وزارت دفاع

مشق کوپ انڈیا 2023

Posted On: 12 APR 2023 5:36PM by PIB Delhi

کوپ انڈیا 23 مشق کا اگلا مرحلہ 13 اپریل 2023 کو ایئر فورس اسٹیشن کالائی کنڈا میں شروع ہوگا۔ مشق کے اس سیگمنٹ میں  امریکہ کی فضائیہ ( یو ایس اے ایف) کے بی آئی بی بم برسانے والے   حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد یو ایس اے ایف کے ایف 15 لڑاکا طیارے بھی مشق میں شامل ہوں گے۔ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے عنصر میں ایس یو – 30 ایم کے  آئی ، رافیل، تیجس اور جیگوار لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔ مشق کو فضائی ریفئلرز، ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ہندوستانی فضائیہ  کے  ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ایئر کرافٹ کی مدد حاصل ہوگی۔ یہ مشق 24 اپریل 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔

کوپ انڈیا 23 مشق کے فضائی نقل و حرکت کے جزو کی طرح، یہ مرحلہ دونوں فضائی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گا، جبکہ ان کے درمیان بہترین طریقوں کا اشتراک بھی ہوگا۔ جاپانی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکار بھی مشق کا مشاہدہ کریں گے اور دونوں شریک فضائی افواج کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

*************

 

 

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(
U. No.4053



(Release ID: 1916107) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil