شہری ہوابازی کی وزارت

بڑےہوائی اڈوں کو بھیڑ بھاڑ سے مبرا بنانے کے اقدامات 

Posted On: 06 APR 2023 5:05PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت  (جنرل) ڈاکٹر (وی کے سنگھ) (سبکدوش) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب  میں بتایا کہ دہلی اور ممبئی سمیت اہم اور بڑے ہوائی اڈوں کو بھیڑ بھاڑ سے مبرا بنانے کے لیے متعدد اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ان اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. موٹر گاڑیوں کے ذریعے پیدا کی جانے والی بھیڑ بھاڑ سے احتراز کرنے کے لیے روانگی والے احاطے میں اضافی ٹریفک مارشل تعینات کیے گئے ہیں۔
  2. اہم مقامات پر مسافروں کو پیشگی طور پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کم از کم انتظار کا وقت اور مع گیٹ نمبر پر مشتمل بورڈ لگائے گئے ہیں۔
  3. داخلی دروازوں پر ڈسپلے بورڈوں کی تنصیب کی گئی ہیں، جن کے ذریعے انتظار کے وقت سے متعلق حقیقی وقت کےاعدادوشمار کی اطلاع فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح کی اطلاعات سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ساجھا کی جارہی ہیں۔
  4. ائیر ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کے ساتھ شناختی ثبوت کے ساتھ مسافروں کو مستعد رہنے کے لیے داخلی دروازوں پر بیداری پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
  5. مسافروں کے داخلے کے لیے اضافی داخلی دروازے قائم کیے گئےہیں۔
  6. دہلی ہوائی اڈے پر ٹرمنل 3 کے اندر نیاسلامتی زون-زون زیرو فراہم کیا گیا ہے۔
  7. سلامتی سے متعلق مقامات پر سازوسامان سے متعلق پریشانیوں کاحل نکالنے کے لیے اضافی ایکسرے مشینیں نصب کی گئی ہیں اور انہیں چالو کی گیا ہے۔
  8. دہلی ہوائی اڈے پر اضافی طورپر 15 ایکس بی آئی ایس مشینیں شامل کی گئی ہیں۔ اس طرح سے ٹی-3 گھریلومیں ایکسرے مشینوں کی مجموعی تعداد 25 اور ٹرمنل 3 (بین الاقوامی) میں یہ تعداد 19کے بہ قدر ہوگئی ہے۔
  9. ممبئی ہوائی اڈے کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ یہاں ایئرپورٹ آپریٹر گھریلوسے گھریلو (ڈی 2ڈی) ٹرانسفر کی سہولت چالو کرلیں تاکہ مسافروں کی منتقلی میں صرف ہونے والا وقت کم از کم ہو اور مراحل بھی کم سے کم ہو۔اس کے علاوہ عملے کی تعداد بھی بڑھائی گئی اور پروازوں کے شیڈول کے منصوبہ بندی کو بہتر بنایا گیا ہے۔اور عملے کے اراکین کی فہرست بندی کو منظم بنایا گیاہے۔ مسافروں کے لیے انتظار کا وقت کم کرنے کے لیے ممبئی ہوائی اڈے پر نئے سلامتی گلیارے بڑھائے گئے ہیں۔
  10. سی آئی ایس ایف کی جانب سے اضافی افرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
  11. سی سی ٹی وی اور کمانڈ سینٹر کے توسط سے نگرانی۔
  12. بھیڑ بھاڑ کو سنبھالنے کے لیے کاؤنٹ میٹر کا استعمال۔
  13. ایئرپورٹ آپریٹروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹرمنلوں کے درمیان بھیڑ بھاڑ والے اوقات میں ترتیب کو نئی شکل دیں اور بھیڑ بھاڑ والے اوقات میں پروازوں کی افادیت میں منتقلی کے لیے اضافہ کریں۔
  14. ایئرلائنوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چیک ان /بیگیج ڈراپ کاؤنٹروں پر وافر افرادی قوت کی تعیناتی کو عمل میں لائیں۔
  15. آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ہوائی جہاز کے اندر ہی پرواز سے اترنے سے قبل مخصوص کارڈ بھرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایئرپورٹ آپریٹروں کے ذریعے افرادی قوت کے استعمال ، پرواز ختم ہونے کے مقامات پر کیا جارہا ہے تاکہ وہ مسافروں کو فارم بھرنے میں مدد دے دے سکیں۔
  16. ہوائی سفر کرنے والوں کو بایو میٹرک کی مدد سے چلنے والا نظام اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر مبنی خوشگوار تجربات کو اپنے ساتھ لے کر جائیں۔پرواز کے اندر ہی اس عمل کے اعلانات کیے جاتے ہیں کہ ڈگی یاترا پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے۔
  17. تمام تر داخلی دروازوں پر 2 ڈی بار کوڈ اسکینروں کی تنصیب کی گئی ہے تاکہ خود کار داخلہ ممکن ہوسکے۔
  18. ایئرلائنوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ جاری کیے گئے ٹکٹوں پر بار کوڈ درج کرنے پر لفظ بہ لفظ عمل درآمد کریں تاکہ داخلی /سلامتی دروازوں پر مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنایا جاسکے۔
  19. ایئرپورٹ آپریٹروں کی سطح پر یومیہ بنیاد پر نگرانی۔ایئرلائنوں اور شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے انجام دی جائے گی تاکہ مسافروں کے لیے پریشانیاں کم کرنے کے اقدامات پر عمل کو یقینی  بنایا جاسکے۔

 

یہ تمام تر اقدامات ہوائی اڈے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے بنیادی نقطہ نظر کے ساتھ نافذ کیے گئے ہیں۔

 

ڈی جی سی اے نے طیاروں کی محفوظ آپریشن کے لیے سلامتی قواعد متعین کیے ہیں جن پر جب بھی ضرورت ہوتی ہے نظر ثانی کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی شہری ہوابازی ادارے (آئی سی اے او) کی جانب سے مقررہ کردہ معیارات اور سفارش شدہ طریقہ ہائے کار(ایس اے آر پیز) پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایئرلائن آپریٹروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ ترمیم شدہ قوانین وضوابط پر عمل کریں گے تاکہ ان کی منظوریاں جارہی رہ سکیں۔

*************

ش ح ۔ م ن ۔ ج ا

U. No.3917



(Release ID: 1915272) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Telugu