وزارت دفاع

جاپان کے بین الاقوامی امور کے وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع نے نئی دہلی میں ساتویں ہند-جاپان دفاعی پالیسی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی


دفاعی اسپیس اور سائبر جیسے نئے اور ابھرتے ہوئے ڈومینز میں تعاون کو متنوع بنانے پر اتفاق

وزیر دفاع نے جاپانی صنعتوں کو ’میک ان انڈیا‘ کے تحت، ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کامشاہدہ کرنے کی دعوت دی

Posted On: 05 APR 2023 4:44PM by PIB Delhi

ساتویں ہند-جاپان دفاعی پالیسی مذاکرات، جس کی مشترکہ صدارت سکریٹری دفاع شری گریدھر ارامانے اور نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی امور جناب اوکا مسامی نے کی، 05 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئے۔ ملاقات میں سطحی مشقوں اور مصروفیات، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر سمیت مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جاپانی نائب وزیر نے حال ہی میں جاری کردہ قومی سلامتی کی حکمت عملی اور قومی دفاعی حکمت عملی سے متعلق پالیسی اپ ڈیٹس بھی پیش کیں۔

دونوں ممالک نے اسٹاف مذاکرات اور مشقوں کے ذریعے سروسز کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے جاپان میں اس سال جنوری میں ہندوستانی فضائیہ اور جاپانی فضائی دفاعی فورس کے درمیان، افتتاحی لڑاکا مشق 'ویر گارڈین' کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو متعلقہ دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کا ہدف بنانا چاہیے۔ انہوں نے جاپانی دفاعی صنعتوں کو بھی مدعو کیا کہ وہ 'میک ان انڈیا' پہل کے تحت ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ دونوں اطراف نے دفاعی اسپیس اور سائبر جیسے نئے اور ابھرتے ہوئے ڈومینز میں تعاون کو متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور جاپان نے مضبوط دفاعی شراکت داری کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے آئندہ دفاعی پالیسی ڈائیلاگ باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دفاعی پالیسی ڈائیلاگ، ہندوستان اور جاپان کے درمیان، دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک ادارہ جاتی طریقہ کار ہے۔

*****

U.No.3754                         

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1914035) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi