وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

گھی اور مکھن جیسی ڈیری مصنوعات کی درآمد سے متعلق وضاحت

Posted On: 06 APR 2023 7:11PM by PIB Delhi

حکومت ہند اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے  اور اس بات کو بھی جانتی  ہے  کہ ڈیری، ملک میں لاکھوں ڈیری کسانوں کی روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ رہی ہے اور حکومت کی تمام اسکیموں؍ پروگراموں کا مقصد اسے مزید مضبوط بنانا ہے۔

تاہم، یہ ایک حقیقت ہے کہ  بنیادی طور پر کووڈ-19 کی وبا کے بعد غذائیت سے بھرپور، محفوظ اور صحت بخش دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے ڈیری سیکٹر میں مانگ  اور سپلائی  میں کچھ فرق دیکھا گیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مانگ  کو پورا کرنے کے لیے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آنے والے موسم گرما میں دودھ کی سپلائی کم ہوسکتی ہے، کئی ڈیری کوآپریٹیو کی جانب سے محفوظ ڈیری اشیا  جیسے ملک فیٹ اور ملک پاؤڈر کی درآمد کے لئے بہت سے ڈیری کوآپریٹو ڈیری کی طرف سے مانگ بڑھ رہی ہے۔

اس پس منظر میں ، این ڈی ڈی بی حکومت ہند کے ساتھ مل کر مانگ اور سپلائی  کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ چونکہ درآمد کے عمل میں وقت لگتا ہے، اس لیے کسی بھی ناگہانی صورت حال کو بروقت سنبھالنے کے لیے ضروری بیک اینڈ پروسیسز کیے جا رہے ہیں۔

حالات کا تقاضہ ہونےکی صورت میں  موسم گرما  میں مانگ پورا کرنے کی غرض سے  ڈیری کوآپریٹیو کے لیے حالات کو آسان بنانے کی غرض سے  درآمد کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس صورت میں یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ اسے صرف این ڈی ڈی بی کے ذریعے ہی پہنچایا جائے اور ضرورت مند یونینوں کو مناسب تشخیص کے بعد بازار کی قیمت پر اسٹاک دیا جائے۔

یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مارکیٹ کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا اور ہمارے ڈیری فارمرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، جو حکومت کے کسی بھی فیصلے کے لیے سب سے اہم اور مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ جناب  شرد پوار جی نے حیوانات، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا کو لکھے اپنے خط میں جس مضمون کا حوالہ دیا ہے، وہ صرف یہ کہتا ہے کہ بعد میں گرمی میں   مانگ  اور سپلائی کی پوزیشن  کو  دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

..................

ش ح۔ ح ا۔ع ر

U. NO : 3969


(Release ID: 1915512) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Marathi