شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

فروری2023 کے مہینے کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ اور استعمال پر مبنی اشاریہ کے فوری تخمینے (بنیاد: 2011-12=100)

Posted On: 12 APR 2023 5:43PM by PIB Delhi

1۔انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن(آئی آئی پی) کے فوری تخمینے ہر مہینے کی 12 تاریخ کو جاری کیے جاتے ہیں (یا اگر 12 کو چھٹی ہوتی ہے تو کام کاج کے پچھلے آخری دن ) اور انہیں چھ ہفتوں کے وقفے کے ساتھ اور ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداواری فیکٹریوں/ اداروں سے ڈیٹا حاصل کیاجاتا ہے۔

2-فروری 2023 کے مہینے کے لیے، 2012-2011 کی بنیاد کے ساتھ انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کے فوری تخمینے 138.7پر ہیں۔ ماہ فروری 2023 کے لیے کان کنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبوں کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریے بالترتیب129.0 ، 136.8 اور 174.0 پر ہیں۔ یہ فوری تخمینہ آئی آئی پی کی نظرثانی کی پالیسی کے مطابق بعد کی ریلیز میں نظرثانی کے مرحلے سے گزرے گا۔

3- استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق،فروری 2023 کے مہینے کے لیے اشاریے بنیادی سامان کے لیے139.7، املاک مشینوں وغیرہ کے لیے 104.4، درمیانی اشیاء کے لیے 143.2 اور انفراسٹرکچر/تعمیراتی سامان کے لیے164.0 ہیں۔ مزید برآں، صارفین اور صارفین کے لیے اشاریے ماہ فروری 2023کے لیے پائیدار اشیاء صرف اور غیر پائیدار اشیاء صرف 108.4اور 154.3 پر ہیں۔

4- ماہ فروری 2023 کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کے فوری تخمینوں کی تفصیلات شعبہ جاتی ، قومی صنعتی درجہ بندی (این آئی سی- 2008) کے 2 ہندسوں کی سطح اور استعمال پر مبنی درجہ بندی کے مطابق بالترتیب بیاناتI، II اور III میں دی گئی ہیں۔ نیز، صارفین کے لیے صنعتی شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کی تشریح کرنے کے لیے، بیانIV صنعتی گروپس ( این آئی سی-2008 کے دوہرے ہندسوں کی سطح کے مطابق) اور شعبوں کے لحاظ سے گزشتہ 12 مہینوں کے ماہ وار اشاریہ جات فراہم کرتا ہے۔

5- فروری2023 کے مہینے کے آئی آئی پی کے فوری تخمینوں کے ساتھ،جنوری2023 کے اشاریے پہلی نظرثانی سے گزر چکے ہیں اور نومبر 2022 کے لیے ماخذ ایجنسیوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین ڈیٹا کی روشنی میں حتمی نظرثانی سے گزر چکے ہیں۔فروری 2023 کے لیے فوری تخمینہ، جنوری 2023 کے لیے پہلی نظرثانی اورنومبر 2022 کے لیے حتمی نظر ثانی بالترتیب92 فیصد،94 فیصد اور 95 فیصد کے متوازن ردعمل کی شرح پر مرتب کیے گئے ہیں۔

6- مارچ 2023 کے لیے انڈیکس کا اجراء جمعہ،12 مئی 2023 کو ہوگا۔

نوٹ: -

یہ پریس ریلیز معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے -http://www.mospi.gov.in

ہندی میں پریس ریلیز آنے والی ہے اور اس پر دستیاب ہوگی: https://www.mospi.gov.in/hi

ضمیمہ جات دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

***********

 

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.4061



(Release ID: 1916110) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi