ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے 30,205 ٹرینوں میں حفاظتی جانچ پر مشتمل 16715 کارروائیاں انجام دیں


آر پی ایف نے 16872 چھاپے مارے اور ریلوے ایکٹ کی دفعات کے تحت 43 مقدمات درج کئے

مارچ میں آر پی ایف کے ذریعہ ایک ماہ طویل خصوصی مہم چلائی گئی

Posted On: 06 APR 2023 5:07PM by PIB Delhi

مارچ 2023 میں ایک ماہ کی طویل مہم کے دوران، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کی اور ٹرینوں/اسٹیشنوں میں نشہ آور اشیاکے ذریعے ڈکیتی، چوری کے 306 کیسوں کا پتہ چلا، ڈکیتی، سامان اٹھانے، اسلحہ اور گولہ بارود کے غیر قانونی نقل و حمل، چین اسنیچنگ/پاکٹ ماری اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جیسے مخصوص جرائم وغیرہ کے 339 مجرم کو گرفتار کیا گیا۔

ایک ماہ کی طویل مہم کے دوران ٹرینوں/اسٹیشنوں میں منشیات کے واقعات پر قابو پانے کی کوشش میں، آر پی ایف نے 16715 کارروائیاں کیں جن میں 30,205 ٹرینوں میں حفاظتی چیکنگ شامل تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی مسافر منشیات کا شکار نہ ہو۔

آر پی ایف ہندوستان میں ریلوے میں حفاظتی بندوبست والی ایک اہم ایجنسی ہے اور مسافروں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ آر پی ایف مسافروں کے خلاف جرائم اور ٹرینوں، اسٹیشنوں اور ریلوے کے دیگر اداروں میں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے اہم ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

تہوار کے موقع پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے سماج دشمن عناصر کو مسافروں کی بھیڑکا فائدہ اٹھانے اور ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں مسافروں سے متعلق جرائم کرنے کا کافی موقع ملتا ہے۔ تہوار کے ایام میں ٹرین میں چوری، منشیات اور شراب لے جانے اور استعمال کرنے کی بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں، ریلوے پروٹیکشن فورس نے مسافروں کے سامان کی چوری، منشیات اور شراب کی اسمگلنگ/کھپت کے واقعات پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں  01.03.2023 سے 31.03.2023 تک ایک ماہ طویل خصوصی مہم شروع کی۔

ٹرینوں میں شراب کا استعمال اور اس کولے جانے سے نہ صرف مسافروں کے تحفظ کےلئے خطرہ ہوتا ہے بلکہ یہ دوسرے مسافروں کے لیے تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے۔ پان انڈیا مہینے کی طویل مہم کا مقصد اس طرح کے سماج دشمن رویے کو روکنا اور مسافروں کے لیے محفوظ، پرامن اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ ٹرینوں میں شراب لے جانے اور استعمال کرنے کے خلاف اس خصوصی مہم کے دوران، آر پی ایف نے 16,872 چھاپے مارے اور 43 افراد کے خلاف ریلوے ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ 71 افراد کو شراب نوشی اور ریل گاڑیوں میں شراب نوشی  مخالف قوانین کی خلاف ورزی  کرنے کے جرم میں حراست میں لے کر قانونی چارہ جوئی  کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس طرح کے فعال حفاظتی اقدامات نہ صرف مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں بلکہ مسافروں کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں بھی ایک کردار ادا  کرتے ہیں۔ اس ایک ماہ کی طویل ڈرائیو کا کامیاب نتیجہ زیادہ محفوظ ریلوے نظام کے حصول کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ آر پی ایف مستقبل میں بھی اس طرح کی مہم جاری رکھے گا اور ہندوستانی ریلوے پر مسافروں کی بہتر حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

**********

ش ح۔ س ک ۔ ف ر

U. No.3916


(Release ID: 1915244) Visitor Counter : 137
Read this release in: English , Hindi , Telugu