ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نامیبیا اور جنوبی افریقہ سے لائے گئے چیتوں کو نیا نام دیا گیا
Posted On:
20 APR 2023 12:23PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 25ستمبر 2022 کو من کی بات کے اپنے پروگرام میں شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پروجیکٹ چیتا کے بارے میں عام لوگوں میں احسا س پید ا کرنے اور اس پروجیکٹ کو مقبو ل بنانے کے ارادے کےساتھ نامیبیا اور جنوبی افریقہ سے لائے گئے چیتوں کے تجاویز پیش کریں ۔اس سلسلے میں 26ستمبرسے 31 اکتوبر 2022 تک ایک مقابلے کا اہتما م کیا گیا تھا ۔ یہ مقابلہ گورنمنٹ آف انڈیا پلیٹ فارم مائی جی او وی ڈاٹ ان پر کیا گیا تھا۔اس کے جواب میں 11565 انٹریاں حاصل ہوئی تھیں جن میں لائے گئے چیتوں کے نئے نام تجویز کئے گئے تھے۔ ایک سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ان انٹریوں کی جانچ پڑتا ل کی گئی تھی اور ان کے تحفظ اور نئے نام کے بعد ثقافتی قدر کے لئے تجویز کردہ ناموں کی اہمیت کی بنیاد پر نامیبیا اور جنوبی افریقہ کے چیتوں کاسلیکشن کیا گیا ہے۔
ماحولیات ، جنگلا ت اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت ان مقابلہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے ، جنہوں نے نامیبیا اور جنوبی افریقہ کے چیتوں کے لئے نئے نام تجویز کئے ہیں۔
1) Namibian cheetahs
Sl No
|
Old Name of Cheetah
|
Sex
|
Photo of Cheetah
|
New Name
|
Suggested by
|
1
|
Asha
|
Female
|
|
Aasha
|
Rojali Sethy,
Avinash Gajanan Rao Gedam,
Omprakash Singh
Satish Reddy
M S Kumarswamy
Shamoksheet
|
2
|
Oban
|
Male
|
|
Pavan
|
Aashvisingh, Sharweshwar Haritash, Kaarthi Shastry B S, Aranya Haldar,
Amankumar
|
3
|
Savannah
|
Female
|
|
Nabha
|
Amit Rajendra Nalawade,
Narendra Choudhary, Sunil Patil
|
4
|
Siyaya
|
Female
|
|
Jwala
|
Dwarkaram,
Ishant Jindal,
Bhaiya Ji
|
5
|
Elton
(left animal)
|
Male
|
|
Gaurav
|
Satish Reddy,
Jayant Kothavade, Bhumika Bisht, Suchismita Sengupta
|
6
|
Freddy
(right animal)
|
Male
|
|
Shaurya
|
Anuj Kumar Yogi, Bhumika Bisht
|
7
|
Tiblisi
|
Female
|
|
Dhatri
|
Rushav Satapathy
Varshini Bhat
|
2) South African cheetahs
Sl No
|
Old Name of Cheetah
|
Sex
|
Photo of Cheetah
|
New Name
|
Suggested by
|
1
|
Phinda Adult Female
|
Female
|
|
Daksha
|
Devananda
Tinu
|
2
|
Mapesu sub adult female
|
Female
|
|
Nirva
|
Saamragyee Agarwal
|
3
|
Phinda Adult Male1
|
Male
|
|
Vayu
|
Sumit Amit Jagtap, Edrisha Raj,
Raj Sakhare,
Ashish Sharma,
Shivani Thakur,
Satish Kumar,
Ajinkyak, Akshay Sharma
|
4
|
Phinda Adult Male2
|
Male
|
|
Agni
|
Satish kumar
Bhaiya ji
Aswathy suresh
Shivraj Swami
M S Kumarswamy
Abhisheklatawa
KaarthikShastryBS
BinduDani
Akshay Sharma
Nidhi Sharma
|
5
|
Tswalu Adult Female
|
Female
|
|
Gamini
|
Kanchan Gupta
|
6
|
Tswalu Adult Male
|
Male
|
|
Tejas
|
Ivan Leon Joseph, Varsha,
Manglam lal srivastav
Shubhamsingh
Rohit Dubey, Bhaiya ji, Abhisheklatawa,
Om Prakash Singh
|
7
|
Tswalu Sub Adult Female
|
Female
|
|
Veera
|
Onora Mukherjee
|
8
|
Tswalu Sub Adult Male
|
Male
|
|
Suraj
|
Shiva Nandan Mishra
|
9
|
Waterberg biosphere adult female
|
Female
|
|
Dheera
|
Sonu, Devanand
|
10
|
Waterberg biosphere adult male
|
Male
|
|
Uday
|
Bipradip Ghosal
Suchismita Sengupta
|
11
|
Waterberg biosphere adult male2
|
Male
|
|
Prabhas
|
Akshay Sharma
|
12
|
Waterberg biosphere adult male3
|
Male
|
|
Pavak
|
Priya Sonawane
|
ہندوستان کے بیابانوں میں آخری چیتے 1947 میں ریکارڈ کئے گئے تھے ، جہاں چھتیس گڑھ ریاست کے کوریا ضلع کے سال جنگلوں میں تین چیتوں کو گولی ماردی گئی تھی ۔ ہندوستان میں چیتے کی گھٹتی تعداد کی بنیادی وجوہات میں جنگل سے بڑے پیمانے پر جانوروں کو انعام کے لئے پکڑنا ،شوق کے لئے انہیں پکڑا جانا وسیع پیمانے پر رہائش گاہ کو بدلا جانا اور ساتھ ہی ساتھ شکار کے اڈے میں کمی اور 1952 میں چیتوں کو معدوم کے طور پر قراردیا جانا شامل ہے۔
ہندوستان میں چیتے کے لانےکا مقصد ، ہندوستان میں چیتے کی قابل عمل تعداد کو قائم رکھنا تھا جوچیتے کو ایک اعلیٰ شکار ی کے طورپر اپنا فعال کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہےاور چیتے کو اس کی تاریخی حدود میں توسیع کے لئے جگہ فراہم کرتا ہے اور اس طرح اس کے عالمی تحفظ کی کوششوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔
چیتے کو متعارف کرانے سے متعلق پروجیکٹ کے اہم مقاصد حسب ذیل ہیں
- چیتےکی تاریخی رینج میں ان کی محفوظ پناہ گاہوںمیں چیتے کی افزائش نسل کو قائم رکھنا اور انہیں ایک میٹا پاپولیشن کے طور پر بندوبست کرنا۔
- کھلے جنگل اورسوانا کے نظام کو بحال کرنے کے لئے وسائل جمع کرنے کی خاطر چیتے کو ایک کرشماتی پرچم بردار اور نگرانی کی نسلوں کے طورپر استعمال کرنا جو کہ ان ایکو نظام سے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کی خدمات کو فائدہ پہنچائے گا۔
- مقامی برادری اور روزی روٹی بڑھانے کے لئے ایکو ڈیولپمنٹ اورایکو ٹورزم کے لئے آنے والے موقع کو استعمال کرنا اور
- بیداری معاوضے اوربندوبست کی کارروائی کے ذریعہ چیتوں کے تحفظ والی پناہ گاہوں کے اندر مقامی کمیونٹیز کے ساتھ چیتوں یا دیگر جنگلی جانوروں کے ساتھ نمٹنے کے لئے بندوسبت کرنا۔
اس تناظر میں حکومت نے جمہوریہ نامیبیا کے ساتھ 2 جی مشاورتی میٹنگیں شروع کی ہیں جو چیتے کے تحفظ کے لئے 20 جولائی 2022 کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک مفاہمت نامےپر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔اس مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد نامیبیا سے 8 چیتے 17ستمبر 2022 کو ہندوستان منتقل کئے گئے اور انہیں ہندوستان کے وزیراعظم کی جانب سے الگ تھلگ رکھا گیا۔
ہندوستان میں چیتے کو متعارف کرانے کے لئے ایک ایکشن پلان کے مطابق سالانہ دس سے بارہ چیتے کم از کم اگلے پانچ سال کے لئے افریقی ملکوں سے لائے جائیں گے ۔ حکومت ہند نے چیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون کرنے کی خاطر 2021 سے جمہوریہ جنوبی افریقہ کے ساتھ کئی باہمی مذاکرات کئے ہیں ۔ یہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ ختم ہوئے ہیں ، جن کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ جنوری 2023 میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔
مفاہمت نامے کی شقوں کے تحت بارہ چیتوں کی پہلی کھیپ جن میں سات نر چیتے اور پانچ مادہ چیتے شامل ہیں ۔18فروری 2023 کو جنوبی افریقہ سے ہندوستان میں لاکر بسائے گئے۔بارہ چیتوں کو جنوبی افریقہ سے گوالیار منتقل کیا گیا۔
ہندوستان میں چیتے کے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے کونو نیشنل پارک میں 20 فروری 2023 کو چیتے کے بین الاقوامی ماہرین سائنسدانوں ، مویشیوں کے ڈاکٹروں اور جنگلات کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے نتائج میں چیتے کے بہتر انتظام کے لئے ایک راہ ہموار کی ہے جس سے ہندوستان میں چیتے کی آبادی کو کامیابی سے قائم کرنے میں مد د دے گا۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
(20-04-2023)
U-4323
(Release ID: 1918236)
|