سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر –پٹرولیم کے ہندوستانی ادارے نے آج اپنے احاطے میں  اپنا 64 واں یوم تاسیس  اور ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی جینتی منائی


اس پروگرام کو سی ایس آئی آر – آئی آئی پیز کے  ‘‘ون ویک  ون لیب’’ مہم کے ایک حصے کے طورپر منعقد کیا گیا ، جہاں  او این جی سی گروپ کے صدر جناب ارون کے سنگھ نے  مہمان خصوصی کے طور پر پر وگرام  کی رونق بڑھائی  اور راجپور کے رکن اسمبلی  جناب کھجان داس   مہمان اعزازی تھے

Posted On: 14 APR 2023 8:00PM by PIB Delhi

اس  پر وگرام کا افتتاح بھارت رتن  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کوخراج عقیدت  پیش  کرنے کے ساتھ  کیا گیا ۔اس کے بعد درج فہرست ذات / درج فہرست قبائل  کے ملازمین  کی فلاح وبہبود   کی کمیٹی کے صدر  جناب جگدیش کمار   نے ڈاکٹر بھیم راؤ  امبیڈکر کی زندگی اور ان کی حصولیابیوں  پر   منفرد خطا ب  کیا ۔ سی ایس آئی آر – آئی آئی پیز  کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر انجن رے  نے  مہمانوں  کا خیر مقدم کیا  اور  ون ویک ون لیب مہم   کے حصے کے طورپر  تیار کئے گئے  پروگراموں کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے ہندوستان کے  پہلے ڈی میتھنال پلانٹ  ،  ایف ٹی ایل  اور  اپ اسٹریم لیب  جیسی نئی سہولیات کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا ،جن کا افتتاح اس مبارک دن  پر کیا جائے گا۔

-https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Foundationdaypic1NSV3.jpeg

سینئر پرنسپل سائنسداں  ڈاکٹرسمن لتا جین نے  اس ادارے کی حصولیابیاں   اور مستقبل  کے اہم  شعبوں  کے بارے میں بتایا جیسا کہ کچے تیل سے لے کر پیٹرو کیمکلز ، سی سی یو ایس   اور  توانائی کی کارکردگی  اوردرآمد   فوسل   کچے مال کے بجائے مقامی  طورپر دستیاب   گھریلو کاربن کے وسائل کا استعمال  کرنا ۔ انہوں نے یہاں   موجود معزز افراد کو  یہ بھی بتایا کہ   سی ایس آئی  آر – آئی آئی پی  پہلی ایسی  سی ایس آئی آر  لیباریٹری  ہے  ،جس نے   مناسب فضلہ کے بندوبست کے لئے ‘ 4آر ’ (ری یوز  ، ری سائکل ، ری ڈیو ز اور ری کور )  کی حکمت عملیوں کو اپناکر   ایکو کیمپس  قائم کیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/foundationdaypic2Y2ZB.jpeg

جناب کھجان داس  نے خواتین کی ترقی اور دلتوں کی سماجی آزادی کے لئے  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر  کی جدوجہد   اور کوششوں کو یاد کیا ۔ انہوں نے باباصاحب   کو بعد از مرگ   بھارت رتن دینے کے اعزاز  کے لئے  بھارت کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی  بھی ستائش کی ۔انہوں نے نہ صرف سائنسی  حصولیابیوں   بلکہ سماج  اور عام لوگوں کے لئے حصہ داری کے تعاون کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس ادارے  کے مستقبل  اور حصولیابیوں  کے نیک خواہشات  پیش کیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/foundationdaypic39IEZ.jpeg

بعد میں   سینئر پرنسپل سائنسداں  ڈاکٹر سنیل  پاٹھک نے سی ایس آئی  آر- این ای ای آر آئی  ، ناگپور  کے تعاون سے سی ایس آئی  آر – آئی آئی پی کے ذریعہ تیار کردہ  جی  ایس آئی   میپنگ ایپ  کی نمائش کی۔

او این جی سی گروپ کے صدر جناب ارون کمارسنگھ نے اپنے خطاب میں  کہا کہ حالیہ دور میں سائنس اور ٹکنالوجی نے  ہمارے سماج میں  اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے گوگل سرچ کی مثال دی ، جو کسی کے بھی درجے کے  قطع نظر اسے فور ی جانکاری  فراہم کرسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگلے 30 برسوں میں ڈیمو گرافک  ،ڈجیٹلائزیشن،   ڈ ی  کاربونائزشن  اور ڈی گلوبائزیشن   ( جزوی  طورپر ) جیسے  4ڈی  پر عمل کرکے  ملک کی ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک  کی خود انحصاریت کے لئے ہندوستان کے پاس خام مال کو  کیمکلز  اور غیرروایتی  اور  قابل تجدید توانائی کے وسائل میں تبدیل کرنے کے زبردست مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی  پی  ‘کروڈ   ٹو پیٹ کیم ’ (پیٹرو کیمکل ) پر کام کرسکتا ہے اور  توانائی کی شدت   کو کم کرنے کے لئے توانائی  سے  موثر  عمل  کو تیار کرسکتا ہے، جو کاربن  فٹ پرنٹس  کو  کم کرنے میں مدد کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-14at15.44.002RD0.jpeg

آخر میں سی ایس آئی  آر-آئی آئی پی کے انتظامی افسر  جناب سی اے بودھ نے  سب کا شکریہ ادا  کیا ۔ادارے کے  سینئر ہندی  افسر   جناب  سومیشور  پانڈے   نے پروگرام کی نظامت کی ۔

         

*************

    ش ح۔ع ح ۔ رم

U-4185            


(Release ID: 1917261) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi