ایٹمی توانائی کا محکمہ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ مطلع کیا ہے کہ 2021-22 کے دوران نیوکلیائی توانائی ری ایکٹروں نے 47,112 ملین یونٹ بجلی پیدا کی، جو ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کی کُل تعداد کا تقریباً 3.15 فیصد ہے
Posted On:
05 APR 2023 3:57PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ 2021-22 کے دوران ایٹمی توانائی کے ری ایکٹروں نے 47112 ملین یونٹ بجلی پیدا کی، جو ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کی کل تعداد کا تقریباً 3.15 فیصد ہے۔
آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زیر تعمیر پراجکٹس کی بتدریج تکمیل اور منظوری کے بعد موجودہ نیوکلیائی توانائی کی صلاحیت سال 2031 تک 6780 میگاواٹ سے بڑھ کر 22480 میگاواٹ ہو جائے گی۔ حکومت نے مستقبل میں نیوکلیئر ری ایکٹرس قائم کرنے کے لیے نئی سائٹس کے لیے 'اصولی طور پر بھی' منظوری دی ہے۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاست
|
مقام
|
پروجیکٹ
|
صلاحیت (ایم ڈبلیو)
|
زیر تعمیر پروجیکٹس
|
گجرات
|
ککرا پار
|
KAPP-3$ & 4
|
2 X 700
|
راجستھان
|
راوت بھاٹا
|
RAPP-7&8
|
2 X 700
|
تمل ناڈو
|
کدن کلم
|
KKNPP-3&4
|
2 X 1000
|
KKNPP-5&6
|
2 X 1000
|
تمل ناڈو
|
کل پکم
|
PFBR
|
500
|
ہریانہ
|
گورکھپور
|
GHAVP-1&2
|
2 X 700
|
پراجیکٹس کی انتظامی منظوری اور مالیاتی منظوری
|
کرناٹک
|
کائیگا
|
Kaiga-5&6
|
2 X 700
|
ہریانہ
|
گورکھپور
|
GHAVP– 3&4
|
2 X 700
|
مدھیہ پردیش
|
چٹکا
|
Chutka-1&2
|
2 X 700
|
راجستھان
|
ماہی بناس واڑہ
|
Mahi Banswara-1&2
|
2 X 700
|
Mahi Banswara-3&4
|
2 X 700
|
KAPP-3 (700 میگاواٹ) کو 10 جنوری 2021 کو گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ ق ر۔
U-3789
(Release ID: 1914152)
Visitor Counter : 136