امور داخلہ کی وزارت

شہریوں پر مرکوز پولیس خدمات  فراہم کرانے کے لیے ویب پورٹل

Posted On: 05 APR 2023 4:05PM by PIB Delhi

امور  داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  وزارت داخلہ کے انتظامی دائرہ کار کے تحت نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے 21 اگست 2017 کو ڈیجیٹل پولیس پورٹل (https://digitalpolice.gov.in) کا آغاز کیا جو مرکزی سطح پر درج ذیل شہری خدمات فراہم کرتا ہے:-

  1. گمشدہ افراد کی تلاش
  2. گاڑی کا این او سی بنوائیں
  3. اشتہاری مجرموں کی معلومات
  4. قریب ترین  پولیس اسٹیشن تلاش کریں

    اس کے علاوہ، ریاستی پولیس سٹیزن پورٹلز کے ذریعے فراہم کی جانے والی درج ذیل 9 لازمی شہری خدمات کو بھی ڈیجیٹل پولیس پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے:-

  1. متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایات درج کرانا
  2. شکایات کی حیثیت حاصل کرنا
  3. ایف آئی آر کی کاپیاں حاصل کرنا
  4. گرفتار افراد / مطلوب مجرموں کی تفصیلات
  5. لاپتہ/ اغوا شدہ  افراد کی تفصیلات
  6. چوری شدہ/برآمد شدہ گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر املاک کی تفصیلات
  7. مختلف این او سی (جلوس، تقریب/ پرفارمینس، احتجاج/ ہڑتال وغیرہ) جاری کئے جانے/ تجدید کے لیے درخواستیں جمع کروانا
  8. نوکروں، روزگار، پاسپورٹ، بزرگ شہریوں کے رجسٹریشن وغیرہ کے لیے تصدیق کی درخواستیں۔
  9. معلومات کے اشتراک اور شہریوں کو مطلوبہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل بنانے کے لیے پورٹل

امور داخلہ کی وزارت  نے 30 اگست 2019 کو نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی)  (https://cybercrime.gov.in) بھی شروع کیا ہے جہاں شہری خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر جرائم سمیت تمام قسم کے سائبر جرائم کے واقعات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ملک بھر کے شہری مذکورہ پورٹلز کے ذریعے ان  شہریوں پر مرکوز خدمات  تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام خطے کی  پولیس کے مجاز یوزرایک محفوظ نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے کرائم اور کریمنل ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3751



(Release ID: 1913996) Visitor Counter : 75


Read this release in: English