وزارت خزانہ

(i) "نیو گورنمنٹ سکیورٹی 2028"، (ii)    7.26 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2033، (iii)    7.36فیصد گورنمنٹ سیکورٹی 2052 کی نیلامی کے ذریعے فروخت

Posted On: 03 APR 2023 7:25PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے یکساں قیمت کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے منافع کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 8000 کروڑ روپے (کم از کم) کے لیے   (i) نیو گورنمنٹ سکیورتی ، 2028، (ii)  یکساں قیمت کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 14000 کروڑ روپے (کم از کم) 7.26 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2033،  اور (iii) کثیر قیمت کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 11000 کروڑ روپے (کم از کم) 7.36 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2052  کی فروخت (اجرا / دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔  حکومت ہند کے پاس 2,000 کروڑ روپے کی حد تک مذکورہ سکیورٹیز میں سے ہر ایک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 6 اپریل 2023 (جمعرات) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک کی رقم اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 06 اپریل 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیاں 12:30 بجے  سے 01:00 بجےکے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں  اور مسابقتی بولیاں 12:30 بجے سے 01:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 06 اپریل 2023 (جمعرات) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعے ادائیگی 10 اپریل 2023 (پیر) کو کی جائے گی۔

یہ سکیورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکلر میں وقتاً فوقتاً ترمیم کے مطابق جاری کی ہیں۔

مورخہ 24 جولائی 2018 نمبر RBI/2018-19/25 کے ذریعے جاری کردہ "سنٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا" کے رہنما خطوط کے مطابق "جب جاری کیا گیا" کی بنیاد پر ٹریڈنگ کے اہل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ت ح۔

U -3728

                         



(Release ID: 1913785) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi