وزارت دفاع

بھارت – سری لنکا سالانہ دو فریقی میریٹائم مشق (سلینیکس- 23)

Posted On: 04 APR 2023 11:45AM by PIB Delhi

آئی این- ایس ایل این (بھارت – سری لنکا) دو طرفہ بحری مشق ایس ایل آئی این ای ایکس (سلینیکس) -  23 کا 10 واں ایڈیشن کولمبو میں 03 سے 08 اپریل 2023 تک طے ہے۔ مشق دو مراحل میں منعقد کی جا رہی ہے: ہاربر فیز (بندرگاہی مرحلہ)  03 سے 05 اپریل 2023 تک ہوگا، اس کے بعد  06 سے 08 اپریل 2023  کے درمیان سی فیز یعنی سمندری مرحلہ کا انعقاد ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی آئی این ایس کلٹن اور ٓئی این ایس ساوتری کررہا ہے۔ آئی این ایس کلٹن ایک دیسی کامورتا کلاس اے ایس ڈبلیو کارویٹ  جبکہ آئی این ایس ساوتری ایک آف شور گشتی جہاز ہے۔ سری لنکا بحریہ کی نمائندگی ایس ایل این ایس گجاباہو اور ایس ایل این ایس ساگر کررہے ہیں۔ مشق میں دونوں اطراف سے میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ، ہیلی کاپٹر اور اسپیشل فورسز بھی حصہ لیں گی۔ ایس ایل آئی این ای ایکس (سلینیکس) کا سابقہ ایڈیشن 07-12 مارچ 2022 کو وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوا تھا۔

 

کثیر رخی میری ٹائم آپریشنز کے مشترکہ اہتمام کے دوران ایس ایل آئی این ای ایکس (سلینیکس) کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، باہمی افہام و تفہیم کو بہتر بنانا اور بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید تقویت دینے کے لیے بندرگاہی مرحلے کے دوران پیشہ ورانہ، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے ساتھ ساتھ سماجی تبادلوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3691



(Release ID: 1913549) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil