بجلی کی وزارت

وزیر اعظم کے گتی شکتی ماسٹر پلان کے تحت 2024-25 تک 75,000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے  27,000 سرکٹ کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیوں کا  اضافہ کیا جائے گا : بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

Posted On: 06 APR 2023 4:26PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزیر اعظم کے 'گتی شکتی ماسٹر پلان' کے تحت، پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو 4,25,500 سرکٹ کلومیٹر (31 مئی 2020 تک) سے 25-2024 تک 4,54,200 سرکٹ کلومیٹر (سی کے ایم) تک پھیلانے کا منصوبہ ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 28,700 سی کے ایم کا اضافہ  ہوگا۔ یہ اضافہ انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم(آئی ایس ٹی ایس) نیٹ ورک میں 220  کے وی اور اس سے زیادہ وولٹیج کی سطح پر تجویز کیا گیا ہے۔

تفصیلی سروے کی بنیاد پر، کچھ ٹرانسمیشن لائنوں کی لمبائی میں تبدیلی آئی ہے۔ کچھ ٹرانسمیشن سسٹم کے 25-2024 کے بعد مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ نئے ٹرانسمیشن پروجیکٹوں  پر غور کیا گیا ہے۔ لہٰذا، ٹرانسمیشن لائنوں میں 28700 سی کے ایم کے منصوبہ بند اضافے کی بجائے، 25-2024 تک ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تقریباً 27,000 سی کے ایم  کا اضافہ کیا جائےگا۔ ان پروجیکٹوں  کی تخمینہ لاگت تقریباً  75,000 کروڑ روپے ہے۔ چونکہ، یہ بین ریاستی ٹرانسمیشن پروجیکٹ ہیں اور کسی خاص ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے تک محدود نہیں ہیں اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے کے حساب سے لاگت کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت صلاحیت میں اضافے کا خلاصہ ضمیمہ میں ہے۔

ہندوستان کے پاس ایک مضبوط نیشنل  گرڈ ہے جو قابل اعتماد اور سیکورٹی کے ساتھ وسائل سے مالا مال علاقوں سے ملک کے بڑے لوڈ مراکز تک بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بجلی کوضرورت سے زیادہ بجلی کی دستیابی والے  علاقوں/ریاستوں سے کمی  والے علاقوں/ریاستوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بجلی کے پروڈکشن اور بجلی کی مانگ میں اضافے کے مطابق نیشنل گرڈ کی صلاحیت کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔28 فروری 2023 تک، ہندوستانی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 4,68,977 سی کے ایم  ٹرانسمیشن لائنیں (220کے وی اور اس سے زیادہ  وولٹیج کی سطح) اور 11,58,875 ایم وی اے کی  سب اسٹیشنوں میں ٹرانسفارمیشن کی صلاحیت (220کے وی  اور اس سے زیادہ وولٹیج کی سطح) شامل ہیں۔ نیشنل گرڈ کی بین علاقائی صلاحیت 1,12,250 میگاواٹ ہے۔

ملک میں ٹرانسمیشن کی کافی صلاحیت ہے۔ بعض اوقات اسٹیٹ لائن ٹرانسمیشن نیٹ ورک اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں رکاوٹوں یا کچھ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مالی مشکلات کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی کی اطلاع ملتی ہے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت مجوزہ ٹرانسمیشن پروجیکٹوں سے ملک میں پاور سسٹم نیٹ ورک کے قابل اعتماد ہونے کی صورت حال میں بہتری  آنے کے ساتھ جنریشن پروجیکٹس سے بجلی کے اخراج کو مزید آسان ہونے کی توقع ہے۔

ضمیمہ

Sl. No.

Name of the project

 

States

Tentative planned initially (ckm)

Likely capacity addition by 2024-25 (ckm)

Commissioning schedule

1

Inter-regional Links

Chhattisgarh, Tamil Nadu, MP, UP, Maharashtra, Telangana

4000

4603

  • Commissioned: 3939 ckm
  • Under Construction: 664 ckm

Anticipated completion by Apr’23

2

Transmission system for integration of 66.5 GW potential Renewable Energy Zones (REZ)

  • Rajasthan (20 GW)
  • Gujarat (16 GW)
  • MP (5 GW)
  • Maharashtra (7 GW)
  • Karnataka (7.5 GW)
  • Andhra Pradesh (8 GW)
  • Tamil Nadu (3 GW)

13500

12784

  • Commissioned: 3904 ckm
  • Under construction: 8598 ckm
  • Under Tendering: 282 ckm

Anticipated completion progressively from Apr’23 to Dec’24

3

Transmission system for evacuation of 20 GW potential REZ in Rajasthan

Rajasthan

6800

4400

  • Under Tendering: 4400 ckm

Anticipated completion by Dec’24

4

Transmission system for evacuation of 11 GW from potential REZ’s in Gujarat i.e 7 GW from Khavda & 4 GW from Dholera

Gujarat

4400

0

Likely to be completed by 2025-26

 

 

Sub-total

28700

21787

 

5

Other Transmission projects

 

-

5201

 

 

 

Total

28700

26988

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3816



(Release ID: 1914503) Visitor Counter : 83


Read this release in: English