محنت اور روزگار کی وزارت

جی 20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ تین ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا - عالمی مہارت کے خلا کو دور کرنا، گگ اور پلیٹ فارم اکانومی، سماجی تحفظ اور سوشل سکیورٹی  کی پائیدار فنانسنگ

Posted On: 06 APR 2023 8:01PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میںبتایا کہ ہندوستان نے یکم  دسمبر 2022 سے شروع ہونے والے سال 2023 کے لیےجی 20کیروٹیٹنگ صدارت سنبھال ہے۔ محنت اور روزگار  کی وزارت جی 20کے ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کا اہتمام  کر رہی ہے، جن کا اختتام جولائی، 2023 میں جی 20کے محنت اور روزگار کے  وزراء کی میٹنگ میں ہوگا۔جی 20ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے لیے تین ترجیحی شعبے ہیں-

  • عالمی مہارت کے خلا کو دور کرنا
  • گگ  اور پلیٹ فارم کی معیشت اور سماجی تحفظ
  • سوشل سکیورتی کی پائیدار فائننسنگ

ان ترجیحی مسائل پر ایشو نوٹ تیار کئے گئے ہیں اور انہیں تمام جی 20ممالک کو بھیج دیا گیا ہے۔آئی ایل او- یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ (چائلڈ لیبر کے عالمی تخمینے 2020)  اس غریبی  اور معاشی غیریقینی صورتحال جو چائلڈلیبر کی وجہ بنتی ہے، کو کم کرنے کے لیے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سماجی تحفظ فراہم کرانے  کی فوری ضرورت کی صورت میں وسیع تر پالیسی کی ضرورت پر روشنی ڈالتی ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پروجیکٹ سوسائٹیوں کے ذریعے بچہ مزدوروں کی باز         آباد کاری کے لیے نیشنل چائلڈ لیبر پروجیکٹ (این سی ایل پی ) اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ این سی ایل پی اسکیم کے تحت، 9-14 سال کی عمر کے بچوں کو کام سے بچایا  /  ہٹایا جاتا ہے اور این سی ایل پی خصوصی تربیتی مراکز (ایس ٹی سیز ) میں داخلہ کرایاجاتا ہے، جہاں انہیںرسمی تعلیمی نظام میں مرکزی دھارے میں لانے سے پہلے برج تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، مڈ ڈے میل، وظیفہ، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ فراہم کرائی جاتی ہے۔ این سی ایل پی اسکیم کو اب سمگر شکشا ابھیان (ایس ایس اے) اسکیم کے تحت یکم اپریل 2021 سے لاگو کر دیا گیا ہے۔ اب سے بچائے گئے بچہ مزدوروں کو ایس ایس اے کے تحت ایس ٹی سی آپریشنل کے ذریعےرسمی تعلیمی نظام میں مرکزی دھارے میں لایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

06-04-2023))

U-3832

                          



(Release ID: 1914635) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Punjabi