وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ فرانس کے مانٹ ڈے مارسن میں کثیر جہتی بین الاقوامی ہوائی مشق اورئن میں حصہ لے گی

Posted On: 13 APR 2023 5:29PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایس) کی ایک ٹکڑی کل فرانس کے لیے روانہ ہوگی۔ ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار فرانس کے مانٹ ڈے مارسن میں فرنچ ایئر اینڈ اسپیس فورس (ایف اے ایس ایف) کے  ایئر فورس بیس اسٹیشن میں منعقد اورئن مشق میں حصہ لیں گے۔ اس مشقی پروگرام کا انعقاد 17 اپریل سے 05 مئی 2023 تک کیا جا رہا ہے۔ مشق کے لیے ہندوستانی فضائیہ کی ٹکڑی میں چار رافیل  طیارہ، دو سی 17 اور دو  آئی آئی 78 طیارہ اور 165 ایئر واریئرز شامل کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ میں شامل ہوئے رافیل طیاروں کے لیے یہ پہلی غیر ملکی مشق ہوگی۔

اس مشق میں ہندوستانی فضائیہ اور فرانس کی فرنچ ایئر اینڈ اسپیس فورس کے علاوہ جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈ، برطانیہ، اسپین اور امریکہ کی فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہیں۔ اس مشق کے دوران ہونے والی حصہ داری دیگر ممالک کی فضائیہ سے  بہترین طور طریقوں کو سیکھ کر ہندوستانی فضائیہ کے طریقہ کار  اور تصور کو مزید مضبوط کرے گا۔

0003.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4077

 



(Release ID: 1916356) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi