ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی  سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ، ڈاکٹر ایم روی چندرن کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ملک میں جون سے ستمبر تک جنوب مغربی مانسون کا 96 فیصد بارش ہونے کا امکان ہے اور کسانوں کو بارش کی کمی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے


 سال 2023 میں جنوب مغربی  مانسون سیزن کی بارشیں ہوں گی، جو طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے 96فیصد کی بنیاد پر ± 5فیصد (نارمل) کے نمونہ سقم  کے ساتھ  درج کی جائے گی

سال 2023 کے جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارشوں کے لیے طویل فاصلے  کی پیشینگوئی

 سال 2023 کے جنوب مغربی مانسون بارشوں کی پیشینگوئی کا خلاصہ

Posted On: 11 APR 2023 5:59PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنسز کی وزارت کےسکریٹری، ڈاکٹر ایم روی چندرن نے آج میڈیا کو بتایا کہ ملک میں جون سے ستمبر تک 96 فیصد جنوب مغربی مانسون  کی بارشیں ہونےکا امکان ہے اور کسانوں کو بارش کی کمی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سال  2023 کے جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارشوں کے خلاصے کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کا 96فیصد ہوگا جس میں ± 5% (نارمل) کے ماڈل کی خرابی ہوگی۔ ا نہوں نے ± 5فیصد (نارمل) کی نمونہ سقم کے ساتھ طویل مدت اوسط (ایل پی  اے) شامل کیا۔

ڈاکٹر روی چندرن نے کہا کہ ، پیشین گوئی متحرک اور شماریاتی دونوں ماڈلز پر مبنی ہے، اور یہ تجویز کرتی ہے کہ مقداری طور پر، مانسون کی موسمی بارش طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے 96فیصد ہونے کا امکان ہے جس میں ماڈل کی خرابی ± 5فیصد ہے۔ 1971-2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پورے ملک میں موسمی بارش کا  ایل پی  اے 87سینٹی میٹر ہے۔

پورے ملک میں موسمی (جون تا ستمبر) بارشوں کے لیے پانچ زمرہ جات کی امکانی پیشین گوئیاں ذیل میں دی گئی ہیں، جو مانسون کی موسمی بارشوں کے معمول کے مطابق ہونے کے زیادہ امکانات کی طرف اشارہ   کرتی ہیں۔

زمرہ

بارش کی وسعت

(ایل پی اے کا فیصد)

امکانی پیشین گوئی

(فیصد)

موسمیاتی امکانات(فیصد)

ناقص

< 90

22

16

معمول سے کم

90 - 95

29

17

معمولی

96 -104

35

33

معمول سے زیادہ

105 -110

11

16

متجاوز

> 110

3

17

 

ذیلی ابتدائی حالات کو 2023 کے جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارشوں کے لیے ایم ایم ای  پیشینگوئی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مانسون کے علاقے میں اعلیٰ ترین مہارت کے ساتھ بہترین آب و ہوا کے ماڈلز کا استعمال ایم ایم ای پیشین گوئیاں پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ فروری اور مارچ 2023 کے دوران شمالی نصف کرہ کے برف پوش علاقوں کو معمول سے کم دیکھا گیا۔ شمالی نصف کرہ کے ساتھ ساتھ یوریشیا پر موسم سرما اور موسم بہار کی برف کی حد تک موسم گرما میں مانسون کی بارشوں کے ساتھ عمومی معکوس تعلق کا رجحان ہے۔

 سال 2003 سے، ہندوستان کا محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) جنوب مغربی مانسون کے موسمی (جون تا ستمبر) کے لیے پورے ملک میں دو مرحلوں میں اوسط بارش کے لیے طویل فاصلے کااحاطہ کرنے والی  پیشینگوئی(ایل آر ایف) جاری کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی پیشینگوئی اپریل میں جاری کی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے یا اپ ڈیٹ کی پیشینگوئی مئی کے آخر تک جاری کی جاتی ہے۔

 سال 2021 سے، ہندوستانی محکمہ موسمیات  ( آئی ایم ڈی)  نے موجودہ دو مرحلوں کی پیشینگوئی کی حکمت عملی میں ترمیم کرتے ہوئے ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے لیے ماہانہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اعتبار سے  فعال  پیشینگوئیاں جاری کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی نافذ کی ہے۔ نئی حکمت عملی متحرک اور شماریاتی دونوں طرح کے پیشینگوئی کے نظام کا استعمال کرتی ہے۔ ملٹی ماڈل اینسبل(ایم ایم ای) پیشینگوئی کا نظام مختلف عالمی آب و ہوا کی پیشینگوئی کے مراکز سے جوڑے ہوئے عالمی موسمیاتی ماڈلز(سی جی سی ایمز) پر مبنی ہے،  اس نظام کو بشمول ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی  ایم ڈی) کے مانسون مشن کلائمیٹ فارکاسٹ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس) کو متحرک پیشینگوئی کے نظام میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈی جی، آئی ایم ڈی، ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال موسم میں خنکی پیدا کرنے و الے( لا نینا) حالات استوائی بحرالکاہل کے علاقے میں درمیانہ درجہ حرارت والے حالات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین ایم ایم سی ایف ایس کے ساتھ ساتھ دیگر آب و ہوا کے ماڈل کی پیشینگوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مانسون کے موسم میں اضافی درجہ حرارت والے( ال نینو)حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

فروری اور مارچ 2023 کے دوران شمالی نصف کرہ کے برف پوش علاقوں کا رقبہ معمول سے کم دیکھا گیا۔ شمالی نصف کرہ کے ساتھ ساتھ یوریشیا پر موسم سرما اور موسم بہار کی برف کی حد تک موسم گرما میں مانسون کی بارشوں کے ساتھ عمومی  معکوس   تعلق کا رجحان ہے۔

ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا نے کہا کہ آئی ایم  ڈی مئی 2023 کے آخری ہفتے میں مانسون سیزن کی بارشوں کی تازہ ترین پیشین گوئیاں جاری کرے گا۔

موسمی بارشوں (جون تا ستمبر) کے لیے ٹیرسائل زمروں (معمول سے اوپر، نارمل اور معمول سے کم) کے لیے امکانی پیشین گوئیوں کی مقامی تقسیم تصویر1 میں دکھائی گئی ہے۔ مقامی تقسیم جزیرہ نما ہندوستان اور ملحقہ مشرقی وسطی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمولی سے لے کر معمول سے زیادہ تک  بارش کا امکان بتاتی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور مغربی وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمولی سے لے کر معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔ زمین کے اوپر موجود   برف سے ڈھکے ہوئے  علاقے موسمیاتی امکانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس وقت، بحر ہند پر  درمیانہ درجے والے  بحر ہند ڈوپول(آئی او ڈی) حالات موجود ہیں اور تازہ ترین موسمیاتی ماڈل کی پیشین گوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے موسم میں مثبت آئی او ڈی  حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر موہا پاترا نے نشاندہی کی کہ جیسا کہ بحرالکاہل اور بحر ہند کے اوپر سمندری سطح کے درجہ حرارت(ایس ایس ٹی)  کے حالات کا ہندوستانی مانسون پر گہرا اثر معلوم ہوتا ہے، آئی ایم ڈی ان سمندری طاسوں پر سمندر کی سطح کے حالات کے ارتقاء پر بغور نگرانی کر رہا ہے۔

 

پس منظر

سال 2003 سے، ہندوستان کا محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) دو مرحلوں میں پورے ملک میں اوسطاً جنوب مغربی مانسون موسمی (جون-ستمبر) بارش کے لیے طویل فاصلے کا احاطہ کرنے والی  پیشین گوئی (ایل آر ایف) جاری کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی پیشین گوئی اپریل میں جاری کی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے یا اپ ڈیٹ کی پیشین گوئی مئی کے آخر تک جاری کی جاتی ہے۔ 2021 سے، آئی ایم ڈی نے موجودہ دو مرحلوں کی پیشینگوئی کی حکمت عملی میں ترمیم کرتے ہوئے ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے لیے ماہانہ اور موسمی تبدیلی کے اعتبار سے فعال  پیشین گوئیاں جاری کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی نافذ کی ہے۔ نئی حکمت عملی دونوں متحرک اور شماریاتی پیشن گوئی کے نظام کا استعمال کرتی ہے۔ ملٹی ماڈل اینسبل(ایم ایم ای)  پیشین گوئی کا نظام مختلف عالمی موسمیاتی پیشین گوئی مراکز سے جوڑے ہوئے عالمی موسمیاتی ماڈلز(سی جی سی ایمز) پر مبنی ہے، بشمول آئی ایم ڈی  کے مون سون مشن کلائمیٹ فارکاسٹ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس)۔ اس   کو متحرک پیشین گوئی کے نظام میں استعمال کیا جاتا ہے۔

متحرک اور شماریاتی دونوں ماڈلز پر مبنی پیشن گوئی یہ بتاتی ہے کہ مقداری طور پر، مانسون کی موسمی بارش طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے 96فیصد ہونے کا امکان ہے جس میں ماڈل کی خرابی ± 5فیصد ہے۔ 1971-2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پورے ملک میں موسمی بارش کا ایل پی اے  87 سینٹی میٹر ہے۔

اپریل کے ابتدائی حالات 2023 کے جنوب مغربی مانسون سیزن کی بارشوں کے لیے ایم ایم ای  پیشن گوئی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی مانسون کے علاقے میں اعلیٰ ترین مہارت کے ساتھ بہترین آب و ہوا کے ماڈلز کو ایم ایم ای  پیشین گوئیاں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

موسمی بارشوں (جون تا ستمبر) کے لیے ٹیرسائل زمروں (معمول سے اوپر، نارمل اور معمول سے کم) کے لیے امکانی پیشین گوئیوں کی مقامی تقسیم تصویر 1 میں دکھائی گئی ہے۔ مقامی تقسیم جزیرہ نما ہندوستان کے بہت سے علاقوں اور ملحقہ مشرقی وسطی ہندوستان، شمال مشرقی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمولی سے لے کرمعمول سے زیادہ بارش کا امکان بتاتی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور مغربی وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں معمولی سے  لے کر معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔ زمین پر موجود برف سے ڈھکے ہوئے علاقے  موسمیاتی امکانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سمندری سطح کا درجہ حرارت(ایس ایس ٹی)  استوائی بحرالکاہل اور بحر ہند میں حالات

فی الحال،  موسم میں خنکی پیدا کرنے والے (لا نینا )کے حالات استوائی بحرالکاہل کے علاقے میں درمیانہ درجہ حرارت والے حالات میں بدل گئے ہیں۔ تازہ ترین ایم ایم سی ایف ایس  کے ساتھ ساتھ دیگر آب و ہوا کے ماڈل کی پیشین گوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مانسون کے موسم میں  پانی کے درجہ حرارت میں اضافے والے(ال نینو ) کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اس وقت، بحر ہند پر غیر جانبدار آئی او ڈی حالات موجود ہیں اور تازہ ترین موسمیاتی ماڈل کی پیشین گوئی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے موسم میں مثبت آئی   او ڈی حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

چونکہ بحرالکاہل اور بحر ہند کے اوپر سمندری سطح کے درجہ حرارت(ایس ایس ٹی) کے حالات ہندوستانی مانسون پر گہرا اثر رکھتے ہیں، اس لیے آئی  ایم ڈی  ان اوقیانوس طاسوں پر سطح سمندر کے حالات کے ارتقاء پر بغور نگرانی کر رہا ہے۔

شمالی نصف کرہ پر برف کی چادر

فروری اور مارچ 2023 کے دوران شمالی نصف کرہ کے برف سے ڈھکے رہنے  والے علاقوں  کے رقبے میں  معمول کی نسبت کمی دیکھی گئی۔ شمالی نصف کرہ کے ساتھ ساتھ یوریشیا  کو ڈھکنے والے  برفانی علاقے،   بعد میں موسم سرما اور موسم بہار ،موسم گرما میں ہونے والی مانسون بارشوں کے ساتھ عمومی معکوس  تعلق کا رجحان رکھتے ہیں۔

1.jpg

تصویر 1. 2023 کے جنوب مغربی مانسون سیزن (جون۔ستمبر) کے دوران ہندوستان میں موسمی بارشوں کے لیے ٹیرسائل زمرہ جات* (معمول سے نیچے، نارمل اور معمول سے زیادہ) کی امکانی پیشین گوئی۔ اعداد و شمار سب سے زیادہ ممکنہ زمروں کے ساتھ ساتھ ان کے امکانات کو بھی واضح کرتا ہے۔ سفید سایہ دار علاقے تمام ٹرسائل زمروں کے لیے موسمیاتی امکانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ امکانات بہترین طریقے سے  آپس میں جوڑے ہوئے آب و ہوا کے ماڈلز کے گروپ سے تیار کردہ ایم ایم ای  پیشین گوئی کا استعمال کرتے ہوئے اخذ کیے گئے ہیں۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.4007

 



(Release ID: 1915795) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil