شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

پورووتر بھارت ریلی امروئی ملٹری اسٹیشن پر اختتام پذیر


ریلی کو کولکتہ سے آرمی کمانڈر ہیڈکوارٹرمشرقی کمان نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ریلی نے تقریباً 4000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 20 دن میں 9 ریاستوں کا سفر کیا

Posted On: 13 APR 2023 4:19PM by PIB Delhi

بھارتی  فوج کی  پورے شمال مشرق میں کار ریلی پرووتر بھارت پریکرما کو جھنڈی دکھا کر امروئی ملٹری اسٹیشن پر نکالا گیا۔ ریلی 20 دن کے دوران 9 ریاستوں کا سفر کرنے کے بعد بالآخر اپنی منزل امروئی ملٹری اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ ریلی کو میگھالیہ کے معزز گورنر جناب پھگو چوہان نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ سب میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو، پی وی سی (ریٹائرڈ) بھی ریلی کا حصہ تھے اور انہوں نے پورے شمال مشرقی بھارت  کے نوجوانوں سے با اثر بات چیت کی اور انہیں قومی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کی تحریک دی ۔

کار ریلی کو آرمی کمانڈر ہیڈکوارٹر ایسٹرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم نے فورٹ ولیمز، کولکاتہ سے 22 مارچ سے 23 مارچ تک جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی نے 22 دنوں میں تقریباً 4000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور قدرتی راستوں اور دشوار گزار خطوں سے گزر کر مختلف جنگی یادگاروں کا دورہ کیا، اسکولوں اور کالجوں میں تحریکی دینے والی بات چیت کی اور شمال مشرقی بھارت  کے بہت سے دیگر تاریخی مقامات کی کھوج کی۔ ریلی کا تمام مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور اس کے سفر کے دوران لوگوں نے پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا ۔ شہر کی کئی  معزز شخصیتوں  نے بھی مختلف ریاستوں کے سفر کے دوران کار ریلی کا خیرمقدم کیا، ان سے بات چیت کی اور اس کی تعریف کی۔

پرچم کشائی کی تقریب میں میگھالیہ کے معزز گورنر جناب پھگو چوہان نے شرکت کی۔ گورنر کو میجر جنرل ایس مروگیسن نے مبارکباد دی۔ عزت مآب گورنر نے ٹیم لیڈر، بریگیڈیئر کے ایم شندے، شوریہ چکر اور صوبیدار میجر اور اعزازی کیپٹن یوگیندر سنگھ یادو، پرم ویر چکر کو مبارکباد پیش کی اور قوم کی خدمت میں بھارتی  فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے میگھالیہ میں فوج اور سول انتظامیہ کے درمیان بہترین تال میل پر بھی روشنی ڈالی اور ریاست کے سابق فوجیوں کی مدد کے لئے بھارتی  فوج کی کوششوں کی  سراہا ۔

کار ریلی کا مقصد شمال مشرقی بھارت  کے لوگوں کے درمیان قومی اتحاد، ہمدردی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا، سماج کے مختلف طبقوں کو اکٹھا کرنا اور ایک  ایسے "نئے بھارت " کی تعمیر کرنا تھا جو مضبوط اور زیادہ خوشحال ہو۔ اس نے بھارتی  فوج اور اگنی ویر پروگرام کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنے پر  بھی توجہ مرکوز کی۔ یہ تقریب شمال مشرقی خطے کے ثقافتی تنوع کو ظاہر کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا۔

یہ تقریب "آزادی کا امرت مہوتسو" کے ایک حصے کے طور پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈو نیئر) کے تحت شمال مشرقی کونسل کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

13.04.2023

U4078



(Release ID: 1916321) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Manipuri