کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جی 20 ملکوں کے کلیدی متعلقہ فریق دوسرے ہیلتھ ورکنگ گروپ سے پہلے تحقیق میں عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور تشخیص کے لیے علاقائی مینوفیکچرنگ میں تیزی لانے کے مقصد سے اجلاس منعقد کریں گے
Posted On:
16 APR 2023 6:18PM by PIB Delhi
- جی 20 کو-برانڈڈ تقریب کا انعقاد دوا سازی کا محکمہ ، جی او آئی، فائنڈ اور یونی ٹائڈ کے ذریعے کیا گیا تاکہ موثر، معیاری اور سستی تشخیصی انسدادی اقدامات کے پائیدار فروغ اور مینوفیکچرنگ کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
- میٹنگ کے مقاصد جی 20 پریذیڈنسی کے ہیلتھ ورکنگ گروپ کو مطلع کرنا ہے جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔
- یہ اجلاس جی 20 اور اس کے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں کو تشخیص کے لیے اے آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے سفارشات فراہم کرتا ہے۔
حکومت ہند کے دوا سازی کے محکمے ، فائنڈ اینڈ یونی ٹیڈکو نے گوا میں، جی 20 کے صحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ سے پہلے تعاون کو مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی اور موثر، معیاری اور سستی تشخیصی انسدادی اقدامات کی تیاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی میزبانی کی، جو17 سے 19 اپریل 2023 کو شرکت کرنے والوں میں حکومت ہند اور جی 20 کے رکن ممالک (آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، انڈونیشیا، روس، برازیل اور مبصرین ماریشس، نیدرلینڈ، عمان)، بین الاقوامی تنظیمیں اور 20 سے زیادہ تشخیصی صنعت کاروں کے نمائندے شامل تھے۔
تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے، محترمہ ایس اپرنا، سکریٹری برائے فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا: "تشخیص کی مرکزیت وبائی مرض کی جانچ سے کہیں زیادہ ہے۔ تشخیص بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، اور توسیع کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی) کے حصول کے لیے حکومت ہند معیار، سستی اور تشخیص تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج سے ہونے والی بات چیت کو کل صحت سےمتعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں آگے بڑھایا جائے گا۔
تشخیصی مصنوعات کی علاقائی سطح پر مناسب تحقیق اور تشخیص کی غیر مرکوزیت والی پیداوار کے ذریعے فرق کو کم کرنے، صحت کی سلامتی کو بڑھانے، بشمول وبائی امراض سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں، یو ایچ سی کو سپورٹ کرنے اور علاقائی اقتصادی ترقی میں تعاون دینے میں مدد مل سکتی ہے۔
فائنڈ میں رسائی کے نائب صدر، جناب سنجے سرین نے کہا: "وبائی بیماری نے مینوفیکچرنگ ڈائیگنوسٹکس کے لیے ایک زیادہ غیر مرکزیت والے ماڈل کے کردار کو تقویت بخشی ہے، جو کہ عالمی اور علاقائی مینوفیکچرنگ کو یکساں طور پر یکجا کرتا ہے، دنیا بھر میں تشخیص تک مساوی اور پائیدار رسائی کی حمایت میں، جی 20 کی ترجیحات کے مطابق، ہم سمجھتے ہیں کہ غیر مرکزیت الی مینوفیکچرنگ، تشخیص تک رسائی کو بڑھانے اور یو ایچ سی کے حصول کے وسیع تر مشن کی حمایت کرتی ہے۔"
یہ میٹنگ 13، 14 اپریل کو گوا میں ایک کامیاب 2 روزہ تکنیکی ورکشاپ پر منعقد کی گئی تھی، جس کا اہتمام فائنڈ اور یونی ٹئیڈ نے کیا تھا اور 13 ممالک کے 20 سے زیادہ تشخیصی مینوفیکچررز نے شرکت کی تھی۔ ورکشاپ میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سیز) کے لیے جانچ کے فروغ ، مینوفیکچرنگ اور کمرشلائزیشن پر توجہ مرکوز کی، اور ایل ایم آئی سیز میں تشخیصی آلات کی علاقائی پیداوار کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر توجہ دی گئی۔
ورکشاپ کے نتیجے میں، مینوفیکچررز نے واضح طور پر ٹیکنالوجی کی منتقلی، جانکاری اور صلاحیت کی تعمیر کو آسان بنانے کے لیے شراکت داری قائم کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ مینوفیکچررز نے ممالک کے لیے قومی تشخیصی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جس میں ٹھوس بجٹ مختص اور خریداری کے فریم ورک کے ساتھ علاقائی سطح پر تیار کردہ ٹیسٹوں کی سورسنگ کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے حکومتوں اور ترقیاتی شراکت داروں کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ ریگولیٹری میکانزم کو مضبوط بناتے رہیں اور علاقائی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے لیے ہم آہنگی اور تیز رفتار ریگولیٹری عمل کو آسان بنانے کے لیے واضح طور پر عزم کیا جائے ۔
آخر میں، بھارت کی جی 20 صدارت کے مقاصد کے مطابق، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مربوط عالمی مینوفیکچرنگ، آر اینڈ ڈی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے صلاحیت پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت ہے۔
یونی ٹائیڈکے پروگرامز کے ڈائریکٹر رابرٹ ماتیرو نے کہا: "مسائل واضح ہیں۔ اب یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم جرات مندانہ اقدام کریں اور ایسی اختراعات کو ترجیح دیں جو صحت کی ضروری ٹیکنالوجیز بشمول تشخیص کی دستیابی اور مساوی رسائی کا باعث بنیں۔ یونی ٹائیڈ میں، ہم پرعزم ہیں۔ علاقائی پیداوار کو تیز کرنے، وسعت دینے اور برقرار رکھنے کے لیے مارکیٹ پر مبنی نقطہ نظر کو اپنانے کے لیے، اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر زیادہ لچکدار صحت تک رسائی کے لیے تمام حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں گے۔"
آج کی میٹنگ میں تشخیصی صنعت کے شراکت داروں کو ایک موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنی سفارشات جی 20 رکن ممالک کو پیش کریں تاکہ جی 20 کے صحت سے متعلق ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کے دوران ان پر غور کیا جا سکے جس نے "دستیابی اور رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوا سازی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خاکہ پیش کیا ہے‘‘۔
بات چیت کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری آف ہیلتھ ریسرچ اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا، ’’تشخیص کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ جیسا کہ ہم صحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں پیش رفت کر رہے ہیں، جی 20 ممالک کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ تشخیص، باہمی تعاون پر مبنی آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورکس میں زیادہ سرمایہ کاری کے اقدامات پر غور کریں جو موجودہ کوششوں کی تکمیل کرتے ہیں اور مقامی صلاحیتوں کو مضبوط کرتے ہیں اور پالیسی، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل سے متعلق چیلنجوں کو حل کرتے ہیں۔ "
کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت دوا سازی کا محکمہ، بھارت میں دواسازی کے شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور سستی قیمتوں پر ادویات کی قیمتوں اور دستیابی، تحقیق اور ترقی، دانشورانہ املاک کے حقوق اور تحفظ سے متعلق مختلف پیچیدہ مسائل کو منظم کرتا ہے۔ دوا سازی کے شعبے سے متعلق بین الاقوامی عہد جن کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ کام کے انضمام کی ضرورت ہے۔ محکمہ کا مقصد بھارت کو مناسب قیمت پر معیاری ادویات فراہم کرنے والا سب سے بڑا عالمی فراہم کنندہ بنانا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں https://pharmaceuticals.gov.in/
دنیا بھر میں قابل بھروسہ تشخیص تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم ممالک اور کمیونٹیز، فنڈرز، فیصلہ سازوں، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور ڈویلپرز کو تشخیصی جدت کو فروغ دینے اور ٹیسٹنگ کو پائیدار، لچکدار صحت کے نظام کا لازمی حصہ بناتے ہیں۔ ہم قابل رسائی، معیاری تشخیص کے ذریعے 10 لاکھ جانیں بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور مریضوں اور صحت کے نظام کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں 1 ارب امریکی ڈالر کی بچت کر رہے ہیں۔
یونی ٹائیڈ ایک عالمی ادارہ صحت ہے جو کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں بیماریوں کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے زیادہ تیزی سے، سستی اور مؤثر طریقے سے جدید حل تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے کام میں ایچ آئی وی، ملیریا، اور تپ دق جیسی بڑی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی کی جدید بیماری، سروائیکل کینسر، ہیپاٹائٹس سی، اور کراس کٹنگ ایریاز جیسے کہ بخار کے انتظام کے لیے ترقی اور فنڈنگ کے اقدامات شامل ہیں۔ یونی ٹائیڈ نے حال ہی میں کووڈ - 19 وبائی مرض کے لیے علاج (بشمول آکسیجن) اور تشخیص کو تیار کرنے اور فراہم کرنے کے لیے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو بھی کام میں لیا ہے، جو کہ کووڈ ٹولز ایکسلریٹر تک رسائی کی ایک اہم ایجنسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یونی ٹائیڈ کی نئی حکمت عملی، 2027-2023 میں صحت کی عالمی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور خواتین اور بچوں کی صحت کو تبدیل کرنے کے لیے مداخلتوں کو تیار کرنا اور سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔ یونی ٹائیڈ کی میزبانی صحت کی عالمی تنظیم کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم www.unitaid.org پر جائیں۔
۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–4160
(Release ID: 1917172)
Visitor Counter : 171