الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مصنوعی ذہانت، ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے درکارزمین فراہم کرےگی ،حکمرانی کوچاق و چوبند اور مزید اعداد و شمار کی پابند بنائے گی:وزیر مملکت راجیو چندرسیکھر
ہندوستان کی توجہ نمو کی کسوٹی پر کھرے اترنے والے فریم ورک کی فراہمی اور اخلاقی نیز محفوظ استعمال کے لیے تحفظات کی بنیاد فراہم کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مبنی اختراع پر مرتکز ہے
بھارتی مصنوعی ذہانت، ملک کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرکردہ اور صف اول کےممالک میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی
Posted On:
14 APR 2023 6:49PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندرسیکھر نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی ذہانت اور اے آئی کی مددسے طریقہ کار تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے جس سے ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا اور ساتھ ہی اس کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔
وزیر موصوف نے آج بنگلورو میں بزنس اسٹینڈرڈ کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے درکارزمین فراہم کرےگی ،حکمرانی کوچاق و چوبند اور مزید اعداد و شمار کی پابند بنائے گی ‘‘۔اس تقریب کا موضوع تھا ’’اے آئی اورکاروبار: مواقع اور چیلنجزکو صحیح سمت عطا کرنا‘‘۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ملک کے اےآئی پروگرام کا وسیع وژن ،اے آئی کے میدان میں ایک سرکردہ ممالک کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو محفوظ بنانا ہے، جناب راجیو چندرسیکھر نے کہا کہ اس سلسلے میں، حکومت تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے متعلق افراد کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ جدید ترین طریقہ کار کو فروغ دیا جا سکےاورمختلف شعبوں جیسے زراعت، صحت اور پائیدار شہروں میں بڑے پیمانے پر مسائل کے حل کے طریقہ کار تلاش کئے جاسکیں اور اس طرح ایک موثر اے آئی ماحولیاتی نظام کو رفتار عطا کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اے آئی ،ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ساجھیداری میں اےآئی کمپیوٹ، جی پی یو کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر وسعت دے گا اور یہ کہ ہندوستان کی توجہ نمو کی کسوٹی پر کھرے اترنے والے فریم ورک کی فراہمی اور اخلاقی نیز محفوظ استعمال کے لیے تحفظات کی بنیاد فراہم کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مبنی اختراع پر مرتکز ہے۔انہوں نے مزید کہا’’انڈیا اے آئی پروگرام کے مقاصد میں سے ایک ہندوستان اور دنیا بھر کے لئے ذمہ دار اور اقدار پر مبنی اے آئی کا نمونہ بنانا ہے ۔
جناب راجیو چندرسیکھر نے کہا کہ ’’ٹیکنالوجی تیار کرنے اوراسے ترقی دینے کے علاوہ، وزیر اعظم نے ہندوستان کو انڈیا اے آئی کے تحت اےآئی کے لیے عالمی پیمانے پر صلاحیت کا ایک مرکز بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ پیشہ ور افراد کوابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں مہارت حاصل کرنے اور انہیں دوبارہ ہنر مند بنانے کی کوششیں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور نوجوان ہندوستانیوں کو صنعت کے لیے ضروری صلاحیتوں کے لئے تیار اور مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار ہنر سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔
اس گول میز کانفرنس یعنی راؤنڈ ٹیبل میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی - آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت - اے آئی شعبوں کی متعدد سرکردہ شخصیات جمع ہوئیں ، جنہوں نے بعد میں پینل مباحثہ میں حصہ لیا۔
***********
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.4186
(Release ID: 1917263)
Visitor Counter : 129