وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ کا  نیول ایوئیشن انڈسٹری آؤٹ ریچ پروگرام کولکاتا میں منعقد

Posted On: 11 APR 2023 6:27PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا نیول ایوئیشن انڈسٹری آؤٹ ریچ پروگرام کنڈفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے مشرقی خطہ (ای آر) کے تعاون سے 11 اپریل، 2023 کو کولکاتا میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ایچ کیو ای این سی کے زیر اہتمام بیرک پور کے نیول لائیزن سیل کے ذریعے کیا گیا۔ نیول اسٹاف کے ڈپٹی چیف (ڈی سی این ایس) وائس ایڈمرل سنجے مہیندرو نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی جس میں تینوں افواج، کوسٹ گارڈ، ڈی آر ڈی او اور سی آئی آئی (ای آر) کے سینئر عہدیداروں نے اپنے اپنے خیالات شیئر کیے۔

اس پروگرام کا مقصد ’انوویٹ-انٹیگریٹ-انڈیجنائز‘ کے لیے موافق ایکو سسٹم کو فروغ دینا تھا جس میں کولکاتا اور اس کے آس پاس کام کر رہے 100 سے زیادہ صنعتی پارٹنرز کی سرگرم شرکت دیکھی گئی۔ پروگرام کے دوران، ایئر اسٹورز کے  انڈیجنائزیشن کے لیے کتابچہ (ایم آئی این اے ایس) کے دوسرے ایڈیشن، جس کا 2010 میں  اس کی ابتدائی اشاعت کے بعد  وسیع تجزیہ کیا گیا ہے، کا ڈی سی این ایس کے ذریعے اجرا کیا گیا۔

بحریہ انڈیجنائزیشن ایجنسیوں کے لیے  رہنما دستاویز کے اس عصری ایڈیشن میں انڈیجنائزیشن کے عمل میں تیزی لانے کے لیے  سہولت آمیز عمل اور  رائج مالی ضابطہ کاری  کا مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے شامل تھے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد  منعقد  ہونے والے ہندوستانی بحری ایجنسیوں اور صنعتی پارٹنرز کے ذریعے تکنیکی اجلاس  کا تجزیہ اے این ایس (ایئر میٹریل) ریئر ایڈمرل دیپک بنسل کے ذریعے کیا گیا۔

001.jpg

002.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3996



(Release ID: 1915763) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi