نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی تیاری کے لیے ایم او سی نے سی ڈبلیو جی میڈل فاتح اویناش  سابلے کی سوئٹزرلینڈ میں ٹریننگ کی سفارش کو منظوری دی

Posted On: 13 APR 2023 5:51PM by PIB Delhi

امور نوجواں اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے اس سال اگست میں  ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کی تیاری کے لیے  دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح اویناش سابلے کی سوئٹزرلینڈ کے سینٹ مورٹز میں ٹریننگ کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔

اویناش سابلے کے سوئٹزرلینڈ ٹریننگ کیمپ کے خرچ کو وزارت کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت کور کیا جائے گا۔ اس میں اویناش اور ان کے کوچ کا ہوائی کرایہ، ویزا کی فیس، مقامی نقل و حمل کی لاگت، بورڈنگ اور لاجنگ کی فیس اور دیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس (او پی اے) کو بھی کور کیا جائے گا۔

سابلے اپنے کوچ اسکاٹ سیمنس کے ساتھ عالمی چمپئن شپ کے لیے بڈاپیسٹ، ہنگری جانے سے پہلے 7 اگست، 2023 سے 16 اگست، 2023 (10 دن) تک سینٹ مورٹز میں ٹریننگ حاصل کرنے والے ہیں۔

سابلے کی سفارش کے علاوہ ایم او سی نے مختلف ڈبلیو ٹی ٹی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 8 ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی سفارشات کو بھی منظوری دی ہے۔

ٹاپس کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی جن کی سفارشوں کو منظوری دی گئی ہے –

  1. منیکا بترا – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  2. ساتھیان گیان سیکرن – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  3. پایس جین – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  4. مانش شاہ – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  5. شریجا اکولا – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  6. ارچنا کامتھ – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  7. یشسونی گھورپڑے – ڈبلیو ٹی ٹی یوتھ اسٹار کنٹینڈر، پاڈگوریکا اور ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ
  8. دیا چتلے – ڈبلیو ٹی ٹی اسٹار کنٹینڈر بنکاک، تھائی لینڈ

ان ٹیبل ٹینس اسٹار کھلاڑیوں کا ہوائی کرایہ، ویزا فیس، مقامی نقل و حمل کی لاگت، بورڈنگ اور لاجنگ کی فیس سمیت دیگر اخراجات ٹاپس کے ذریعے برداشت کیے جائیں گے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4086

 



(Release ID: 1916350) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi