وزارت سیاحت

امبیڈکر سرکٹ پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین ٹور آج نئی دہلی سے جھنڈی دکھاکر روانہ کی گئی


یاترا کے مسافر بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی سے جڑے اہم مقامات کا دورہ کریں گے

اس ٹرین کا مقصد گھریلو سیاحت کو فروغ دینا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو بھی فروغ دینا ہے: جی کے ریڈی کا بیان

وراثتی سلسلے میں آخری شخص کو بااختیار بنانے اور بابا صاحب کی زندگی کا سفر بہت ہی تحریک دینے والا ہے : ڈاکٹر ویریندر کمار

Posted On: 14 APR 2023 5:11PM by PIB Delhi

 سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے آج حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے امبیڈکر سرکٹ پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ  کیا۔

اس موقع پر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا مقصد سبھی مسافروں کو بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کی جھلکیاں پش کرنی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس ٹرین کا مقصد گھریلو سیاحت کو  فروغ دینا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو بھی آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ہندوستان میں نہ صرف بلکہ لندن میں بھی بابا صاحب امبیڈکر سے متعلق مقامات کو فروغ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-14at17.13.43ETY0.jpeg

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے آج کی دنیا میں بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کو فروغ دینے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔

اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کما رنے کہا کہ بھارت گورو ٹرین ایک مؤثر اقدام ہے تاکہ دیکھو اپنا دیش کے تحت ایک بھارت شریشٹھ   بھارت کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابا صاحب نے اپنی زندگی میں بہت ہی زبردست چیلنج کی صورتحال کا سامنا کیا اور وراثتی سلسلے میں آخری شخص کو بااختیار بنانے کیلئے ان کی زندگی کا سفر کافی چیلنج بھرا رہا ۔ انہوں نے ذات پات پر مبنی امتیاز کو ختم کرنے کیلئے جو کام کیا وہ تحریک دینے والا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-14at17.13.4440SJ.jpeg

بابا صاحب نے مساوات اور بھائی چارگی کیلئے زندگی بھر کام کیا اور آج یہ ٹرین اس مساوات کی نمائندہ ہے اور مسافر جو اس ٹرین میں سفر کررہے ہیں بہت سی یادگار کے ساتھ واپس آئیں گے اور بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں گے۔

آئی آر سی ٹی سی سیاحت کی وزارت کے اشتراک سےحضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے  8دن کے خصوصی دورے سے متعلق امبیڈکر سرکٹ پر اپنا پہلا ٹور آپریٹ کررہی ہے جو 14 اپریل 2023 سے شروع ہورہا ہے۔

اس یاترا میں نئی دہلی ، مہو، ناگپور اور مقدس بدھسٹ مقامات جیسے سانچی ، سارناتھ، گیا اور راجگیر اور نالندہ جیسے مقامات پر بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی سے جڑے اہم مقامات کے دورے شامل ہوں گے۔

نئی دہلی میں بابا صاحب امبیڈکر میموریل کا دورہ اس ٹور میں احاطہ کیا گیا ایک بڑا پرکشش مقام ہوگا۔ ٹرین میں ایک پینٹری کار ہے جس میں  سیاحوں کے لیے سبزی سے تیار کیے گئے تازہ کھانے   شامل ہیں۔ ٹرین میں انفوٹینمنٹ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، سیکورٹی گارڈ کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-14at17.13.44(1)HK74.jpeg

آج حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی امبیڈکر سرکٹ پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا سفر  07 رات اور 8 دن  پر مشتمل ہے۔ ٹورسٹ ٹرین پہلے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر رکی، جہاں سے سیاحوں کو بسوں کے ذریعے نئی دہلی میں بابا صاحب امبیڈکر میموریل کا دورہ کرنے کے لیے لے جایا گیا۔ ٹرین کا اگلا اسٹاپ ڈاکٹر امبیڈکر نگر (مہو) پر ہوگا، جو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش (بھیم جنم بھومی) ہے۔ اس کے بعد ٹرین ناگپور ریلوے اسٹیشن تک جائے گی، جہاں سیاح دیکشا بھومی جائیں گے، جو نویانا بدھ مت کی مشہور یادگار ہے۔ ٹرین ناگپور سے سانچی کی طرف روانہ ہوگی۔ سانچی میں دلچسپی کے مقامات میں سٹوپا اور دیگر بدھ مقامات شامل ہیں۔ سانچی کے بعد اگلی منزل وارانسی ہے۔ سارناتھ اور کاشی وشوناتھ مندر کا دورہ اس دن کی سیر کا حصہ ہوگا۔ گیا اگلی اور آخری منزل ہے جہاں ٹرین سفر کے چھٹے دن پہنچے گی۔ بودھ گیا کے مقدس مقام میں، سیاح مشہور مہابودھی مندر اور دیگر خانقاہوں کا دورہ کریں گے۔

اگلے دن سیاح سڑک کے ذریعے سیاحت کے لیے راجگیر اور نالندہ جائیں گے۔ بدھ مت کے مقامات اور نالندہ کے کھنڈرات اس منزل کے اہم پرکشش مقامات ہیں۔ سفر کے اختتام پر، ٹرین گیا سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔

ایک اچھی طرح سے لیس جدید پینٹری کار مہمانوں کو ان کی نشستوں پر تازہ پکا ہوا سبزی خور کھانا پیش کرے گی۔ ٹرین میں مسافروں کی تفریح ​​کے ساتھ ساتھ عوامی اعلانات کے لیے ایک انفوٹینمنٹ سسٹم لگایا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے ہر کوچ میں صاف ستھرے بیت الخلاء سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں کی حفاظتی سہولیات اور سیکیورٹی گارڈز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

گھریلو سیاحت میں خصوصی دلچسپی کے سرکٹس کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے ‘‘دیکھو اپنا دیش’’ پہل کے خطوط پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://www.irctctourism.com  پر جا سکتے ہیں۔

اس خصوصی اقدام کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لیے وزارت سیاحت کی جانب سے ایک تعارفی دورے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 14.04.2023 کو شروع ہونے والے اس ایم اے ایم ٹرپ کا حصہ ہوں گے جن میں ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز، صحافی، بدھسٹ ایسوسی ایشنز کے ممبران، گوتم بدھ یونیورسٹی اور یوتھ ٹورازم کلب شامل ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ع ن۔

U-4182



(Release ID: 1917237) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi