امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے ممبئی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر مشہور شخصیات  اثرورسوخ رکھنے والوں  اور ورچوئل طور پراثر ورسوخ رکھنے والوں کے لئے حال ہی میں جاری کردہ  رہنما خطوط سے متعلق اثر ورسوخ رکھنے والوں ، متن کے تخلیق  کاروں  اور ان کی ایجنسیوں کے ساتھ ایک گول میز  مباحثہ  کا اہتمام کیا


صارفین کے امور کے محکمے  کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے اثر ورسوخ  رکھنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے لئے ایک سیلف  ریگولیٹری تنظیم کی تشکیل  اور صنعت کے اشتراک سے   مل کر  تخلیق کار یا اثر ورسوخ  کو تسلیم کرنے والے پروگرام   کے فروغ  کا مشورہ دیا

محکمے نے صارفین  کی رائے کو شکل دینے میں  اثرورسوخ رکھنے والوں کے اہم رول کو  تسلیم کیا ہےاورشفافیت  ،دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت  پر زور دیا ہے

تصدیق کئے گئے رہنما خطوط میں تصدیق  نیز اشتہار  ،اسپانسرڈ ،اشتراک یا پیڈ پروموشن جیسی  شرطوں  کے لئے واضح اہم اور ناقبل فراموش انکشافات کی ضرورت ہے

تصدیق کئے گئے رہنما خطوط تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈجیٹل دنیا کو حل کرتے ہیں ،ساتھ ہی اشتہارات   روایتی میڈیا سے آگے بڑھتے ہوئے صارفین کو  گمراہ کن اشتہارات کا شکار بناتے ہیں

اثرورسوخ رکھنے والوں اور مشہور شخصیات کو صرف اُن مصنوعات  یا خدمات کی توثیق  کرنی  چاہئیں جو انہوں نے ذاتی طور پر استعمال کئے ہیں یا ان کا تجربہ کیا ہے اور اس  پر مستعدی  سے کام انجا م دیا ہے

اثرورسوخ رکھنے والوں اور برانڈس کے درمیان سمجھوتے کے ایک ماڈل مسودے کی ضرورت ہے

اثرورسوخ  رکھنے والے اور تخلیق  کاروں کو بااختیار بنانا صارفین کے امور کے محکمے کی اعلیٰ ترجیح ہے

صارفین کے امور کے محکمے کا مقصد اثرورسوخ رکھنے والوں  ، متن کے تخلیق کاروں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل  کر کام کرناہے تاکہ ایک ذمہ دار اور پائیدار صنعت کو فروغ دیا جاسکے

ان تخلیق کاروں  ، اثرورسوخ رکھنے و الوں ، ایجنسیوں  اور صنعت کی جانب سے  مذاکرات کا خیر مقدم  کیا گیا ،  جنہوں نے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار جی ڈی پی کے لئے اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ  کے خاطر خواہ تعاون کو تسلیم کیا ہے

گول میز مذاکرے نے ایک شفاف  اور ذمہ دار  اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ صنعت  کو فروغ دینے ،  صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تخلیق کاروں اور اثرورسوخ  رکھنے والوں کو  ان کی کوششوںمیں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قراردیا

Posted On: 19 APR 2023 6:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے ممبئی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر مشہور شخصیات  اثرورسوخ رکھنے والوں  اور ورچوئل طور پراثر ورسوخ رکھنے والوں کے لئے حال ہی میں جاری کردہ  رہنما خطوط سے متعلق اثر ورسوخ رکھنے والوں ، متن کے تخلیق  کاروں  اور ان کی ایجنسیوں کے ساتھ ایک گول میز  مباحثہ  کا اہتمام کیا۔ رہنما خطوط، جس کا عنوان ہے توثیقات کی معلومات ، کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انفرادی حیثیت سے لوگ  مصنوعات یا خدمات کی توثیق  کرتے  وقت اپنے سامعین کو   گمراہ نہ کریں  اور  یہ کہ وہ  صارفین کے تحفظ  کے قانون   اور کسی بھی متعلقہ ضابطوں  یا رہنما خطوط  کی  عمل آوری کریں ۔ گول میز  مذاکرہ ممبئی میں   19  اپریل  2023 کو صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC04783Q69E.JPG

گول میز مذاکرے کی صدارت حکومت ہند میں صارفین کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے کی ، جنہوں نے قوانین اور ضابطوں سے متعلق تخلیق کاروں اور اثر ورسوخ رکھنے والوں کے لئے تعلیم کی اہمیت  پر زور دیا۔  انہوں نے گول میز مذاکرے میں شرکت کرنے والو ں کو اس بات کا بھی پھر سے یقین دلایا کہ حکومت تخلیقی صلاحیتوں اور صنعتوں کو دبانے کا ارادہ  نہیں رکھتی لیکن  کاروبار اور تخلیقی صلاحیتوں کو نقصان پہنچائے بغیر یا رکاوٹ ڈالے بغیر صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔ روہت کمار سنگھ نے اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں   کے لئے ایک سیلف ریگولیٹری تنظیم کی تشکیل  کی تجویز  پیش کی اور  صنعت کے اشتراک سے  ایک تخلیق کار یا اثرورسوخ رکھنے والے کی شناخت کے پروگرام کو فروغ  دینے پر  بھی زور دیا۔

جناب سنگھ نے صنعت  اور اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کا پتہ لگانے کے لئے بھی کہا تاکہ  اثرورسوخ رکھنے والوں اور  تخلیق کاروں    کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے اور  وہ  رہنما خطوط  پر عمل آوری کرسکیں ۔ انہوں نے ا س بات کو بھی تسلیم کیا کہ صارفین کی رائے  کو شکل دینے میں  اثرورسوخ رکھنے والے اور متن  کے تخلیق کار   اہم رول ادا کرتے ہیں اور   ان کا   خریداری کے فیصلوں میں  بھی اہم رول ہے ۔جیسا کہ صنعت مسلسل  ترقی کی طرف گامزن ہے اس لئے  یہ سبھی شراکتداروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ  اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ میں   شفافیت ،دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایک اعلیٰ  سطح کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کریں ۔

حکومت ہند میں  صارفین  کے امور کے محکمے میں  جوائنٹ سکریٹری جناب انوپ مشرا نے  حال ہی جاری کئے گئے رہنما خطوط   ، توثیق  کی معلومات کے بارے میں ایک تفصیلی  پریزینٹیشن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اثرورسوخ رکھنے والوں  ، متن کے تخلیق کاروں اور ان کی  ایجنسیوں کی سرگرمی سے  حوصلہ افزائی کررہا ہے تاکہ رہنما خطوط اور ان کے نفاذ  پر فیڈ بیک   یاتاثرات فراہم  کئے جاسکیں ۔ یہ تاثرات   محکمے کو اس بات  میں مدد فراہم کریں گے کہ وہ   بہتری کے لئے مختلف  شعبوں کی نشاندہی کرسکتی ہے اور  ضروری ترامیم   کرسکتی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ   یہ رہنما خطوط صارفین کے مفادات  کے تحفظ  میں  فعال  اور  ضروری  ہیں اور  اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ  کے طور طریقوں کی ذمہ داری کو فروغ دے رہے ہیں ۔

 ہندوستان کی  ایڈور ٹائزنگ اسٹینڈرڈ کونسل کے  سی ای او  محترمہ  منیشا کپور نے ڈجیٹل پلیٹ فارم کی ضرورت  پر زودیا تاکہ اشتہارات   اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی ڈھانچہ سازی کے لئے  ذمہ  داری لی جاسکے ۔ انہو ں نے  اثرورسوخ رکھنے والوں  اور  برانڈس  کے درمیان سمجھوتے کے  ایک  ماڈل مسود ے کے فروغ کی تجویز  بھی پیش کی اور  پلیٹ فارمس   پر اس بات کے لئے زور دیا کہ وہ   اپنی کمیونٹی  گائڈ لائنس میں گمراہ  کن اشتہارات کے لئے رہنما خطوط  کو شامل کریں ۔صنعت نے پلیٹ فارم کا انکشاف کرنے والے ٹولز کی شناخت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر آڈیو اور ویڈیو اشتہارات  پر وضاحت  طلب کی ۔ انہو  ں نے   اثرورسوخ رکھنے والی  مارکیٹنگ صنعت  کے وسیع  دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے تیزی سے نفاذ  کی زور دیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC047917B1O.JPG

تخلیق کاروں  ، اثرورسوخ رکھنے والوں  ، ایجنسیوں  اور صنعت کی جانب سے اس مذاکرے کا خیر مقدم کیا گیا ،جنہوں  نے ملک کی مجموعی  گھریلو پیداوار جی ڈی پی کے تئیں اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ  کے خاطر خواہ تعادن کو تسلیم کیا۔ میٹنگ کے اہم  مشاہدات اورتجاویز  میں تخلیق کاروں اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی جانب سے  خودساختہ نافذ کئے گئے معقول  احتیاط اور دیکھ بھال کے طریقے   شامل کئے گئے۔ انہوں نے  اس امید  کا اظہار کیا کہ یہ ریگولیشن   صنعت کو مستحکم کرے گا اور اسے بااخیتار بنائے گا۔

صنعت نے تخلیق کاروں اور اثرورسوخ رکھنے والوں  کے ساتھ ساتھ اشتہارات میں  اثرورسوخ رکھنے والی  مارکیٹنگ  کے رول   کے لئے  تعلیم کی اہمیت  پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ متن میں ایسے  انکشافات ہونے چاہئیں ،جن سے صارفین کو  محروم کرنا مشکل ہوا ور  انہوں  نے  تخلیق کاروں کو   بااختیار بنانے کی  ضرورت پر زور دیا اور اسے  اعلیٰ ترجیح دینے کو کہا ۔

یہ رہنما خطوط  ، جو  تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈجیٹل دنیا  کے  جواب میں جاری کئے گئے ہیں۔ان کو اس بات کی ضرور ت ہوگی کہ اشتہارات ، اسپانسرڈ  ، اشتراک  یا  پیڈ پروموشن جیسی اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے توثیق  آسان  واضح زبان میں  کی جائے ۔ انفرادی حیثیت سے لوگوں کو  کسی  پروڈکٹ  یا خدمات   کی توثیق  نہیں کرنی چاہئے۔جس سے انہوں نے ذاتی  طورپر استعمال  یا تجربہ نہ کیا ہو  یا جس میں  ان کی طرف سے مستعدی  سے  کام  نہ لیا گیا ہو۔ انکشافات   کی توثیق   کے پیغام میں  واضح  نمایاں اور مشکل سے چھوٹ جانے والے انداز  میں رکھا جانا چاہئے ۔

رہنما خطوط  ،صارفین کے تحفظ کے قانون  2019  کے  موافق  ہیں ،جس نے  صارفین  کو غیر منصفانہ تجارتی طور طریقوں اور گمراہ کن اشتہارات سے بچانے کے لئے رہنما خطوط تشکیل دئے ہیں۔صارفین کے امور کے محکمے نے  جائز اشتہارات اور  مینوفیکچرر کی ذمہ داریوں  ،خدمات فراہم کرنے والو ں  ، ایڈورٹائزر اور اشتہار دینے والی ایجنسیوں کے لئے ضابطے کا خاکہ  پیش کرتے ہوئے 9  جون  2022  کو   گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور  گمراہ کن اشتہارات کی توثیق  2022 شائع کیا۔

گول میز مذاکرے نے ایک شفاف  اور ذمہ دار  اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ صنعت  کو فروغ دینے ،  صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تخلیق کاروں اور اثرورسوخ  رکھنے والوں کو  ان کی کوششوںمیں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قراردیا۔

گول میز مذاکرے کے بعد حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے اثرورسوخ رکھنے والوں، متن کے تخلیق کاروں اور ان کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے  اپنے عز م کودوہرایا  تاکہ اثرورسوخ رکھنے والی مارکیٹنگ صنعت میں  ترقی  ،عمل آوری اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ مذاکرے میں  تمام  فریقوں کے درمیان اشتراک  اور  مذاکرات جاری رکھنے کی   ضرورت   کو اجاگر کیا گیا  تاکہ تشویش  کو دور کیا جاسکے اور  ایک ایسی  ذمہ داراور پائیدار صنعت کو فروغ دیا جاسکے ،جس سے کہ صارفین اور تخلیق کاردونو ں کوفائدہ ہو۔

گول میز مذاکرے میں  جن  اثرورسوخ رکھنے والوں نے شرکت کی ان میں  آنچل اگروال  ، پرساد وید پاٹھک ، راکیش تیواری اور  کوشاگرہ  تیال  شامل ہیں ۔اس میں گرپریت سنگھ    ،ون ڈجیٹل انٹرٹینمنٹ ، دھرو چتگورو پیکر  ،  بگ بینگ سوشل  جلک راول  ، ٹاگون ،رتیش اجول ،  کونفلوئنس ، اجے کلکرنی  ،  بارکوڈ انٹر ٹینمنٹ ،سنیل چاولہ ، انفلوئینسر ڈاٹ ان  ، وراٹ سیٹھ  ،  مونک انٹرٹینمنٹ ، کیون لی  ،  یووا اور شویتا  پورنڈائر ،ایڈ ایکسپرٹ   نے بھی شرکت کی ۔

آنے والے مہینوں میں صارفین کے امورکا محکمہ اس طرح کے مزید گول میز مذاکرات کا اہتمام کرنے  کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ پروگرام  اثرورسوخ رکھنے والوں ، متن کے تخلیق کاروں اور ان کی ایجنسیوں کو سوالات  پوچھنے ،وضاحت  طلب کرنے  اور رہنما خطوط  کو  نافذ کرنے میں بہترین طور طریقے اور تجربات مشترک کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

*************

ش ح۔ح ا  ۔ رم

U-4300


(Release ID: 1918184) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi