امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیسرے بوڈو معاہدے 2020 کے نفاذ کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 05 APR 2023 4:06PM by PIB Delhi

دہائیوں پرانے بوڈو بحران کو ختم کرنے کے لیے، 27جنوری2020 کو حکومت ہند، حکومت آسام اور بوڈو گروپس کے نمائندوں کے درمیان، ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ایم او ایس کی زیادہ تر شقوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے جس میں 1615 کیڈروں کا ہتھیاروں اور گولہ بارود سمیت ہتھیار ڈالنا، بوڈو کچہری ویلفیئر کونسل کا قیام؛ بوڈو میڈیم اسکولوں کے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کا قیام؛ آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت، بوڈو علاقائی کونسل (بی ٹی سی) سمیت کونسلوں سے متعلق معاملات وغیرہ سے نمٹنے کے لیے، بوڈو لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی ایک علیحدہ فلاح و بہبود کا قیام شامل ہیں۔ مخصوص پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے 1500 کروڑ روپے(حکومت ہندکی طرف سے 750 کروڑ روپے اور آسام کی حکومت کی طرف سے 750 کروڑ روپے)، مثالی فہرستیں ایم او ایس کے ضمیمہ-II III اور IV میں شامل کی گئی ہیں جن میں سینٹرل یونیورسٹی، نارتھ ایسٹ ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔ وزارت داخلہ، آسام، بی ٹی سی اور بوڈو تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہےجو مستقل بنیادوں پر ایم او ایس کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہیں۔

یہ معلومات داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.3755

(ش ح - اع - ر ا)


(रिलीज़ आईडी: 1914036) आगंतुक पटल : 116
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Manipuri