وزارت آیوش
اے آئی آئی اے کی جانب سے ‘سری جنا’ :عورتوں کے بانجھ پن کے بارے میں ایک قومی کانفرنس کاانعقاد
Posted On:
17 APR 2023 8:36PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے تحت ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) آج نئی دہلی میں عورتوں کے بانجھ پن سے متعلق ایک دوروزہ قومی کانفرنس ‘‘سری جنا’’کا انعقاد کررہاہے ۔
عورتوں میں بانجھ پن سے لاکھوں افراد متاثرہوتے ہیں اور اس کا ان کے اہل خانہ ، کنبوں اور برادریوں پراثرپڑتاہے ۔ صحت کی عالمی تنظیم –ڈبلیو ایچ او کی خبروں کے مطابق ، بانجھ پن سے متاثرہ شادی شدہ جوڑوں کے 37فیصد معاملوں میں ،عورتوں کا بانجھ پن اس کی وجہ ہوتی ہے ۔ بھارت میں ، عورتوں میں بانجھ پن کے معاملوں میں اضافہ ہورہاہے اوراس کی بدولت تقریبا 15فیصد جوڑے متاثرہوتے ہیں ۔ اس مسئلے پرقابوپانے کی غرض سے ، اے آئی آئی اے ، ایک کانفرنس کے ذریعہ طبی تحقیق اورعلم ومعلومات کے تبادلے کا اہتمام کررہاہے ، جس کے بعد ایک پینل مباحثہ ہوگا۔ اسی مباحثہ کے لئے 100سے زیادہ مندوبین نے اپنا اندراج کرایاہے ۔
ڈی ایس آرآراے یو جودھپور ،راجستھان کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ابھیمنیو کمارنے کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، جبکہ آیوش کی سابق ڈائریکٹرجنرل پروفیسر (ڈاکٹر) پوجابھاردواج نے ، کانفرنس میں مہمان اعزازی کے طورپر حصہ لیا۔ اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر تنوجہ نیساری ، ڈین اوراے آئی آئی اے کے فیکلٹی کے دیگرارکان کی صدارت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پرپروفیسر تنوجہ نیساری نے کہاکہ اس کانفرنس میں پورے بھارت سے بہت سے سائنس دانوں ، پیشہ ورافراد اورماہرین تعلیم کو مدعوکیاگیا ہے جو اپنی کامیابی کی داستانیں پیش کریں گے اورآیوروید کے ذریعہ اپنی عملی اور نظریاتی معلومات کی تشہیر کریں گے ۔ اس کانفرنس میں جدید طریقہ علاج کے بہت سے ماہرامراض نسواں کو بھی مدعوکیاگیاہے جو کہ اس موضوع پرتازہ ترین جانکاری فراہم کریں گے ۔
کانفرنس کے دوران ایک سوینئرکااجراء کیاگیا، جس میں کانفرنس میں پیش کئے جانے والے تحقیقی مقالوں کی تلخیص ، ملک بھرسے آئے موضوع کے ماہرین کے تجربات پرمبنی کیس مطالعات کے مکمل پیپرس اورپوسٹرس پریزینٹیشن وغیرہ شامل ہیں ۔
ڈی ایس آرآراے یو ، جودھپور ، راجستھان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرپروفیسر ابھی منیو کمارنے کہا:‘‘آج کل کے طرززندگی میں زبردست تبدیلیاں آگئی ہیں ، جن کی وجہ سے خواتین میں بانجھ پن پیداہورہاہے ۔ آیوروید، خواتین کے بانجھ پن کا علاج کرنے میں ایک اہم کرداراداکررہاہے ۔
سات سائنسی نشستوں کا اہتمام کیاگیاہے ۔ ہرنشست میں ، ایک مدعو ماہرمقرر کی تقریرہوگی اورپورے ملک سے آئے درج شدہ مندوبین کے سائنسی مقالے پیش کئے جائیں گے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -4216
(Release ID: 1917522)
Visitor Counter : 137