زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
چوتھے روزگارمیلے میں تقریبا 71ہزارنوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں حاصل ہو ئیں
بھارت میں روزگار اورخود کے روزگارکے مواقع بڑھ رہے ہیں ، جن کا اس سے پہلے تصوربھی نہیں کیاجاسکتاتھا : وزیراعظم جناب نریندرمودی
‘‘آتم نربھربھارت ابھیان ’’، گاؤو ں سے شہروں تک روزگار کے کروڑوں مواقع پیداکرنے کاایک ‘‘ابھیان ’’ہے
زراعت کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرنے جبلپور میں 239سے زیادہ تقرری نامے سونپے
‘‘وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت کو خودکفیل بنانے کا کام کیاجارہاہے ’’:زراعت کے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومر
Posted On:
13 APR 2023 8:17PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج مختلف سرکاری محکموں اورتنظیموں میں نئے شامل کئے گئے افراد کو لگ بھگ 71000تقرری نامے تقسیم کئے ۔ پورے ملک سے شامل کئے گئے نئے منتخبہ افراد ، حکومت ہند کے تحت مختلف عہدوں /پوزیشنوں پرتعینات کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ، روزگار میلے کے ساتھ 45مقامات کو منسلک کیاگیاتھا۔ اپنے خطاب کے دوران جناب نریندرمودی نے اس بات پرزوردیاکہ حکومت ، نوجوانوں کی مہارت ، توانائی کے لئے صحیح مواقع فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے تاکہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو حاصل کیاجاسکے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگرکیاکہ سرکاری بھرتی سے متعلق عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔انھوں نے کہاکہ ‘‘یہ روزگارمیلہ ، ملک کے نوجوانوں کے تئیں ہماری عہدبندی کاایک ثبوت ہے ۔ ’’ زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر ، جبل پور میں روزگار میلے میں مہمان خصوصی تھے ، جہاں انھوں نے کہاکہ ملک کو خود کفیل بنانے کا کام ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کیاجارہاہے ۔

اس بات کو اجاگرکرتے ہوئے کہ بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے ، وزیراعظم نے کہاکہ دنیا ،سست روی ، مندی اورعالمی وبا کے عالمی چیلنجوں کے دوران ،بھارت کو ایک روشن مقام کے طورپردیکھ رہی ہے۔ انھوں مزید کہاکہ ‘‘آج کا نیا بھارت ان پالیسیوں اورحکمت علمیوں کے ساتھ پیش رفت کررہاہے ، جن کی بدولت نئے امکانات کے دروازے کھل گئے ہیں ۔’’ انھوں نے کہاکہ ‘‘2014 کے بعد ، بھارت نے اس سے پہلے کے ردعمل پرمبنی موقف سے ہٹ کر، ایک سرگرم طریق کاراختیارکیاہے ۔ اس کے نتیجے میں ایک ایسی صورتحال پیداہوئی ہے،جس میں اس اکیسویں صدی کی تیسری دہائی میں روزگار اورخود کے روزگار کے ایسے مواقع پیداہورہے ہیں کہ اس سے پہلے جن کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتاتھا۔ نوجوانوں کو ایسے شعبے مل رہے ہیں ، جن کادس سال پہلے وجود بھی نہیں تھا’’۔اسٹارٹ اپس اوربھارت کے نوجوانوں کے جوش وخروش کی مثالیں پیش کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہاگیاہے کہ اسٹارٹ اپس کی بدولت ، 40لاکھ سے زیادہ براہ راست اوربالواسطہ ملازمتیں پیداہوئی ہیں ۔ انھوں نے روزگار کے نئے پہلوؤں کے طورپرکھیل کود کے شعبے اور ڈرونز کا بھی حوالہ دیا۔
وزیراعظم نے کہا، ‘‘آتم نربھربھارت ابھیان’’ کی سوچ اورطریق کار، سودیشی اور‘‘ووکل فارلوکل ’’ اختیارکرنے سے بھی آگے کی بات ہے اور آتم نربھربھارت ابھیان ، گاؤوں سے شہروں تک روزگار کے کروڑوں مواقع پیداکرنے کاایک ‘ابھیان ’ہے ’’۔انھوں نے اس سلسلے میں اندرون ملک تیارکردہ جدید ترین سیٹلائٹس اورنیم تیز رفتار ٹرینوں کی مثالیں پیش کیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت میں گزشتہ 9-8 سالوں کے دوران 30000ایل ایچ بی کو چیز مینوفیکچرکئے گئے ہیں اوران کو چیر کے لئے ٹکنالوجی اورخام مال کی بدولت بھارت میں ہزاروں ملازمتیں پیداہوئی ہیں ۔
قومی روزگار میلے میں ، وزیراعظم کے خطاب کا ہند میں مکمل متن کامطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
قومی روزگار میلے میں ، وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی میں مکمل متن کا مطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
جبل پور میں میلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرنے کہاکہ نوجوانوں کو ان کی سخت محنت ، تعلیم اورلگن کی وجہ سے سرکاری ملازمتیں ملی ہیں اورانھیں مکمل انہماک ، لگن اورشفافیت کے ساتھ سرکاری کام کرناچاہیئے ، تاکہ وہ ملک کو صحیح تعاون دیں سکیں ۔ نوجوانوں کے مابین ان کے کام سے متعلق ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر کا احساس پیداہوناچاہیئے ۔ جناب تومر نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی روزگار میلے کا انعقاد کرکے نوجوانوں کی تقرری سے متعلق ایک قابل ستائش کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں میں ایک نیاجوش وخروش دیکھاجارہاہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ آج ملک ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کی اہل قیادت کے تحت تیزی سے ترقی کررہا ہے اور مختلف میدانوں اورشعبوں میں خامیو کو دورکرنے کی غرض سے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انھوں نے زوردے کر کہاکہ ملک کو خودکفیل بنانے کے مقصد سے تیزرفتاری سے پیش قدمی کی جارہی ہے ۔

جناب تومر نے کل 239تقرری نامے سونپے ۔ ان میں سے ریلوے میں 200، پوسٹس میں 37اورمحکمہ دفاع اور ڈی جی اے کیواے میں دوتقرری نامے شامل ہیں ۔ اس موقع پردیگرسرکردہ افراد کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ اورویسٹ –سینٹرل ریلوے کی جنرل منیجرمحترمہ سمترا والمیکی بھی موجودتھیں ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -4231
(Release ID: 1917591)
Visitor Counter : 122