وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش سیکٹر ’’آیوش گرِڈ‘‘ اور آرٹیفیشل انٹلی جنس کے توسط سے مؤثر  ، جامع ، سستی اور معیاری صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار


آیوش وزارت صحت کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس پر ٹوپک گروپ کے حصے کی شکل میں روایتی علاج پر ایک فوکس گروپ کی قیادت کررہی ہے

آیوش وزارت روایتی علاج میں آرٹیفیشل انٹلی جنسی (اے آئی)کی بینچ مارکنگ یقینی بنارہی ہے:ویدیہ راجیش کوٹیچا

Posted On: 18 APR 2023 5:09PM by PIB Delhi

جی-20  ہندوستان کی صدارت کے تحت دوسرے ہیلتھ ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے دوسرے دن ڈیجیٹل صحت اور اختراعات کا فائدہ اٹھانے کے لئے عالمی صحت کوریج کی طرف سے شہریوں پر مرکوز صحت تقسیم ایکوسسٹم پر ایک اہم غورو خوض کا سیشن منعقد ہوا۔ آیوش وزارت کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے  سائڈایونٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں روایتی علاج ’’آیوش گرِڈ ‘‘کے لئے  وسیع آئی ٹی بیک بون کے توسط سے اور روایتی علاج میں اے آئی کی بینچ مارکنگ  کو یقینی بناکر اقوا م متحدہ کی اِکائیوں کی حمایت سے اور ان کی رہنمائی میں خدمات تقسیم کے ایک مربوط جامع صحت خدمات ماڈل پر زور دیا۔

ویدیہ کوٹیچا نے مزید کہا کہ نہ صرف صحت خدمات نظام کی اہلیت اور نتائج کے لئے ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی وکالت کرنے کی ضرورت ہے، بلکہ میڈیکل ریکارڈ کو بنائے رکھنے ، معلومات کا تبادلہ کرنے اور صحت خدمات کے مختلف طور طریقوں  کے اثرات کو محفوظ کرنے کی بھی ضرورت ہے، لیکن فارما کو –تھیراپیٹکس  مداخلت ، روایتی  علاج پر مبنی نظریہ اور دیگر اختراعات تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈبلیو ایچ او –ہندوستان میں روایتی علاج کے لئے عالمی مرکز کے پاس روایتی علاج میں ڈاٹا تجزیہ اور ٹیکنالوجی پر کام کرنے کا ایک مینڈٹ ہے۔ یہ آنے والے وقت میں ٹی ایم میں ڈاٹا اور ٹیکنالوجی کی مواصلت کے لئ کافی ہوگا۔

ڈیجیٹل ہیلتھ ایکوسسٹم کی تعمیر پر پینل مباحثے میں بھی سیکریٹری نے حصہ لیا، جو اشتراکی اور مؤثر صحت ڈاٹا انتظامی ڈھانچے کی طرف بدلے کے موضوع پر تھا۔ انہوں نے ڈیجیٹل صحت کے اہم پہلو کے بارے میں بات کی ، جو روایتی علاج سمیت صحت دیکھ بھال میں آرٹیفیشل انٹلی جنس کے مسلسل بڑھتے استعمال سے متعلق ہے۔

جناب کوٹیچا نے کہا کہ صحت دیکھ بھال میں ان کے محفوظ مؤثر استعمال کے لئے بینچ مارک ، اصول وضوابط اور پالیسی کے فروغ کے ساتھ تال میل بٹھانے کی ضرورت ہے۔ روایتی علاج میں اے آئی کی بینچ مارکنگ اور اقوام متحدہ   اِکائیوں کی رہنمائی اور حمایت کو یقینی بنانے کے لئے عالمی صحت تنظیم اور انٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین ، و آیوش کی وزارت صحت کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس (ایف جی-اے  ون 4ایچ ) فوکس گروپ کے حصے کی شکل میں روایتی علاج پر ایک موضوعاتی گروپ کی قیادت کررہے ہیں۔

04.jpg

قومی صحت پالیسی 2017 کی بنیاد پر آیوش وزارت ، جس میں ٹیکنالوجی (ای –ہیلتھ، ایم ہیلتھ، کلاؤڈ ، انٹرنیٹ  آف تھنگس، ویرئبلس وغیرہ)کے غیر منقسم رول کا تصور کیا گیا ہے، نے آیوش گرِڈ کا تصور کیا ہے، جو آیوشمان بھارت  ڈیجیٹل مشن کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ یہ ہندوستان میں روایتی علاج کے شعبے کے لئے ایک وسیع آئی ٹی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ایک محفوظ و انٹر آپریبل ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے توسط سے مؤثر ، جامع ، سستی اور معیاری خدمات فراہم کرنے کےلئے آیوش سیکٹر کو بدلنے کے نظریے سے بنایا گیا ہے۔آیوش گرِڈ چار سطحوں یعنی کور لیئر، نیشنل لیئر، اسٹیٹ لیئر اور سٹیزن ایکسس پر کام کرتا ہے، جو تمام اسٹیک ہولڈر کے درمیان بلارکاوٹ ڈیجیٹل  ربط کو یقینی بناتا ہے۔

جی-20 ہندوستان کی صدارت کے تحت دوسری ہیلتھ ورکنگ گروپ کی میٹنگ موجودہ وقت میں پنجی، گوا میں 17سے 19اپریل 2023 تک چل رہی ہے، جس میں 19 جی-20 ممبر ممالک ، 10مدعو ممالک اور22 بین الاقوامی اداروں کے 180 سے زیادہ نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ آیوش وزارت نے ایچ ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کے موقع پر ڈیجیٹل صحت پر منعقد نمائش میں ایک اسٹال لگا یا ہے۔

05.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4246)


(Release ID: 1917797) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi