اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر  کا یوم پیدائش منایا

Posted On: 14 APR 2023 7:22PM by PIB Delhi

 این ایم ڈی سی نے آج حیدرآباد میں  این ایم ڈی سی  ہیڈ آفس میں  ہندوستانی آئین کے معمارکوزبردست  خراج عقیدت پیش کیا اور بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈ کرکا 132 واں یوم پیدائش منایا۔جناب امیتاوا مکھرجی، سی ایم ڈی (اضافی چارج)،نےجناب دلیپ کمار موہنتی، ڈائریکٹر (پروڈکشن)، جناب وشواناتھ سریش، ڈائریکٹر (کمرشل) اورجناب بی وشواناتھ، سی وی او نے ملازمین کی قیادت کرتے ہوئے  ہندوستانی جمہوریت  کے بانیوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D3PD.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،جناب امیتاوا مکھرجی نے کہا کہ باباصاحب نے ہمیں ایک ایسا آئین دیا جو زندہ رہ سکتا ہے، سانس لے سکتا ہے اور قانونی عمل سے بتدریج ارتقا ءکر سکتا ہے۔ سب سے  ترقی پسند آئینوں میں سے ایک، یہ آئین   عالمی انسانی حقوق کو سربلند کرتا ہے اور ہر شہری کو برابری  اور مساوات کے وعدے کے ساتھ تحفظ فراہم کرتا ہے۔جناب مکھرجی نے کہا کہ ہم ،این ایم ڈی سی میں، ان اقدار سے تحریک حاصل کرتے ہیں جن پر ہمارے بانیوں نے ملک کی تعمیر کی۔

اس تقریب کا اہتمام کان کنی کے بڑے  ادارے   این ایم ڈی سی  نے این ایم ڈی سی          ایچ او                                          ایس سی / ایس ٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقع پر این ایم ڈی سی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدرجناب  بی ہنومنت راؤ اور جناب بی پون کمار (جنرل سکریٹری) کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ممبران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی تصویر پر پھول چڑھانے سے ہوا۔ اس کے بعد ان کی یاد میں ایک دعا پڑھی گئی۔

اس موقع پر سٹیزن آرکسٹرا نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں  معاشر ے کی بہتری میں بابا صاحب کی خدمات کو یاد کیا گیا۔سماجی مصلح کو خراج عقیدت کے طور پر،این ایم ڈی سی                                             ایس سی / ایس ٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کئے۔

***********

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4178


(Release ID: 1917231) Visitor Counter : 132
Read this release in: English , Hindi