امور داخلہ کی وزارت
محفوظ شہر پروجیکٹس
Posted On:
05 APR 2023 4:06PM by PIB Delhi
ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے تحت،’پولیس‘ اور ’پبلک آرڈر‘ ریاستی مضامین ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم سمیت امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں، متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہیں۔ تاہم، حکومت کی طرف سے خواتین کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ذریعے 8 شہروں یعنی احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ اور ممبئی میں نربھیا فنڈ اسکیم کے تحت، سیف سٹی پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے۔ ریاستی حکومتوں نے مقامی اداروں اور اسٹیٹ لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کے ساتھ اپنے پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کی ذمہ داری محکمہ پولیس کو سونپی ہے۔
سیف سٹی پراجیکٹس میں خواتین کے خلاف جرائم کے لیے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اور بیداری کے پروگراموں کے ذریعے کمیونٹی میں بنیادی ڈھانچہ، ٹیکنالوجی کو اپنانا اور صلاحیت کی تعمیر سمیت مختلف اجزاء کی تعیناتی شامل ہے۔
ایم ایچ اے نے ایک سیف سٹی امپلی منٹیشن اینڈ مانیٹرنگ (ایس سی آئی ایم) پورٹل قائم کیا ہے تاکہ ریاستی عمل آوری ایجنسیوں کو پروجیکٹ کے تحت تعینات اثاثوں اور عمل درآمد کی پیش رفت سے متعلق دیگر تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
یہ بات داخلی امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.3756
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1914039)