کامرس اور صنعت کی وزارتہ

نئی دہلی میں اقتصادی تعاون کے لیے ہندوستان-اسپین کے مشترکہ کمیشن کا 12 واں اجلاس

Posted On: 14 APR 2023 6:15PM by PIB Delhi

تجارت کے سکریٹری جناب سنیل بارتھوال اور محترمہ زیانا مینڈیز، سکریٹری برائے تجارت، حکومت اسپین نے 13 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں ہند-اسپین مشترکہ کمیشن برائے اقتصادی تعاون(جے سی ای سی)  کے 12ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-اسپین مشترکہ کمیشن میکانزم کے اس گولڈن جوبلی ایڈیشن کا جشن منایا جو 1972 میں قائم کیا گیا تھا۔ گزشتہ 50 سالوں کے دوران دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ 3.7 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ، 250 ہسپانوی کمپنیاں ہندوستان میں سرگرم ہیں اور 40 ہندوستانی کمپنیاں اسپین میں موجود ہیں جو مختلف شعبوں جیسے کہ  اطلاعاتی ٹکنالوجی (آئی ٹی )، ادویہ سازی، قابل تجدید توانائی، آٹوموبائل، انفراسٹرکچر وغیرہ میں کام کر رہی ہیں۔

محترمہ زیانا نے ہندوستان کی ترقی  کے میدان میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں میں ہندوستان-اسپین تعلقات اور ہسپانوی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ ہسپانوی فریق نے مختلف شعبوں بشمول آٹومیشن، سرویلنس اور نیو ایڈز، ہائی اسپیڈ ریلوے، ریلوے نیٹ ورکنگ، سگنلنگ، ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ جیسے شہری ہوابازی (سول ایوی ایشن ) کے شعبے میں مزید تعاون کی توثیق کی ہے۔

دونوں فریقوں نے قابل تجدید توانائی، جہاز رانی، بندرگاہوں، سیاحت، انفراسٹرکچر، فوڈ پروسیسنگ، ادویہ سازی، ٹیکنالوجی، اختراعات اور دفاع کے شعبے میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

مختلف مفاہمت ناموں کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم دلچسپی کے امور جیسے کہ نقل مکانی اور نقل و حرکت پر ایم او یو، سماجی تحفظ ،سائبر سیکیورٹی پر معاہدہ وغیرہ شامل ہیں ۔

دونوں فریقوں نے اپنے برآمد کنندگان کو درپیش مختلف مارکیٹ تک رسائی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور اسپین جولائی سے دسمبر 2023 تک یورپی یونین کی آئندہ ہسپانوی صدارت کے دوران جاری ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارت معاہدہ ( ایف ٹی اے ) مذاکرات میں کافی پیش رفت کے منتظر ہیں۔

ہسپانوی فریق نے جی 20 کی ہندوستانی صدارت کی اب تک کی شاندار پیشرفت پر ہندوستان کو مبارکباد دی اور جی 20 ٹی آئی ڈبلیو جی کی کامیابی کے لئے اپنے تعاون اور  حمایت کی پیشکش کی۔

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

 

U. No.4179



(Release ID: 1917225) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi