الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
آر آئی ایس سی ۔ V ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہو رہی ہے، جس میں ہندوستان اہم کردار ادا کرے گا: وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر
وزیر اعظم کے ذریعہ سیمی کون انڈیا کانفرنس کے آغاز کے ایک سال بعد، مثالی چپس ڈیزائنر جم کیلر کے ٹینسٹورینٹ نے ہندوستان میں دفتر قائم کیا
آر آئی ایس سی۔ V کا زمانہ اور جگہ ہندوستان ہے اور بنگلورو آر آئی ایس سی۔ V اختراع کا دارالحکومت ہے: وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر
نوجوان ہندوستانی سیمیکون ڈیزائن کے مستقبل کو تشکیل دینے جا رہے ہیں: وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر
Posted On:
05 APR 2023 6:35PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ آر آئی ایس سی ۔V کا استعمال کرنے والے ہندوستانی اسٹارٹ اپس ، جو تعاون کے لیے دلچسپی ظاہر کرتے ہیں ،کے پاس ٹینسٹورینٹ جیسی عالمی کمپنیوں کے ساتھ مصنوعات، آلات اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سہولیات تیار کرنے کے زبردست مواقع ہیں ۔
آر آئی ایس سی ۔V، ایک اوپن سورس انسٹرکشن سیٹ آرکیٹیکچر (آئی ایس اے) اختراعات کے لیے تیزی سے استعمال ہو رہا ہے، خاص طور پر جب ابھرتے ہوئے اور تیزی سے ترقی پذیر مصنوعی ذہانت پر مبنی اقدامات اور تدابیر کی بات کی جارہی ہو ۔ ’’آر آئی ایس سی ۔ V ایک قائدانہ کردار ادا کرنے والے کے طور پر ہندوستان کے ساتھ ایک عالمی تحریک بن رہی ہے‘‘۔وزیر موصوف نے کرناٹک کے بنگلورو میں ٹینسٹورینٹ کے زیر اہتمام ’ماہرین کی گفتگوماہرین کے ساتھ‘ کے موضوع پر آر آئی ایس سی۔V ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ’’ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے انتہائی دلچسپ دور میں رہ رہے ہیں اور اگلے پانچ برسوں کے دوران ، نئے جغرافیائی سیاست اور نئے ہنرمندی کے مراکز کے گرد کشش ثقل کے مراکز دوبارہ تعمیر کیے جائیں گے۔ نوجوان ہندوستانی سیمیکون ڈیزائن کے مستقبل کو تشکیل دینے اور نئی مصنوعات، نئے آلات اور نئی سہولیات کی تعمیر اور تخلیق کرنے جا رہے ہیں‘‘۔
جناب راجیو چندر شیکھر، جو خود ایک سابق چپ ڈیزائنر ہیں، نے افسانوی چپس ڈیزائنر جم کیلر کے ہندوستان میں اپنے اسٹارٹ اپ ٹینسٹورینٹ کا دفتر قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ پہلی سیمیکان انڈیا کانفرنس کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آغاز کے ایک سال کے اندر ، جم کیلر جیسے عالمی سیمیکون لیڈر ہندوستان جا رہے ہیں اور ملک میں مستقبل کے ڈیزائن کے آغاز کو متحرک کر رہے ہیں۔ آر آئی ایس سی ۔ V کا زمانہ اور جگہ ہندوستان ہے اور بنگلورو آر آئی ایس سی ۔V اختراع کا دارالحکومت ہے‘‘۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.3792
(Release ID: 1914160)
Visitor Counter : 115