ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
فطری تاریخ کے قومی میوزیم اور لکھنؤ کے اسٹیٹ میوزیم میں ماحولیات، تعلیم اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنےکے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
12 APR 2023 11:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی کے فطری تاریخ کے قومی میوزیم اور لکھنو کے اسٹیٹ میوزیم نے عوام میں ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیات کے بارے میں تعلیم کی سمت میں ملک کر کام کرنے کے لئے آج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت اسکول اور کالجوں کے طلباء کے لئے پروگراموں کا اہتمام کرنے میں کثیر رخی کوششیں کی جائیں گی، تاکہ فطرت کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے۔ فطری تاریخ کے قومی میوزیم کی ڈائریکٹر محترمہ ناز رضوی اور لکھنوکے اسٹیٹ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آنند کمار سنگھ نے اس مفاہمت نامے پر د ستخط کئے۔ اس موقع پر ثقافت اور سیاحت کے پرنسپل سکریٹری جناب مکیش مشرا بھی موجود تھے۔ اور اس مفاہمت نامے پر دستخط لکھنو میں گومتی نگر کے پریٹن بھون میں کئے گئے۔
ملک کی فطری وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے ہندوستان کی آزادی کی سلو جوبلی کی تقریبات کے دوران ایک قومی سطح کے ادارے کے طور پر فطری تاریخ کا قومی میوزیم قائم کیا گیا تھا۔ ماحولیاتی تعلیم کے لئے فطری تاریخ کا قومی میوزیم کا ایک ادارہ ہے، جو ماحولیاتی تعلیم کے لیے وقف ہے، اپنی قوت بنیادی طور پر موضوعات پر مبنی نمائشی گیلریوں ، ڈسکوری روم ، ایکٹویٹی روم اور تعلیمی اور اپنی رابطہ کاری سرگرمیوں جیسے تجزیاتی وسائل کے مراکز سے حاصل کرتا ہے۔ یہاں مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملک کے مالا مال قدرتی وراثت اور قدرتی تاریخ (علم ، نباتات، طبقات العرض)، نباتاتکے علم اور زو لوجی کے تمام تر پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے۔
ایک قومی ادارے کے طور پر فطری تاریخ کے قومی میوزیم کی ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کی تعلیم کو فروغ دینے کے معا ملے میں پورے ملک کے لئے ایک ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے فطری تاریخ کے قومی میوزیم نے ایک ملک گیر رسائی کے لئے ملک کے جنوبی وسطی مشرقی اور مغربی خطوں میں اپنے چار علاقائی میوزیم کے ذریعہ اپنے ویژن اور اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ شمال مشرقی خطے میں ایک علاقائی مرکز بھی قائم کیا جائے گ۔
لکھنؤ کا اسٹیٹ میوزیم ریاست کا ایک پرو قار اور سب سے پرانا کثیر مقصدی میوزیم ہے، جہاں آثاری قدیمہ قدرتی تاریخ ، ٹیکوریشن ، فن اور عددیات سے متعلق فن پاروں کا شاندار مجموعہ ہے ، فن پاروں کی اشاعت ، تحقیق ، نمائش اور تحفظ کے ساتھ میوزیم وقتا فوقتا عارضی یا مستقل نمائشی گیلریوں کا اہتمام کرتا ہے۔ ٹیکنیکل افسروں / ملازمین کے لئے ورکشا پ ، دانشوروں / محققین کے لئے سیمیناروں کا بھی اہتمام کرتا ہے اور دیگر تعلیمی پروگراموں کے علاوہ آرٹ کے کورسز کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ لکھنو کا اسٹیٹ میوزیم ملک کے دیگر میوزیمس کے اشترا ک سے کام کرتا ہے، جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں دنیا اور ملک کی مالا مال وراثت کے بارے میں بیداری پھیلائی جائے ۔
*********
ش ح۔ ح ا ۔ ق ر
U. No.4055
(Release ID: 1916104)