صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت سے متعلق  قومی اتھارٹی (این ایچ اے ) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت 'قومی صحت  سے متعلق دعوں کے تبادلے (ایچ سی ایکس) -  سینڈ باکس' میں حصہ  لینے کے لئے مدعو کیا ہے


ایچ سی ایکس ایک شفاف اور اصول پر مبنی پلیٹ فارم ب تیار کرکے دعووں کے عمل کو معیاری بنانے کا تصور پیش کرتا ہے ،جو دعوے کی تیزی کے ساتھ پروسیسنگ اور کم لاگت کے ساتھ مریضوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا

Posted On: 18 APR 2023 5:43PM by PIB Delhi

صحت سے متعلق  قومی اتھارٹی (این ایچ اے) اوپن کمیونٹی کے شراکت داروں اور ڈویلپرز باالخصوص ان لوگوں کو جو صحت بیمہ اور  صحت  کی دیکھ بھال  فراہم کرتے ہیں تاکہ سینڈ باکس انوائرنمنٹ – ایچ  سی ایکس  پر آن بورڈنگ کے ذریعہ ہیلتھ  کلیمز ایکسچینج ایکو سسٹم کی جانچ، شراکت اور حصہ لینے کے لیے موقع فراہم کیا جاسکے ۔ این ایچ اے نے 23 ستمبر 2022 کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت  ایچ سی ایکس کا ایک نئی پہل کے طور پر اعلان کیا  اور اس کے بعد ہیلتھ انشورنس ایکسچینج کی تفصیلات کے ساتھ آنے کے لیے مختلف گروپوں کے ساتھ کام کیا تھا۔

ملک میں موجودہ ہیلتھ انشورنس کلیمز سیٹلمنٹ کا عمل زیادہ تر دستی، غیر ڈیجیٹل اور محنت طلب نوعیت کا ہے ، جسے  ہر مرحلے پر چیلنجز  درپیش  ہیں۔ دعووں کے تبادلے کے موجودہ عمل میں پورے ماحولیاتی نظام میں معیارات کا فقدان ہے، اس میں زیادہ تر  اعداد وشمار  کا تبادلہ پی ڈی ایف / دستی طریقوں سے ہوتا ہے اور بیمہ کنندگان، ٹی پی ایز اور فراہم کنندگان کے درمیان عمل میں نمایاں فرق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہر دعوے پر کارروائی کی لاگت زیادہ آتی ہے۔

ان کلیدی چیلنجوں سے نمٹنے اور دعووں کے تصفیے کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے،این ایچ اے نے صحت کے دعووں کے باہمی تعاون کو فعال بنانے کے لیے ایک نیشنل ہیلتھ کلیمز ایکسچینج (ایچ سی ایکس) تیار کیا ہے۔ مذکورہ ایچ سی ایکس  مختلف  فریقوں  کے درمیان دعووں سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے پروٹوکول کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں ادائیگی کرنے والے، فراہم کنندگان، فائدہ اٹھانے والے، ضابطہ کار، اور مبصرین شامل ہیں۔ اسے انٹرآپریبل، مشین سے پڑھنے کے قابل، قابل سماعت، اور قابل تصدیق ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ جو معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے ،وہ درست اور قابل بھروسہ  ہے۔  ایچ سی ایکس ماحولیاتی نظام کے لیے ایک باب (توثیق اور روٹنگ کی صلاحیتوں کے ساتھ) کے طور پر کام کرے گا ،جہاں بیمہ کنندگان/ ٹی پی ایز معیاری پروٹوکولز ( اے پی  آئیز) کے ذریعے ایچ سی ایکس کے ذریعے فراہم کنندگان کے ذریعے جمع کرائے گئے ہر ایف ایچ آئی آر  پر مبنی ای – دعوے کے لیے جوابات بھیجیں گے۔

دعووں کے عمل کو معیاری بنانے کے ویژن کے ساتھ،ایچ سی ایکس  کام کاج کی مقدار میں کمی کا باعث بنے گا اور ایک شفاف اور اصول پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے ادائیگی کرنے والوں اور فراہم کنندگان کے درمیان اعتماد میں اضافہ کرے گا، یہ دعووں کی پروسیسنگ لاگت کو کم کرے گا، پہلے سے اجازت دینے یا مریض کے خارج ہونے کی منظوریوں کو تیز کرے گا، مریض کے تجربے کو بہتر بنائے گا، تاکہ دعووں کا پتہ لگانے کے لیے بہتر مرئیت اور صنعت اور ضابطہ کاروں کے لیے بہتر کوالٹی  اعداد وشمار  فراہم کئے جاسکیں ۔

کلیمز نیٹ ورک کی کامیابی اور اسے اپنانے کو یقینی بنانے کے لیے، ایچ سی ایکس ماحولیاتی نظام پر  آن بورڈ شرکاء کا ہونا ضروری ہے، اس لیے تمام دلچسپی رکھنے والے حل فراہم کنندگان، ادا کنندگان، اور فراہم کنندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سینڈ باکس –  ایچ سی ایکس کی خدمات میں  فعال طور پر حصہ لیں  اور اسے استعمال کریں۔ سینڈ باکس کا کلیدی مقصد ماحولیاتی نظام کو اس کے مخصوص اجزاء  کے مواصلاتی معیارات کے خلاف جانچنے میں مدد دینا اور سسٹم کا حصہ بننے کے لیے سند یافتہ ہونا ہے۔ ایک بار حصہ لینے والا سینڈ باکس کے عمل کو کامیابی سے مکمل کر لینے کے بعد، وہ ضروری رسائی کے ساتھ ایچ سی ایکس پروڈکشن ماحول میں آن بورڈ ہونے کے لیے سرٹیفیکیشن کا استعمال کر سکتا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے شرکاء  ایچ سی ایکس  سینڈ باکس تک رسائی کے لیے  https://sbxhcx.abdm.gov.in/ پر اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے کے لیے آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ کامیاب تصدیق پر، منظور شدہ شرکاء کو ایچ سی ایکس سینڈ باکس میں شامل کیا جاتا ہے اور سینڈ باکس کے ماحول تک رسائی کے لیے ضروری اسناد فراہم کی جاتی ہیں۔ مذکورہ لنک  ایچ سی ایکس تفصیلات اور ایف ایچ آئی آر پروفائلز کے ساتھ شرکت کے لیے تمام ضروری دستاویزات بھی فراہم کرتا ہے۔

اے بی ڈی ایم کے لیے ایف ایچ آئی آر  نفاذ گائیڈ (آئی جی) کو ایچ سی ایکس وضاحتوں کی حمایت کے لیے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی کا پیشگی نظارہ  -  https://www.nrces.in/preview/ndhm/fhir/r4/hcx-profile.html پر دستیاب کرایا گیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ق ر

U-4264



(Release ID: 1917831) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi