تعاون کی وزارت

کو-آپریٹو سوسائٹیز کی ڈجیٹائزیشن

Posted On: 05 APR 2023 4:02PM by PIB Delhi

امداد باہمی کے مرکز ی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری  جواب میں  بتایا کہ ملک بھر میں کام کرنے والے 63000 پرائمری  ایگریکلچر کریڈٹ  انسٹی ٹیوشنز  ( پی اے سی ایس )، بڑے شعبے کی ملٹی  پرپز انسٹی  ٹیوشنز  ( ایل اے ایم پی ایس ) کے کمپیوٹرائزیشن کے لئے  مرکز کے اعانت  یافتہ منصوبے  2516 کروڑ کے کُل  مالیاتی اخراجات کے ساتھ  نافذ کئے جارہے ہیں۔پروجیکٹ میں  تمام کام کرنے والے  پی اے سی ایس  کو ایک مشترکہ ای آر پی (انٹر پرائز ریسورس پلاننگ )پرمبنی  سافٹ وئیر میں لانا ، انہیں ریاستی کوآپریٹو بینکس (ایس ٹی سی بیز ) اور ضلعی ،مرکزی کوآپریٹو بینکس ( ڈی سی سی بیز ) کے ذریعہ  این اے  بی اے آر ڈی سے جوڑنا شامل ہے۔

فی الحال 24 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 58383 پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے تجاویز  موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ  ہارڈ وئیر کی خریداری  ،پہلے کے ڈاٹا کے ڈجیٹائزیشن   اور سپورٹ سسٹم کے قیام کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنے کے لئے کام جاری ہے۔اترپردیش میں   1539 پی اےسی ایس کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے  اس پروجیکٹ کے تحت  11.28 کروڑروپے جاری کئے گئے ہیں۔ این اے بی اے آر ڈی کی طرف سے مرکزی اور ریاستی سطحوں   پرپروجیکٹ کی نگرانی کے یونٹس (پی ایم یوز ) قائم کئے گئے ہیں۔ نابارڈ کے ذریعہ منتخب کردہ قومی سطح کے پروجیکٹ سافٹ وئیر  وینڈر ( این ایل پی ایس وی ) نے بھی  سافٹ وئیر تیار کرنا شروع  کردیا ہے ۔

پی اے سی ایس پروجیکٹ کی  کمپیوٹرائزیشن کے متوقع فوائدمیں دیگر چیزوں کے علاوہ  - ان کے کاموں کی کارکردگی میں اضافہ ، قرضوں کی تیزی سے تقسیم کو  یقینی بنانا، لین دین کے اخراجات میں کمی ،ادائیگیوںمیں عدم  توازن کوکم کرنااور ڈی سی بی اور ایس ٹی  سی بیز کے ساتھ  بلاامتیاز احتساب اور شفافیت شامل ہے۔ کامن  اکاؤنٹنگ سسٹم (سی اے ایس ) اور  مینجمنٹ انفارمیشن  سسٹم ( ایم آئی ایس ) کانفاذ  پی اے سی ایس کو اپنے آپریشنز کو آن لائن کرنے اور نابارڈ سے ڈی سی سی بیز  اور ایس ٹی سی بیز کے ذریعہ  اپنی مختلف سرگرمیوں کے لئے  ریفائنانس / قرض حاصل کرنے کے اہل بنائے گا۔

 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-3776



(Release ID: 1914141) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi