی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم ہیں۔ خوش قسمتی سے، یہ آج ایک زمینی حقیقت ہے جہاں زیادہ سے زیادہ آؤٹ پٹ کے لیے ماحول موجود ہے۔

ثابت قدم اور بصیرت والی قیادت اور مستحکم حکمرانی کے ساتھ، حالیہ برسوں میں ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کا ظہور ہوا ہے جس سے پالیسیوں پر تیزی سے عمل درآمد میں بیوروکریٹک صلاحیتوں کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔

جامع ترقی، جو صرف ایک تصور تھا اب ایک زمینی حقیقت ہے، جس کے فوائد ان تک پہنچ رہے ہیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، یہ ایک نیا معمول ہے۔ اس نے تمام سطحوں پر خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں حکمرانی میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کا استعمال گورننس میں ایک بڑا گیم چینجر رہا ہے۔ ٹیکہ کاری کی کامیابی کے لیے کو-ون پورٹل کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور میں نے اپنے بیرون ملک دوروں میں اس کی گرمجوشی کو محسوس کیا ہے۔

نوکرشاہوں نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ملک میں ہر سطح پر قابل تعریف کردار ادا کیا، ایک نیا عالمی معیار قائم کیا۔ آپ نے بڑی کامیابی حاصل کی اور قوم کا نام روشن کیا۔

سول سروینٹ کی ذہنیت اب عام آدمی کو خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ تکنیکی شمولیت نے خدمات کی فراہمی میں تیزی لائی ہے اور، اس عمل میں، ’بچولیے‘ کے ایک دیرینہ خطرے کو ختم کر دیا ہے۔ سول سروسز نے کبھی بھی کوئی بچولیا پیدا نہیں کیا، انہیں کئی دہائیوں سے درمیانی افراد کی موجودگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کامیابیاں حیران کن طور پر متاثر کن ہیں۔ چاہے وہ دیہی رہائش، کھانا پکانے کی گیس، صفائی، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، بینک اکاؤنٹس یا ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں ہو۔

شفافیت اور احتساب اب ایک اچھی طرح سے ایمبیڈڈ آرڈر کا ناگزیر حصہ ہیں۔ ٹیکنالوجی کے تعارف کے ذریعے نظام کو بااختیار بنانے کی وجہ سے بھی تیز رفتار ترقی ہوئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی دیہاتوں تک پہنچ چکی ہے، لوگ اس سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو ان لوگوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے جنہوں نے اس کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔

آرزو مند اضلاع اور اسمارٹ سٹیز، تخیلاتی خیالات، منظرنامہ کو بدل رہے ہیں۔ مجھے یہ جان کر خوشی اور مسرت ہوئی کہ وہ ضلع جہاں ایک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پہلے جانا پسند نہیں کرتا تھا، اب ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے کیونکہ یہ ایک آرزو مند ضلع ہے، جو اسے اعلیٰ سطح پر لے جانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آرزومند اضلاع اور اسمارٹ شہروں کے حوالے سے یہ بڑی تبدیلی اچھی طرح سے سوچی سمجھی اور موثر عمل آوری ثابت کرتی ہے کہ باقاعدہ اشارے پر مبنی نگرانی کیا حاصل کر سکتی ہے۔ عام آدمیوں کے لیے اسمارٹ سٹی کا مطلب یہ تھا کہ اسے اسمارٹ ہونا چاہیے، لیکن کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ اسے مستند ریڑھ کی ہڈی میں اسمارٹ ہونا چاہیے، یعنی وہاں رہنے والے لوگوں کو ٹیکنالوجی اور سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے جو کبھی خصوصی اور محفوظ سمجھی جاتی تھیں۔

سیچوریشن اپروچ، ایک عظیم تصور، ترقی کے لیے ایک گاندھیائی نسخہ، نے قطار میں موجود آخری آدمی تک فوائد کے حصول کو یقینی بنایا ہے۔ یہ آپ کے جذبہ، مشن، عزم اور ہدایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ترقی پر اثر انداز ہونے کے لیے ایک مستحکم حکومت کی اہمیت سے کبھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ میں 1989 میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوا، اور اس عرصے میں مجھے وزیر بننے کا موقع ملا۔ ہم 12 سے زیادہ پارٹیاں چلا رہے تھے۔ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں جو مخلوط حکومت کی رکاوٹوں کو جانتے ہیں۔ اس تناظر میں، 2014 اور 2019 میں سیاسی پیش رفت واٹرشیڈ لمحات ہیں۔ یہ گورننس کے لیے اثر انگیز ثابت ہوا ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس نے اس ملک کی عالمی امیج کو ابھارا ہے۔

گہرائی سے اپنی جڑیں جما چکے ناپسندیدہ عناصر کے سیاسی گلیاروں کو صاف کرنا، جو طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے والی حکمرانی کے لیے، ایک سنگ میل کی کامیابی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ ان ناپسندیدہ عناصر کی موجودگی کبھی بھی سول سروس کی وجہ سے نہیں تھی۔ ان کی وجہ سے سول سروس کو نقصان اٹھانا پڑا اور اب وہ صورتحال نہیں رہی۔

پاور بروکرز کی ایک زمانے میں پھلنے پھولنے والی منافع بخش صنعت کا گرہن خاص طور پر سول سروس کے لیے ایک اعزاز ہے کیونکہ یہ سول سروس کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی توانائی کو بروئے کار لا کر بلا خوف و خطر کام کر سکے۔

ہندوستان عروج پر ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا اور یہ عروج رک نہیں سکتا۔ مثبت اقدامات اور پالیسیوں کے موثر نفاذ کی بدولت، ہندوستان آج مواقع اور سرمایہ کاری کی عالمی منزل ہے۔

ہندوستان نے حالیہ برسوں میں کچھ شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے، جبکہ باقی دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ مثال کے طور پر ایک سادہ سی بات کو لے لیں۔ 220 کروڑ لوگ جنہوں نے ٹیکے لگوائے، ان کا سرٹیفکیٹ موبائل پر دستیاب ہے۔ دنیا کا کوئی ملک ان کارناموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ سب قیادت کے وژن اور اس پر آپ کے موثر ترین عمل کی وجہ سے ہے۔

ہمارے لوگوں کی ذہانت اور سول سروس کے عزم نے ہمیں ستمبر 2022 میں ہمارے سابقہ نوآبادیاتی حکمرانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں بڑی عالمی معیشت کا درجہ حاصل کرنے میں مدد کی۔ تمام اشاروں کے مطابق، ہندوستان دہائی کے اختتام پر تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بننے کے لیے تیار ہے۔

بڑے پیمانے پر مالی فوائد کی براہ راست منتقلی نے عوامی خدمات کی فراہمی میں نقصان دہ رساؤ کو روک دیا ہے۔ اس رساؤ کی وسعت کا اندازہ ایک سابق وزیر اعظم کے غصے سے بھرے دعوے سے لگایا جا سکتا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں تک صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہی پہنچ رہا ہے۔ اس رساؤ کو اب ناقابل واپسی طور پر بند کر  دیا گیا ہے۔

ہندوستان کی ترقی کا بلیو پرنٹ اب ایک زمینی حقیقت ہے، اس پر عمل ہو رہا ہے۔ اگر ہم گلوبل انوویشن انڈیکس کو دیکھیں تو ہم نے 40 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی ہے اور یہ پیٹنٹ کی تحقیق اور فائلنگ سے ظاہر ہوتا ہے۔

  ہندوستان کے پاس 80,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا ماحولیاتی نظام ہے اور دنیا میں یونیکارنز کی تعداد میں تیسرا نمبر ہے۔

اس طرح کی غیر معمولی ترقی کی رفتار مثبت اقدامات اور اقدامات کی ایک سیریز اور ماحولیاتی نظام کے ارتقاء کا نتیجہ ہے جو ہمارے شہریوں کو اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ صرف کاغذ پر نہیں ہے، اب ہر نوجوان ذہن اس ماحولیاتی نظام کی وجہ سے اس قابل ہو گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر سکے۔

یہ آئینی طور پر ضروری ہے کہ تمام یونین اور ریاستوں میں انتظامیہ میں یکسانیت ہونی چاہیے تاکہ وفاقیت کوآپریٹو فیڈرلزم میں تبدیل ہو جائے جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔ اس ظہور میں، سول سروس کا ایک اہم کردار ہے۔

سول سروس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ آل انڈیا سروسز ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتی ہیں، جو کہ یونین اور ریاستوں کے لیے مشترک ہیں، وفاقیت کا ایک اہم پہلو ہے۔ تاہم، اس سلسلے میں کچھ ریاستوں کا موقف تشویش کا باعث ہے۔ یہ منظر نامہ وفاقی نظام کو نقصان پہنچانے کے علاوہ سول سروس کے معیار کو بھی خراب کر رہا ہے۔ مسائل کو ہموار کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ سول سروس کی افادیت اور عظمت ضائع نہ ہو۔

  کچھ ایسے شعبے ہیں جو انفرادی طور پر اور انجمنوں کے ذریعے آپ کی سطح پر قدم اٹھانے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ’ہندوستان کا فولادی فریم‘کچھ حصوں میں سیاسی آقاؤں کے ساتھ مل جل کر، وفاقی ڈھانچے کو دبانے اور شفافیت اور احتساب کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے کمزور ہو رہا ہے۔

ریاستی سطح پر کچھ بیوروکریٹس سیاست دانوں کے لیے حقیقی چیلنج بن رہے ہیں۔ وہ زیادہ طاقت رکھتے ہیں جو کسی بھی سیاست دان کے لیے قابل رشک ہو سکتی ہے۔ اس کا خود جائزہ لینے اور مشورہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ اس ریڑھ کی ہڈی کے اعتقاد کے مطابق ہو جو سول سروس کے پاس ہے، اور اس شہرت کے ساتھ جو اس نے دہائیوں میں پروان چڑھایا ہے۔

آل انڈیا سروسز (کنڈکٹ) رولز، 1968 اور متعلقہ قانونی نظام کی سختی سے تعمیل اختیاری نہیں ہے۔ مثال کے طور پر،  اس کی ایک وضاحت یہ ہے، ’سروس کا ایک رکن جس نے اپنے سرکاری اعلیٰ افسر سے زبانی ہدایت حاصل کی ہے، جلد از جلد تحریری طور پر اس کی تصدیق طلب کرے گا‘۔ کچھ حصوں میں، اس کی خلاف ورزی دیکھی جا رہی ہے۔ زبانی فیصلوں کے ذریعے حکمرانی، بدقسمتی سے حکمرانی کی ایک قابل قبول شکل میں تبدیل ہو گئی ہے جو صرف اس وقت ختم ہو سکتی ہے جب آپ کی طاقتور برادری کی طرف سے یا تو ایسوسی ایشن کے ذریعے یا کسی اور طرح سے مشاورت اور رہنمائی ہو۔

مرکز اور ریاستوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ کام کرنا ایک آئینی ضرورت ہے اور اس میں سول سروس قانونی نظام کو چلانے کے لیے احتیاط سے پابندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ نازک مسائل سستی روی سے کام کرنے کی بجائے تیزی سے حل ڈھونڈنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میرے درمیان کے بزرگوں کو ان گندگیوں پر قابو پانے کے لیے گہرا غوطہ لگانا پڑے گا، حالانکہ یہ گندگیاں کچھ ہی حصوں میں اور انتہائی چھوٹی سطح پر ہیں۔

1980 کی دہائی میں جب میں ایک وکیل تھا، مجھے تب تک نیند نہیں آتی تھی جب تک کہ میرا نام پریس میں نہ آ جائے۔ ایک سال کے دوران، میں ایک سینئر وکیل بن گیا اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ صحیح چیز نہیں ہے۔ آپ کا تعلق انسانی وسائل کے سب سے ممتاز زمرے سے ہے، اور ملک میں کوئی ایسا نہیں ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں آپ کے عہدے پر فائز رہنے کی خواہش نہیں رکھتا۔ اس لیے میں یہ کہوں گا، میڈیا کے کیڑے نے سول سروس میں کچھ لوگوں کو متاثر کیا ہے اور آپ کی تشکیل شدہ انجمنوں کی طرف سے نظامی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

بیوروکریسی کو مقننہ، عدلیہ اور سیاسی ایگزیکٹو کی فطری مداخلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بطور چیئرمین، راجیہ سبھا، میں نے اس کی تشکیل کی ہے۔ ہمیں اپنے سرکاری ملازمین کا سب سے زیادہ احترام اور قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم انتہائی چھوٹے قدم سے اس عمل کی شروعات نہیں کر سکتے۔ میری سطح پر اسے سب سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔

  ان اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تصادم کے بجائے تعاون کے رویے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ اگر ہماری جمہوریت کو پھلنا پھولنا ہے اور اسے برقرار رکھنا ہے تو اختیارات کی علیحدگی کے نظریے پر عمل کرنا ہوگا۔

سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لیے ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا ایک قومی پروگرام ’مشن کرم یوگی‘ نئے ہندوستان کے وژن کے مطابق صحیح رویہ، مہارت اور علم کے ساتھ مستقبل کے لیے تیار سول سروس کو تشکیل دینے والا ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ یہ حکومت میں نچلی سطح پر کام کرنے والے لوگوں کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

یہ ان چیزوں کے موافق ہے کہ 2021 میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے پی ایم ایوارڈز کو ایک نئے انداز کے ساتھ تبدیل کیا گیا ہے جس کا مقصد تعمیری مسابقت، اختراع، نقل اور بہترین طرز عمل کی ادارہ سازی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایوارڈز ملک بھر کے سول سرونٹس کے لیے عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے ایک تحریک کا کام کرتے ہیں۔

نتیجتاً، مشنری جوش و جذبے کے ساتھ پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کا آپ کا جذبہ عوام کی فلاح و بہبود میں تیزی سے جھلک رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں ہندوستان کے عروج میں بڑی تبدیلی بھی آئی ہے۔ عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کو بااختیار بنانا، ایک پائیدار معیشت کو فروغ دینا، قومی جل جیون مشن کے ذریعے سب کے لیے نل سے پانی، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے ذریعے سب کے لیے بہتر صحت، سمیکشا کیندروں کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا، اور باقی دوسرے کام – ہم یہ کر رہے ہیں۔

بس ایک سادہ سی مثال لیں کہ معیشت کیسے بدلتی ہے۔ آیوشمان بھارت، یہ صرف فرد کو فائدہ نہیں پہنچا رہا ہے، بلکہ اس کے نتیجے میں طبی تعلیم، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، پیرا میڈیکل کورس، اسپتال، نرسنگ ہومز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  پی ایم ایوارڈز ہمارے سول سروینٹس کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمارے ملک کی ترقی میں عوامی خدمت کے اہم کردار کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتے ہیں۔

  تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو ان کی اچھی پہچان کے لیے مبارکباد۔ ان کی کامیابی کی کہانیاں یقینی طور پر بہت سے سول سروینٹس کو ان کی نقل کرنےاور انہیں حوصلہ فراہم کرنے کا کام کریں گی۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ امرت کال میں جہاں واضح طور پر توقعات بہت زیادہ ہیں، حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے انتظامیہ کا کام قابل ستائش ہے۔

ہم  سب سے بڑی جمہوریت اور جمہوریت کی  ماں ہیں۔ ہماری جمہوریت گاؤں، میونسپلٹی، ریاستیں اور مرکز – ہر سطح پر سب سے زیادہ فعال اور متحرک ہے ۔ کسی دوسرے ملک کے کسی بھی آئین میں آپ کو پنچایتوں، میونسپلٹیوں کا انتظام نہیں ملے گا۔ ہمارے پاس یہ ہمارے آئین کے حصہ IX میں موجود ہے۔ اس قسم کی درجہ بندی کا جمہوری طریقہ کار دنیا میں کہیں اور نہیں ہے۔

ہماری اظہار رائے کی آزادی کسی سے کم نہیں ہے اور جبری خاموشی کا کوئی ٹھوس ظہور نہیں ہے۔

ہماری غیرمعمولی ترقی اور پھلتی پھولتی جمہوری اقدار کے لیے شتر مرغ کا موقف اپنانے والے کچھ لوگوں کا شکار ہونا واقعی تکلیف دہ ہے۔ ملک کے اندر اور باہر وہ ہماری جمہوریت اور آئینی اداروں کو نیچا دکھانے، ان کی تذلیل، اور داغدار کرنے کے لیے غلط مہم جوئی میں مصروف ہیں۔

یہ حیران کن ہے کہ کیوں ہم میں سے کچھ لوگ معاشی ترقی، پالیسی سازی اور نفاذ کی بات کرتے ہوئے خود غرض مقاصد کا سہارا لیتے ہیں! اس غیر صحت مند موقف کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے۔

سول سروینٹس اس میں رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی قوم پرستی کو فروغ دینے اور بنیادی فرائض کی پابندی کے لیے بھی موزوں ہیں۔

ہمیں لوگوں میں نظم و ضبط پیدا کرنا چاہیے۔ ہمیشہ یاد رکھیں ’’آپ چاہے جتنی اونچائی پر پہنچ جائیں، قانون ہمیشہ آپ سے اوپر ہے!‘‘۔ کوئی بھی قانون کی گرفت سے بالاتر نہیں ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے سول سروینٹس بہترین طریقے سے قوم کی خدمت میں اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں، جس سے ہم سب کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ قومی دھرم ضروری ہے نہ کہ کوئی آپشن۔

مجھے یقین ہے کہ 2047 میں ہماری آزادی کی صد سالہ تکمیل کے ساتھ عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے کے راستے پر قوم کی بے مثال ترقی کی رفتار میں، سول سروس ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ معاون ثابت ہوگی۔

ہماری جمہوریت، بے مثال ترقی اور شان و شوکت کی راہ پر گامزن ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے تینوں بازو – مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو –  ہموار طریقے سے آگے بڑھنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا۔

یہ آئینی ادارے دوسرے کے دائرہ کار میں مداخلت کرکے اختیارات کو ہتھیار بنانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرتے ہوئے بہترین خدمات انجام دیتے ہیں۔

تنظیموں کے اندر اور باہر خطرات جنم لے رہے ہیں، جن میں کچھ غیر ملکی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، جو ہماری تہذیبی اخلاقیات کو تباہ کرنے کے لیے بھارت مخالف تخریبی سرگرمیوں کے مراکز کے طور پر کام کر رہی ہیں اور ہماری ترقی پر پردہ ڈال رہی اور اسے کم تر کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان میں نام نہاد اشرافیہ کے پوشیدہ ایجنڈے میں پریشان کن بصیرت تشویشناک ہے اور بدقسمتی سے ہمارے آئینی ادارے کے کام کرنے میں اس کی جھلک نظر آرہی ہے۔ یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کی قومی خودمختاری اور ثقافتی سالمیت کو اندرونی یا بیرونی کسی بھی قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے۔

میری اس یقین دہانی کو یاد رکھیں – پارلیمنٹ ہی ’قانون سازی کی انچارج‘ ہے اور اسے نافذ کرنے کی اہل ہے۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا خصوصی حق ہے، جو عوام کی مرضی کی سب سے مستند عکاس ہے۔

ہماری آئینی اسکیم کے تحت نہ تو مقننہ اور نہ ہی عدلیہ ایک طاقتور سیاسی اداکار کے طور پر ابھر سکتی ہے- اسے سیاسی طبقے پر ہی چھوڑ دینا بہتر ہے۔

  مجھے آپ کی عقل اور صلاحیت پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے کہ آپ بھارت مخالف بیانیے کو بے اثر کرنے اور حکومت کی پالیسیوں  اور بصیرت آمیز قیادت پر عمل درآمد کو متاثر کرنے کے لیے اچھی طرح کام کر سکتے ہیں۔

میں آپ سب کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آئین ساز اسمبلی میں دی گئی ان کی  آخری تقریر کو یاد دلانے کے ساتھ اپنی بات ختم کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جس چیز نے مجھے بہت پریشان کیا ہے وہ یہ ہے کہ نہ صرف ہندوستان نے اس سے پہلے ایک بار اپنی آزادی کھو دی تھی، بلکہ اس نے اپنے ہی لوگوں کی بے وفائی اور غداری کی وجہ سے اسے کھو  دیا تھا……لیکن یہ بات یقینی ہے کہ اگر فریقین  اپنے مفاد کو ملک کے اوپر رکھیں گے، تو ہماری آزادی دوسری بار خطرے میں پڑ جائے گی اور شاید ہمیشہ کے لیے ہمارے ہاتھ سے چلی جائے گی۔ اس واقعہ سے ہم سب کو سختی سے بچنا چاہیے۔ ہمیں اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی آزادی کا دفاع کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔‘‘

میری خواہش ہے کہ آپ سب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی ان انتہائی اہم باتوں کو ذہن میں رکھیں اور اس راستے پر چلتے رہیں، جب ہندوستان کو بصیرت والی قیادت اور طاقتور بیوروکریسی سے نوازا گیا ہے، کچھ بھی ہماری دسترس سے باہر نہیں ہے اور حالیہ کامیابیوں نے اسے ثابت کیا ہے۔

 جئے ہند، جئے بھارت!

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4323


(Release ID: 1918324) Visitor Counter : 288


Read this release in: English , Tamil