وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم جناب رشی سونک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
دونوں لیڈروں نے کئی دو طرفہ امور، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی حفاظت کا مدعا اٹھایا اور ہند مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی
وزیر اعظم نے اقتصادی مجرموں کی واپسی سے جڑے معاملوں میں ہوئی پیش رفت کی معلومات مانگی
وزیر اعظم جناب سونک نے جی20 کی ہندوستان کی موجودہ صدارت کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کو دہرایا
وزیر اعظم نے بیساکھی کے موقع پر وزیر اعظم جناب سونک کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
13 APR 2023 9:17PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سونک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈروں نے ہند-برطانیہ روڈ میپ 2030 کے حصہ کے طور پر کئی دو طرفہ امور پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلے اور خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں بڑھتے تعاون پر طمانیت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان باہم مفید فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد از جلد حتمی شکل دیے جانے کی ضرورت پر اتفاق کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ میں ہندوستانی سفارتی اداروں کی حفاظت کا مدعا اٹھایا اور حکومت برطانیہ کے ذریعے ہند مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔ وزیر اعظم جناب سونک نے بتایا کہ برطانیہ ہندوستانی ہائی کمیشن پر ہوئے حملے کو پوری طرح سے ناقابل قبول مانتا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مشن اور اس کے ملازمین کی پوری حفاظت کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ میں پناہ لینے والے اقتصادی مجرموں کا مدعا بھی اٹھایا۔ انہوں نے ان مفرور لوگوں کی واپسی سے جڑے معاملوں میں ہوئی پیش رفت کی جانکاری مانگی تاکہ وہ ہندوستانی عدلیہ کے سامنے پیش ہو سکیں۔
وزیر اعظم جناب مودی نے دسمبر 2023 میں ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم جناب سونک کو دعوت دی۔ وزیر اعظم جناب سونک نے جی 20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ہوئی پیش رفت کی ستائش کی اور ہندوستان کی مختلف پہل اور ان کی کامیابی کے لیے برطانیہ کی مکمل حمایت کو دہرایا۔
وزیراعظم نے بیساکھی کے موقع پر وزیر اعظم جناب سونک اور برطانیہ میں رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کو مبارکباد دی۔
دونوں لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہنے پر متفق ہوئے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4094
(Release ID: 1916583)
Visitor Counter : 139
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam