بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے ہلدی رام اسنیکس اور ہلدی رام فوڈس کے ایف ایم سی جی کاروبار کو ہلدی رام اسنیکس فوڈ میں ضم کرنے اور  ہلدی رام اسنیکس اور ہلدی رام فوڈس کے موجودہ حصص یافتگان کی طرف سے ہلدی رام اسنیکس فوڈ میں 56فیصد اور 44فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 03 APR 2023 7:43PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی ) ہلدی رام اسنیکس اور ہلدی رام فوڈس کے ایف ایم سی جی کاروبار کو ہلدی رام اسنیکس فوڈ میں ضم کرنے اور  ہلدی رام اسنیکس اور ہلدی رام فوڈس کے موجودہ حصص یافتگان کی طرف سے ہلدی رام اسنیکس فوڈ میں 56فیصد اور 44فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے۔

ہلدی رام اسنیکس پرائیویٹ لمیٹڈ(ایچ ایس پی ایل /ہلدی رام اسنیکس) ہندوستان میں پیکڈ فوڈ پروڈکٹس کی تیاری اور تقسیم میں مصروف ہے جیسے اسنیکس، نمکین، مٹھائیاں، کھانے کے لیے تیار/پری مکس فوڈ، فروزن فوڈ، بسکٹ،  کاربن کی ملاوٹ سے پاک تیار مشروبات، پاستا وغیرہ۔ ، ایچ ایس پی ایل، جسکا ہیڈ کوارٹر دہلی میں ہے ، کےتمام کام کاج بنیادی طور پر مسٹر منوہر اگروال اور مسٹر مدھو سودن اگروال (دہلی فیملی) چلاتے ہیں۔

ہلدی رام فوڈز انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ(ایچ ایف آئی پی ایل / ہلدی رام فوڈس) اسی طرح پیکڈ فوڈز کی مصنوعات کی تیاری اور تقسیم میں مصروف ہے جیسے اسنیکس، نمکین، مٹھائیاں، کھانے کے لیے تیار/ پری مکس فوڈ، بسکٹ، کوکیز، نان کاربونیٹیڈ پینے کے لیے تیار مشروبات، پاستا وغیرہ۔ ایچ ایف آئی پی ایل کا صدر دفتر ناگپور میں ہے اور اس کےتمام کام کاج بنیادی طور پر مسٹر کمل کمار شیوکیشن اگروال (ناگپور فیملی) چلاتے ہیں۔

ہلدے رام اسنیکس فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ(ایچ ایس ایف  پی ایل /ہلدی رام اسنیکس فوڈ)  ایک نیا شامل کردہ ادارہ ہے جو فی الحال کوئی کاروباری کارروائی نہیں کرتا ہے۔ مجوزہ لین دین کے بعد ایچ ایس ایف  پی ایل ۔ایف ایم سی جی کاروبار کا آغاز کرے گا جو اس وقت بالترتیب ایچ ایف آئی پی ایل اور ایچ ایس پی ایل کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ایف ایم سی جی کاروبار کاروبار (یعنی پیکڈ فوڈز کا کاروبار) مجموعی طور پرایف ایم سی جی کاروبار پر مشتمل ہو گا جو فی الحال ایچ ایس پی ایل اور ایچ ایف آئی پی ایل اور ان کے متعلقہ ذیلی اداروں/ملحقہ اداروں کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔

مجوزہ امتزاج میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:

  1. ایچ ایس پی ایل  اور ایچ ایف آئی پی ایل کے متعلقہ ایف ایم سی جی کاروبار (جو فی الحال ایچ ایس پی ایل   اور ایچ ایف آئی پی ایل اور ان کے مختلف ایسوسی ایٹس/ ماتحت اداروں کے تحت رکھے ہوئے ہیں) کو این سی ایل ٹی کی منظور شدہ سکیم آف ارینجمنٹ (اسکیم) کے ذریعے ضم کرنا۔
  2. اسکیم کے مطابق، ایچ ایس پی ایل   اور ایچ ایف آئی پی ایل کے موجودہ شیئر ہولڈرز (مجموعی طور پر، مجوزہ مجموعہ) کے ذریعے ایچ ایس ایف پی ایل میں 56فیصد اور 44 فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا ۔

 

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

 

U. No.4273



(Release ID: 1917839) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi