ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین -ایشیائی ریلوے ارکان نے، ریل ڈجیٹل تغیّر کومہمیز کرنے کے بارے میں ایک علاقائی حکمت عملی کوحتمی شکل دیں گے

Posted On: 07 APR 2023 8:35PM by PIB Delhi

ایشیا اوربحرالکاہل خطے میں ریل ڈجیٹل تغیّر کو مہمیز کرنے کے بارے میں بھارت میں ، نئی دلی میں 5 اور 6 اپریل 2023  کو ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس منعقد کی گئی ۔اس کا نفرنس کا اہتمام ایشیا  اوربحرالکاہل  کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اورسماجی کمیشن نے  ریلوے کی وزارت کے اشتراک سے کیا تھا۔

اس کا نفرنس  میں آرمینیا ،آذر بائیجان ، بنگلہ دیش ، کمبوڈیا ، جارجیا، بھارت ،اسلامی جمہوریہ ایران ،قزاخستان ،(آن لائن )لاؤس پیوپلزڈیموکریٹک ری پبلک،نیپال ،روسی وفاق ،سری لنکا ،تاجکستان ،تھائی لینڈ ،ازبیکستان ،(آن لائن)اور ویتنام سمیت 18 ملکوں کے ٹرانسپورٹ ریلوے کی وزارتوں کے نمائندوں  نے شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-07at8.39.58PMIQVJ.jpeg

ان کے علاوہ اس کانفرنس میں  ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ ،برمنگھم سینٹر فار ریلوے ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ،ریلویز کے درمیان تعاون سے متعلق تنظیم ،ریلویز کی بین الاقوامی  یونین اورریل کے ذریعہ  بین الاقوامی   بار برداری  سے متعلق تنظیم کے نمائندوں نے  بھی شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، بھارتی ریلوے کے چیئر مین جناب انل کمار لاہوتی نے  ایک بہت ہی رواں موضوع   پر یہ کانفرنس  منعقد کرنے کے لئے  ای ایس سی اے پی کی ستائش   اور انہوں نے شرکاء کو مطلع کیا کہ بھارتی ریلوے ،ریل ٹرانسپورٹ  کے ہر شعبے میں اپنے ڈجیٹل عمل دخل میں توسیع  کررہا ہے۔ اور وہ بین ایشیائی ریلوے نیٹ ورک اور خاص طورپر اُن ملکوں کے ساتھ اپنے تجربات  اور مہارت کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ وہ ابھی ریل  ڈجیٹائزیشن سے متعلق  اپنا سفر شروع کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-07at8.40.23PMDWQ5.jpeg

بین ایشیائی ریلوے نیٹ ورک ، ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور بین علاقائی تجارت اور ٹرانسپورٹ  میں معاونت کرنے کے  مقصد سے سے ، ایک علاقائی  ریل نیٹ ور ک  تیار کرنے  کی خاطر ، 28 ملکوں  سے ہوکر گزرتا ہے اور اسے بین ایشیائی ریلوے نیٹ ورک کے بارے میں ایک بین حکومتی سمجھوتے کے ذریعہ حتمی شکل دی گئی تھی اور یہ سال 2009 میں نافذالعمل ہوا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FYQ7.jpg

نئی دلی میں اقوام متحدہ کے ای ایس سی اے پی  دفتر کی سربراہ  محترمہ مکیکو تناکا نے بھی کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کیا ۔انہوں نے ریل کی کارروائی  جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اورریل   کے ذریعہ  محصولات اورمسافروں کی آمدورفت  میں اضافہ  کرنے کے مقصد سے ، ڈجیٹلائزیشن  کے عمل کو بروئے کار لانے کی ضرورت   پر زور دیا تاکہ ملکوں   کی ہمہ گیر ترقی  کے اہداف  کی حصولیابی میں اُن  کی معاونت  کی جاسکے ۔

کانفرنس میں ، ریل ٹرانسپورٹ  کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ  کرنے کی غرض سے ، ایشیائی اوربحرالکاہل  خطے میں ریل ڈجیٹل  تغیر میں تیزی لانے کے طور طریقے اور ذرائع کے بارے میں غوروخوض  کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ  باربرداری   اور مسافروں  کو ریلوے  ٹرانسپورٹ  کے استعمال  کی جانب راغب کیا جاسکے ۔ کانفرنس  میں شرکت  کرنے والے ملکوں نے  ایشیا اور بحرالکاہل  میں ریل سے متعلق  ڈجیٹل تغیر اور کایا پلٹ  کے بارے میں  ایک علاقائی حکمت عملی  وضع کئے جانے پر غٰوروخوض  کیا گیا۔اس حکمت عملی کو تھائی لینڈ میں  اقوام متحدہ کے ای ایس سی اے پی  کے صدر دفتر کی ٹرانسپورٹ ڈویژن کے عہدیدار جناب سندیپ راج جین  نے پیش کیا تھا۔

اس مجوزہ حکمت عملی کا مقصد ،ریل ڈجیٹلائزیشن  کے بارے میں  حالیہ  پہل قدمیوں  کو باہم مربوط  کرنا اور انہیں رفتار عطا کرنا ہے ، اس کے علاوہ  ریل ڈجیٹلائزیشن   کے مکمل  امکان  اور گنجائش  کو بروئے کار لانے کی غرض سے ایک ایکو نظام کو پروان چڑھانا ، کارروائی جاتی  کارکردگی  کو بہتر بنانا ، ریلوے کے اثاثوں کی صلاحیت ،قابل بھروسہ ، حفاظت اور سکیورٹی میں اضافہ کرنا وغیرہ بھی اس کے مقاصد میں شام ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت   ریل ڈجیٹل تغیر  کو مہمیز  کرنے کے بارے میں  علاقائی  اشتراک  میں اضافہ کرنے کی خاطر  ، 8 ترجیحی شعبوں  او ر  اہمیت کے حامل پانچ امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

اہمیت کے حامل امور میں ،مذکورہ  حکمت عملی کے تحت ، ماہرین  کے ایک گروپ  کے سات’ ریل ڈجیٹل تغیر  کے بارے میں علاقائی صلاحیت سازی  کا ایک پروگرام تیار کرنے کی تجویز  پیش کی گئی  ہے تاکہ ریلوے  عہدیداروں   کی ڈجیٹل صلاحیتوں کو بہتر  بنایا جاسکے ۔ ریل ڈجیٹل پروجیکٹوں  کے لئے سرمایہ  کی فراہمی  کے مقصدسے ، اس حکمت عملی میں ملکوں  کو تجویز پیش کی گئی  ہے کہ وہ  ایک ریل ڈجیٹل  اور اختراعی   فنڈ  قائم کریں  تاکہ چاروں  طرف خشکی سے گھرے اور سب سے کم  ترقی پذیر  ملکوں  کی ڈجیٹل  ٹکنالوجیز میں لمبی چھلانگ  لگانے  میں معاونت   کی جاسکے ۔

ریل سائبر سکیورٹی کو مستحکم بنانے کے بارے میں یہ حکمت عملی ریل سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک علاقائی فریم ورک تیار کرنے کی حمایت کرتی ہے۔ جس سے کہ اطلاعات  کا تبادلہ کیا جاسکے  اور صلاحیت  سازی اور تجربات سے سیکھنے  کی کوشش کی جاسکے ۔ اس حکمت عملی کامقصد یہ بھی ہے کہ ملکوں کی معاون قانونی  اور انضباطی فریم ورک کے لئے  حوصلہ افزائی کرکے  ، نجی شعبے  کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط  قائم کئے جائیں ۔یہ ایسا انضباطی  فریم ورک  ہے جو ریل  ڈجیٹل طریق کار  میں نجی سرمایہ کاری اور مہارت  کو راغب کرے ۔

کانفرنس  کے شرکاء نے ای ایس سی اے  پی  سکریٹریٹ   کے ذریعہ  پیش ریل ڈجیٹل تغیر  کو مہمیز کرنے کے بارے میں   حکمت عملی   کے مسودے  کا خیر مقدم  کیا اور اس بات  کو نمایاں  کیا کہ اسے اختیار کرنے  اور بعدمیں  اس  پر عمل درآمد کی بدولت   ریل ڈجیٹلائزیشن   کے عمل میں تیزی آئے گی۔خاص  طور پر ایسے ملکوں میں جو  چاروں  جا نب سے خشکی سے گھرے ہوئے ہیں اور خطے کے سب سے کم ترقی یافتہ ملکوں  کو اس فائدہ  پہنچے گا۔

ریلوے  بورڈ کی آپریشن اور بزنس  ڈیولپمنٹ کی رکن محترمہ جیا ورما سنہا  ے کانفرنس  کے دوسرے دن  اپنے خیرمقدمی  خطاب میں بھی علاقائی حکمت عملی کے مجوزہ مسودے  کی زبردست  حمایت کی  اور کانفرنس   کو ای ایس سی اے پی کی جانب سے فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعہ علاقائی ریل ڈجیٹلائزیشن   پہل قدمیوں  کی حمایت  کرنے کی خاطر  بھارتی   ریلوے  کی رضامندی  سے مطلع کیا۔

یہ دوروزہ کانفرنس   ، بین – ایشیائی  ریلوے نیٹ ورک  کے ارکان  کے ذریعہ  ریل  ڈجیٹل تغیر  کو مہمیز  کرنے کے بارے میں   علاقائی  حکمت عملی  کو اختیار کرنے  کی سفارش  کے ساتھ  اختتام  پذیر ہوئی ۔

************

 ش ح۔ع م۔رم

U-3913 


(Release ID: 1915266) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri