سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

‘‘ٹی بی ڈی –ڈی ایس ٹی  نے میسرز ایم ایل آئی ٹی -18 ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو تعاون کی منظوری دی ہے۔ کمپنی کا مقصد مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں آٹومیشن کے لیے مشین ویژن اور روبوٹکس سسٹم کو تجارتی بنانا ہے’’


‘‘آئی آئی ٹی  کانپور انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپ کو ٹی بی ڈی –ڈی ایس ٹی  فنڈنگ ملتی ہے؛ ٹی ڈی بی  مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں آٹومیشن کے لیے مشین ویژن اور روبوٹکس سسٹم کو تجارتی بنانے کے لئے  4.12 کروڑ روپے  میں اسٹارٹ اپ کی مدد کرتا ہے

Posted On: 10 APR 2023 6:43PM by PIB Delhi

مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کو متحد کرنے والے اختراعی حل اگلی نسل کے صنعتی انقلاب کے لیے کلیدی پتھر ثابت ہوں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ڈیجیٹل معیشت کی کلید کے طور پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ‘‘ریز 2020’’ کا اہتمام کیا اور ‘ہندوستان میں اے آئی  بنانے اورہندوستان کے لئے  اے آئی  کو کام کرنے کے لئے’  وژن کے ساتھ بہت سے پروگرام شروع کیے۔ حکو مت کے اس اقدام کی حمایت کرنے کے لیے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے بین الضابطہ سائبر فزیکل سسٹمز(این ایم –آئی سی پی ایس )پر قومی مشن کو نافذ کیا ہے، جسے پورے ہندوستان میں 25 ٹیکنالوجی اختراعی مرکز کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UDTT.jpg

اس کو مزید فعال کرنے کے لیے، ٹیکنالوجی ڈولپمنٹ بورڈ نے اب کمپنی میسرز ایم ایل آئی ٹی -18 ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ‘‘مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں آٹومیشن کے لیے مشین وژن اور روبوٹکس سسٹم کی کمرشلائزیشن’’ کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ بورڈ نے  5.89 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے  4.12 کروڑ روپے  کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ کمپنی اسٹارٹ اپ انکیوبیشن اینڈ انوویشن سنٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور میں موجود ہے۔

کمپنی نے مقامی طور پر حل تیار کیے ہیں جو مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اور ریلوے میں صنعتی آٹومیشن کے لیے کوالٹی ایشورنس اور انسپکشن سسٹم کا براہ راست متبادل ہوں گے۔ ٹی ڈی بی سپورٹ کے تحت پروجیکٹ میں، کمپنی نے بہت سے بڑے آٹومیشن سلوشنز کے لیے ایک درآمدی متبادل تجویز کیا ہے جیسے ویگن انسپکشن، کان کنی کی صنعتوں میں تھرمل ڈٹیکشن، چھلنی کا تجزیہ اور آٹوموبائل انڈسٹری میں ڈیلیوری سے قبل معائنہ۔ کام کرنے کا نظام الٹراٹیک (آدتیہ برلا)، برلا کاپر یونٹ، مہندرا اگت پوری وغیرہ جیسے کسٹمر سائٹس پر پہلے سے ہی تعینات ہے۔ تیار شدہ پروڈکٹ میں پورا ڈیزائن، الگورتھم اور اسمبلی مقامی ہے۔ کمپنی کے پاس مہاراشٹر میں آٹومیشن انڈسٹری اور ریلوے میں اے آئی  اور روبوٹکس سسٹم کے حصول کے لیے ایک مینوفیکچرنگ سائٹ ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، کمپنی کے پروموٹرز، جناب منیش چودھری اور جناب گریش نائر نے کہا کہ ٹی ڈی بی کی جانب سے تعاون اور مدد کمپنی کو ہندوستان کی مختلف صنعتوں میں ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے کے قابل بنائے گی اور اے آئی اور روبوٹکس فیلڈ میں حکومت کےآتم نر بھر بھارت اقدامات میں اپنا تعاون پیش کرے گی ۔

جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری،ٹی ڈی بی نے کہا،‘‘ہم ٹی ڈی بی میں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ آگ اور بجلی کے بعد مصنوعی ذہانت ایک ایسی ایجاد ہے جس کا عام لوگوں پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ اے آئی اور روبوٹکس سسٹم پر مبنی پروجیکٹ کے تحت ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز، ریلوے سسٹم، دفاع، ایرو اسپیس اور بہت سے دوسرے شعبوں میں متنوع ایپلی کیشنز تلاش کرسکتی ہے۔ مزید یہ کہ اس سے عزت مآب وزیر اعظم کے ‘میک اے آئی  ان انڈیا اور میک اے آئی ورک فار انڈیا ’ کے خیال کو مدد ملے گی۔

***********

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U -3963



(Release ID: 1915491) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi