دیہی ترقیات کی وزارت

مشن امرت سروور کے تحت جھیلوں کی تعمیر

Posted On: 05 APR 2023 7:02PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  مستقبل کے لیے پانی کو محفوظ کرنے کے مقصد سے، مشن امرت سروور کا آغاز 24 اپریل 2022 کو کیا گیا تھا۔ مذکورہ  مشن کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسو  تقریب کے ایک حصے کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کو  فروغ دینا یا ان کا  احیا کرنا ہے ۔

مشن امرت سروور نے 15 اگست 2023 تک ملک بھر میں 50,000 امرت سروور تالابوں کو تعمیر کرنے یا ان کو از سر نو بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

مشن امرت سروور کے لیے کوئی علیحدہ مالیہ (رقم) مختص نہیں  کی گئی ہے۔ مشن امرت سروور ریاستوں اور اضلاع کے ذریعے مختلف جاری اسکیموں کے لئے کام کرتا ہے، جس  میں  مہاتما گاندھی نیشنل دیہی  روز گار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس)، 15 ویں مالیاتی کمیشن گرانٹس، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا  کی ذیلی اسکیمیں شامل ہیں ،جس کے تحت  واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کمپوننٹ کے طور پر  ہر کھیت کو پانی، ریا ستوں کی اپنی اسکیم کے علاوہ  کام کے لیے کراؤڈ فنڈنگ اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری جیسے عوامی تعاون کی بھی اجازت ہے۔

امرت سرووروں کی تعمیر  / احیاء کے لئے   30 مارچ  2023 کو جن مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضمیمہ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے امرت سرووروں کی تعمیر/ احیاء  کے لیے نشاندہی کی گئی جگہوں کی تفصیلات  (30.03.2023 تک)۔

نمبر شمار

 ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

نشان دہی کی گئی جگہوں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

4,520

2

ارونا چل پردیش

2,548

3

آسام

3,546

4

بہار

3,531

5

چھتیس گڑھ

3,732

6

گوا

192

7

گجرات

2,681

8

ہریانہ

7,377

9

ہماچل پردیش

2,156

10

جمو  ں وکشمیر

4,061

11

جھار کھنڈ

4,006

12

کرناٹک

6,394

13

کیرالہ

879

14

مدھیہ پردیش

7,425

15

مہاراشٹر

3,148

16

منی پور

1,319

17

میگھالیہ

1,053

18

میزورم

1,145

19

ناگالینڈ

356

20

اڈیشہ

3,979

21

پنجاب

1,956

22

راجستھان

4,986

23

سکم

279

24

تمل ناڈو

3,119

25

تلنگانہ

4,305

26

تریپورہ

997

27

اترا کھنڈ

1,915

28

اتر پردیش

17,973

29

مغربی بنگال

277

30

 انڈمان اینڈ نکوبار

353

31

دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو

95

32

لداخ

173

33

پڈوچیری

169

 

میزان

1,00,645

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر۔

U-3799

                           

 



(Release ID: 1914193) Visitor Counter : 96


Read this release in: English