زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ابھیلکش لکھی، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے بھوپال میں پریسیزن فارمنگ ڈیولپمنٹ سنٹر (پی ڈی ایف سی) کا دورہ کیا اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 19 APR 2023 7:39PM by PIB Delhi

ڈاکٹر ابھیلکش لکھی، ایڈیشنل سکریٹری، زراعت اور کسانوں کی فلاح  و بہبود کی وزارت، ( محکمہ برائے زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود) نے آج آئی سی اے آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل انجینئرنگ، بھوپال میں پریسیزن فارمنگ ڈیولپمنٹ سنٹر (پی ایف ڈی سی) کا دورہ کیا۔ کسانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر لکھی نے زور دے کر کہا کہ مختلف ریاستوں میں واقع سبھی 22 پی ڈی ایف سی کو پاس کے گاؤوں کو گود لینے کی ضرورت ہے، جس میں مناسب کھلے میدان اور محفوظ کھیتی کی ٹیکنالوجیوں سے متعلق کسانوں کی بیداری کی سطح بڑھائی جا سکتی ہے۔

001.jpg

پی ایف ڈی سی بھوپال 3.8 ہیکٹیئر رقبہ میں پھیلا ہوا ہے، جس میں قدرتی طور پر ہوادار پالی ہاؤس (02)، مصنوعی ہوادار پالی ہاؤس (02) کیبل اور پوسٹ شیڈ نیٹ (01)، شیڈ نیٹ ہاؤس (18)، واک اِن ٹنل (08) اور نچلی سرنگیں (10) موجود ہیں۔ یہ تمام ڈھانچے خورد آبپاشی کے نظام اور  شمسی توانائی سے چلنے والے پمپنگ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔ اس کے علاوہ،  درمیان میں تقریباً 2 ہیکٹیئر کھلا علاقہ کارکردگی کے لیے رکھا گیا ہے۔

002.jpg

سنٹر، کھلے میدان اور پالی ہاؤس کے حالت کے تحت ٹماٹر اور شملہ مرچ کی فصل کے لیے  درست ٹیکنالوجیز کے مطالعہ پر تجرباتی تحقیقی ٹرائل کرتا ہے، کھلے میدان میں ٹماٹر اور شملہ مرچ  کی کارکردگی کا تجزیہ، شیڈ نیٹ اور پالی ہاؤس، آم اور امرود کی فصل کے لیے ڈرپ  فرٹیگیشن سسٹم کو اپنانا، مٹر کے لیے مائیکرو اسپرنکلر سسٹم کی کارکردگی کا تجزیہ، لیٹرل  کی قابل اجازت لمبائی پر این پی سی ڈرپرز کے مخصوص ڈسچارج ریٹ کا تجزیہ، مختلف  خورد آبپاشی کے نظام کے تحت چاول اور گیہوں کی فصلوں کی کارکردگی، شیڈ نیٹ ہاؤس کے مختلف رنگوں کے تحت پھلوں اور سبزیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتا ہے۔

003.jpg

سنٹر امرود، آم، شملہ مرچ، ٹماٹر، مٹر، ارہر، آلو، پیاز، چنا، جربیرا کی فصلوں سے متعلق تکنیکوں  کی  نمائش بھی کر رہا ہے۔ پیش کی گئی تکنیک میں ڈرپ سینچائی اور ملچنگ کے ساتھ پالی ہاؤس کے تحت ڈرپ اور ملچنگ، میڈو آرچرڈ ڈرپ اور ملچنگ، مائیکرو اسپرنکلر اور باڑھ سینچائی، مائیکرو اسپرنکلر اور ملچ کے ساتھ ڈرپ شامل ہیں۔

004.jpg

ادارہ نے  123 تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے جس میں تقریباً 3100 کسانوں/ ریاست کے باغبانی افسروں نے حصہ لیا اور 36 قومی/علاقائی سطح کے زرعی پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ پی ایف ڈی سی کے ذریعے مختلف طریقوں سے دیے گئے علم کے سبب، گزشتہ پانچ برسوں کے دوران، پی ایف ڈی سی اور ریاستی باغبانی محکمہ کی کوششوں سے، ڈرپ سینچائی کے تحت  رقبہ 50000 ہیکٹیئر سے بڑھ کر 320000 ہیکٹیئر ہو گیا؛ 2000 ہیکٹیئر سے 25000 ہیکٹیئر تک پلاسٹک ملچنگ؛ 20 ہیکٹیئر سے 240 ہیکٹیئر تک سایہ دار گھر؛ 1 ہیکٹیئر سے 210 ہیکٹیئر رقبہ میں پالی ہاؤس ہے۔

005.jpg

سال 24-2023 میں، ٹیکنالوجی کے تجزیہ اور تحقیق کے لیے چار پروجیکٹ مجوزہ ہیں جو محفوظ ڈھانچہ کے تحت تغذئی عناصر سے بھرپور پانی کے ساتھ لیٹرل کھیتی، سال بھر کی کھیتی کے لیے  بائی فیشیل  سولر گرین ہاؤس کا استعمال، آئی او ٹی/ کلاؤڈ  پرمبنی آٹومیشن سسٹم ہیں۔ سبزی والی فصلوں میں نامیاتی اور غیر نامیاتی تناؤ کی نگرانی کے لیے پالی ہاؤس، کیبل اور پوسٹ شیڈ نیٹ۔ ڈرپ سینچائی کے ساتھ پلاسٹک ملچ کے تحت گاجر، ڈرپ سینچائی کے ساتھ ملچنگ کے تحت سویٹ کارن کی کھیتی، مختلف خورد آبپاشی کے نظام کے تحت مٹر اور ملچنگ، پالی ہاؤس میں ٹماٹر کی کھیتی کے لیے  خورد آبپاشی کا استعمال، ککڑی کی کھیتی کے لیے خورد آبپاشی  کی کارکردگی بھی مجوزہ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4290


(Release ID: 1918118) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Telugu