شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی مردم شماری

Posted On: 05 APR 2023 3:30PM by PIB Delhi

اقتصادی مردم شماری ملک کی جغرافیائی حدود میں واقع تمام غیر زرعی اقتصادی اداروں کی مکمل گنتی ہے۔ چھٹی معاشی مردم شماری کے نتائج کے مطابق ملک میں کل 5,84,95,359 معاشی ادارے درج تھے۔

اقتصادی مردم شماری کے اعداد و شمار کو کئی سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کو ان کی تحقیق، تجزیہ، پالیسی سازی وغیرہ کے لیے وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان صارف ایجنسیوں کے ذریعے ای سی  ڈیٹا کے استعمال سے اقتصادی ترقی، روزگار پیدا کرنے، وغیرہ کے لیے ترقیاتی پالیسیاں وضع کرنے میں سہولت کی توقع ہے۔

یہ جانکاری اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3748


(Release ID: 1914110)
Read this release in: English , Marathi