سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بے داغ خدمات والے 42 بس ڈرائیوروں کو سیفٹی ایوارڈز سے نوازا گیا

Posted On: 18 APR 2023 8:18PM by PIB Delhi

پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو چلاتے ہوئے حفاظت کو یقینی بنانے اور سڑک حادثات کو روکنے میں ڈرائیوروں کی کوششوں کا اعتراف کرننے کے مقصد سے، ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس (اے ایس آر ٹی یو) نے آج نئی دہلی میں ہیرو آن دی روڈ  کو اعزاز بخشنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی سکریٹری  محترمہ الکا اپادھیائے نے 42 ڈرائیوروں کو سیفٹی ایوارڈز سے نوازا جو کہ  ڈرائیوروں کی بے داغ خدمات کے لیے اظہار تشکر کے واسطے منعقدہ  اس تقریب  میں شرکت کے لئے   ملک کے مختلف حصوں سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ  ہوائی سفر کرکے آئے تھے۔ سرفہرست 17 ڈرائیوروں نے اپنی 30 سال کی ریکارڈ شدہ سروس کو  بغیر کوئی حادثہ کئے مکمل کیا ۔

 

فی الحال، میونسپل کارپوریشنز کے تحت 80 اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگز (ایس آر ٹی یو)  / ایس پی ویز،  اے ایس آر ٹی یو کے ممبر ہیں جو مشترکہ طور پر تقریباً 1,50,000 بسیں چلا رہے ہیں اور  لگ بھگ 70 ملین مسافروں کو سستے کرایوں پر   محفوظ موبلیٹی  فراہم کرا رہے ہیں۔ اے ایس آر ٹی یو بنیادی طور پر ملک میں پبلک روڈ ٹرانسپورٹ  کی ترقی اور بہتری  لانے کا کام کرتے ہیں۔ اے ایس آر ٹی یو تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے، اہم مسائل/چیلنجز کی نشاندہی کرنے اور مختلف میٹنگوں، کانفرنسوں اور سیمیناروں/ورکشاپوں وغیرہ کے انعقاد کے ذریعے ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کے بہترین طریقوں پر معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

وزارت نے متعلقہ اداروں اور متعلقین  کے ساتھ مل کر تعلیم، انجینئرنگ (سڑکوں اور گاڑیوں دونوں)، نفاذ اور ہنگامی دیکھ ریکھ  پر مبنی روڈ سیفٹی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی تیار کی ہے۔ جہاں تک ایس آر ٹی یوزکا تعلق ہے، ایسے  سڑک حادثات بہت کم ہیں جن میں  اے ایس آر ٹی یو  کی بسیں  شامل رہی ہوں (0.09 حادثے کی شرح)۔ کچھ اے ایس آر ٹی یونے اربن ٹرانسپورٹ میں 0.09  کے اوسط سے بہت کم حادثے کی شرح کو برقرار رکھا  گیاہے (ہریانہ، راجستھان، تمل ناڈو - سلیم، اتراکھنڈ، انڈمان و نکوبار اور دہلی)۔

 

سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے اے ایس آر ٹی یوزکے ذریعے کیے گئے چند اقدامات یہ ہیں:

اے۔  ڈرائیور سے متعلق

  • بھرتی کے مرحلے میں ہی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ڈرائیور کا انتخاب
  • منتخب ڈرائیوروں کی انڈکشن ٹریننگ اور ریفریشر ٹریننگ
  • ایوارڈز اور انعامات کے ذریعے ڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی

بی۔ گاڑی سے متعلق

  • شیڈیول کے مطابق بس کی دیکھ ریکھ اور حفاظت سے متعلقہ شعبوں جیسے بریک، اسٹیئرنگ، ہیڈلائٹس، ٹائر وغیرہ پر توجہ دینا
  • ڈرائیور سیٹ کا ایرگونومک ڈیزائن
  • ہر وقت گاڑی کی فٹنس کو یقینی بنانا

سی۔  آپریشنل شیڈیولنگ

  • ڈرائیوروں کو آرام کے مناسب وقفوں کے ساتھ ڈیوٹی شیڈول اور روسٹرس
  •  تمام سہولیات کے ساتھ عملے کے ریسٹ رومزز

ڈی۔  تحریک دینے کے اقدامات

  • سال میں کم از کم ایک بار تمام ڈرائیوروں کے لیے ریفریشر ٹریننگ پروگرام کو یقینی بنانا
  •  ڈپو، علاقہ، زون اور ریاستی سطح پر حادثات سے پاک سروس ڈرائیوروں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سےنوازنا

 

سیفٹی ایوارڈز کے لیے ڈرائیوروں کی فہرست

نمبر شمار

ڈرائیور کا نام

ایس ٹی یو

حادثات سے پاک سروس کے سال

زمرہ

1

کیداری تمنا بکاری

شمال مغربی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

38

مفصل

2

اکولا محبوب باشا

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

36

مفصل

3

گھوڈکے کسان رامبھاؤ

مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

36

مفصل

4

کالو سومی ریڈی

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

35

مفصل

5

لکشمنا ریڈی

بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن

35

سٹی

6

کاندھی رنگا ریڈی

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

35

سٹی

7

شیک دایان

اوڈیشہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

34

مفصل

8

سیارام چودھری

راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

34

مفصل

9

پی سوامی ناتھن

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - ویلو پورم

34

مفصل

10

اعجاز احمد شریف

کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

33

مفصل

11

ایس اے این راجو

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

33

سٹی

12

اسحق شریف

کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

33

سٹی

13

میر پیرو بھائی چھوٹو بھائی

گجرات اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

32

مفصل

14

دیوان سنگھ

اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

32

مفصل

15

این شنموگاسندرم

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - کوئمبٹور

31

ریٹ/

16

ٹی ماریا گنائیہ

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - ترونیلویلی

30

سٹی

17

ایم راجیندرن

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - ولوپورم

30

سٹی

18

محمد رفیق عبدالستار ملا

مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

29

سٹی

19

سریش این بھاویکاٹو

شمال مغربی کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

29

سٹی

20

ایم رمیش

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ 'ٹرانسپورٹ کارپوریشن - مدورئی

28

مفصل

21

آئی پی انگاموتھو

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن – سلیم

28

سٹی

22

کے انداموتھو

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - کوئمبٹور

27

مفصل

23

سی ریوی چندرن

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - کمبھکونم

27

مفصل

24

ایس پائراج

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - کمبھکونم

27

سٹی

25

ایس ویرامنی

میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (چنئی)

26

سٹی

26

نند کمار لاوند

نوی ممبئی میونسپل ٹرانسپورٹ

26

سٹی

27

کناگ راج

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - مدورئی

26

سٹی

28

آؤٹے  راجندر مہادیو

سولاپور میونسپل ٹرانسپورٹ کارپوریشن

25

سٹی

29

کرون نارائن کوچیکر

پونے مہانگر پریواہن مہامنڈل لمیٹڈ

24

سٹی

30

ایس روی چندرن

اسٹیٹ ایکسپریس ٹرانسپورٹ کارپوریشن

23

مفصل

31

وی تھیرو متائی

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن – سلیم

23

مفصل

32

II میناتشی سندرم

تمل ناڈو اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - ترونیل ویلی

22

مفصل

33

گرجاشنکر للتا پرساد پانڈے

بیسٹ انڈرٹیکنگ

21

سٹی

34

شیمار وی بھٹ

کدمبا ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ

20

مفصل

35

مکتل جار سنگھ

پیپسو روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

17

مفصل

36

ان  عبدالرشید

کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

16

سٹی

37

ایس سومن کٹے

کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

15

مفصل

38

شراون کمار

کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

15

سٹی

39

انیش کمار

کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

13

مفصل

40

پرانجل بورہ

آسام ایس ٹرانسپورٹ کارپوریشن

11

مفصل

41

بھاسکر کلیتا

آسام ایس ٹرانسپورٹ کارپوریشن

 

سٹی

42

آنند کرنار

اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن

 

مفصل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

18-04-2023))

U-4256

                          


(Release ID: 1917804) Visitor Counter : 158


Read this release in: Hindi , English , Marathi