اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل نے بھارت رتن، بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو، ان کے 132 ویں یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 14 APR 2023 7:24PM by PIB Delhi

 وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارہ آر آئی این ایل نے ، 14 اپریل 2023 کواُکو نگرم میں  قوم کے ساتھ مل کر بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 132 ویں جینتی منائی ۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ  اُکو نگرم  میں اس موقع پر بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ بابا صاحب کو ان کے 132 ویں یوم پیدائش کی تقریب پر یاد کرتے ہوئے، آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی  جناب اتل بھٹ نے کہا کہ بابا صاحب ایک بلند پایہ اور کثیر صلاحیتوں کی حامل شخصیت تھے اور ہمیں بابا صاحب کے نظریات اور فلسفے کو سیکھنا اور اختیار کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HYT0.jpg

 

سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے آر آئی این ایل  کو تلقین کی کہ وہ اجتماعی طورپر بابا صاحب کی کثیر مہارت کے نقطہ نظر کو فروغ دینے اور ایک منافع بخش تنظیم کے لیے ان کے فلسفے کو قدر میں اضافہ کرنے کے لئے  بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا کہ ’’آئیے  ہم اپنے اندر بابا صاحب کی روح کو تلاش کریں تاکہ تمام چیلنجوں کا سامنا کرسکیں اور ان پر کامیابی سے قابو پا سکیں‘‘۔

اس مبارک دن  کے موقع پر، ویشاکھی بدھ وہار کے احاطے میں بودھی درخت کا پودا لگایا گیا۔ پروگرام میں سینئر افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

***********

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4177



(Release ID: 1917216) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi