سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں منعقد بندرگاہوں، جہاز رانی اور رسد پر 11ویں دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا


ملک کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ بہت اہم ہے؛ سرکار عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بڑھاوا دینے کے لئے متعدد اقدامات نافذ کررہی ہے:مرکزی وزیر نتن گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے مہاراشٹر میں 6-5لاجسٹکس پارک قائم کئے جائیں گے:مرکزی وزیر نتن گڈکری

Posted On: 13 APR 2023 6:25PM by PIB Delhi

’’ماحولیات اور ایکو سسٹم  مرکزی سرکار کی اعلیٰ ترجیح ہیں اور سرکار آلودگی کو روکنے کے لئے کئی متبادل پر غور کررہی ہیں اور اس کے مطابق مختلف پروجیکٹوں پر جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔‘‘یہ بات سڑک ٹرانسپور ٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ممبئی میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور رسد پر منعقد 11ویں دو سالہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عوامی ٹرانسپورٹ نظام ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کل ہوائی آلودگی کا تقریباً 40 فیصد سڑک ٹرانسپورٹ کے سبب ہے اور ملک میں عوامی ٹرانسپورٹ کو بڑھاوا دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار عوامی ٹرانسپورٹ کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف تدابیر نافذ کررہی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ممبئی میں شروع ہونے والی ڈبل ڈیکر بس اور بنگلور میں شروع کی جارہی بس سروس اِن اقدامات کی مثال ہیں۔260 روپ وے  اور کیبل کاروں کو دی گئی منظوری بھی اسی کوشش کا حصہ ہے اور دہلی و اس کے آس پاس 65 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک پروجیکٹ کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کام کے مکمل ہونے کے بعد اس خطے میں ٹرانسپورٹ کی بھیڑ اور ہوائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ جناب گڈکری نے کہا کہ مرکزی سرکار الیکٹرک ہائی وے یعنی ای ہائی وے بنانے کی بھی کوشش کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ الیکٹرک بسیں ، الیکٹرک کار، الیکٹرک اسکوٹر اب چلنے لگے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی ہم فلیکس انجن والی گاڑیوں کا بھی استعمال شروع کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دہرایا کہ ہائیڈروجن مستقبل کا ایندھن ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ممبئی میں ایندھن کی شکل میں میتھنال کا استعمال کرکے بسوں اور ٹرکوں کو چلانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے لاگت میں بچت ہوگی اور آلودگی میں کمی آئے گی۔اس موقع پر مرکزی وزیر نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ مرکزی سرکار کی کوششوں سے اگلے پانچ سالوں میں آلودگی کے مسئلے کا کافی حد تک حل نکل آئے گا۔

ممبئی گوا قومی شاہراہ پروجیکٹ میں تاخیر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاخیر کے لئے ٹھیکے داروں سے متعلق مسائل کے ساتھ ساتھ زمین تحویل میں مشکلات جیسے کئی اسباب ہیں ، لیکن ان تمام مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور 73فیصد پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممبئی گوا ہائی وے کا کام مقررہ وقت کے اندر پورا ہوجائے گا۔

مرکزی سرکار کی طرف سے 36گرین ہائی وے پروجیکٹوں کا کام شروع کیا گیا ہے اور سرکار ان پروجیکٹوں کے لئے تحویل میں لی گئی زمین کے معاوضے کے طور پر بازار قیمت سے زیادہ ادائیگی کررہی ہے۔ اس لئے ان سڑکوں کی تعمیر میں زمین کی تحویل کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جناب گڈکری نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ہم لاجسٹکس لاگت کو 9فیصد تک کم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، جو موجودہ وقت میں 16-14 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکوں اور کم لاجسٹکس لاگت سے تجارت اور صنعت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے مہاراشٹر میں 6-5لاجسٹکس پارک قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جالنا اور وردھا میں ڈرائی پورٹ بنانے کا کام پورا ہوچکا ہے اور اب ناشک اور پونے میں اسی طرح کے ڈرائی پورٹ بنانے کا کام کیا جارہا ہے۔

ملک میں لاجسٹکس پارکوں کے بارے میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے تیار شدہ بنیادی ڈھانچے کی مدد سے ہم چین سے اگربتی کی درآمد کو کم کرنے میں اہل ہوں گے اور ا س کے بجائے آسام سے سودیشی طور سے تیار شدہ اسٹک کا استعمال کریں گے۔

جناب گڈکری نے رائے ظاہر کی کہ اگر ہم ممبئی اور گوا کے درمیان آبی ٹرانسپورٹ شروع کرسکتے ہیں تو اس خطے میں ٹرانسپورٹ کی پوری تصویر بدل جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ سڑک اور ریل ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں آبی ٹرانسپورٹ بہت ہی کفایتی ہے اور اگر ہم متبادل ایندھن کا استعمال کرنا شروع کردیں تو اس سے ٹرانسپور ٹ کی لاگت مزید کم ہوجائے گی۔

اگر ہم ممبئی اور گوا کے درمیان آبی ٹرانسپورٹ قائم کرنے میں اہل ہوجاتے ہیں تو ٹرانسپورٹ کی پوری تصویر بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک اور ریل ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں آبی ٹرانسپورٹ زیادہ لاگت کو متاثر کرنے والی ہے اور اگر ہم متبادل ایندھن کا استعمال کرنے میں اہل ہیں تو لاگت کو اور کم کیا جاسکتا ہے۔

سڑک حادثات کے بارے میں بولتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ سرکار ادثات اور ان سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے سڑک انجینئرنگ پر غور کررہی ہے۔  وزیر موصوف نے لوگوں سے سڑک  حفاظتی پیمانوں پر عمل کرنے کی اپیل کی اور اداروں و غیر سرکاری تنظیموں سے اِس معاملے میں سرکار کی حمایت کرنے کی گزارش کی۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(13.04.2023)

(U: 4085)

 



(Release ID: 1916367) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil