جل شکتی وزارت
ایس بی ایم (جی) فیز-II کے تحت نئے گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے ترغیب
Posted On:
03 APR 2023 5:09PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن (گرامین) [ایس بی ایم (جی)] 2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں میں تمام دیہی گھرانوں کو بیت الخلاء تک رسائی فراہم کرکے 2 اکتوبر 2019 تک مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف ) بنانا تھا۔ تمام دیہاتوں نے 2 اکتوبر 2019 تک خود کو او ڈی ایف قرار دے دیا تھا۔ او ڈی ایف کا درجہ حاصل کرنے کے بعد، ایس بی ایم (جی) کا مرحلہ-II ، یکم اپریل 2020 سے 5 سال کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد او ڈی ایف کا درجہ برقرار رکھنا اور تمام دیہاتوں میں ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم) کے انتظامات کرنا، یعنی 25-2024 تک گاؤں کو او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس میں تبدیل کرنا ہے۔ ایس بی ایم (جی) فیز-II میں، کسی بھی چھوڑے ہوئے گھرانے اور نئے گھرانوں کے لیے انفرادی گھریلو بی الخلاء(آئی ایچ ایچ ایلز) کی تعمیر کے لیے ترغیب کا انتظام رکھا گیا ہے۔ ایس بی ایم (جی) ایک ڈیمانڈ پر مبنی اسکیم ہے، اس لیے انفرادی گھریلو لیٹرین (آئی ایچ ایچ ایلز) کی تعمیر کا کوئی خاص اہداف مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایس بی ایم (جی) فیز-II کی مدت کے دوران، تقریباً 30 لاکھ گھرانوں کو سالانہ آئی ایچ ایچ ایلز کی ضرورت ہوگی۔
چونکہ ایس بی ایم (جی) ایک مطالبہ پر مبنی پروگرام ہے، اس لیے آئی ایچ ایچ ایلز کی تعمیر کا کوئی مخصوص سال وار اہداف مقرر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ایس بی ایم (جی) فیز-I کے تحت 2014-15 سے 2019-20 تک تعمیر کیے گئے آئی ایچ ایچ ایلز کی سال وار تفصیلات، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے آن لائن انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) پر اطلاع دی ہے، ذیل میں دی گئی ہیں:
مالی سال
|
تعمیر کردہ آئی ایچ ایچ ایلز کی تعداد
|
2014-15
|
56,64,911
|
2015-16
|
1,21,92,316
|
2016-17
|
2,11,72,522
|
2017-18
|
2,86,61,777
|
2018-19
|
2,35,15,140
|
2019-20
|
1,18,94,031
|
کل میزان
|
10,31,00,697
|
یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ت ح۔
U -3729
(Release ID: 1913796)
Visitor Counter : 121