پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ نے اپنی اب تک کی سب سے زیادہ خام تیل اور کشید پیداوار حاصل کی ہے

Posted On: 03 APR 2023 2:48PM by PIB Delhi

نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) نے مالی سال 2022-23 میں 3.0 ملین میٹرک ٹن کی طے شدہ صلاحیت کے مقابلے میں اب تک کا سب سے زیادہ 3.093 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کروڈ تھرو پٹ رجسٹر کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے 87.6فیصد کی ڈسٹلیٹ پروڈکشن بھی حاصل کی ہے، جو اپنے قیام کے بعد سے کمپنی کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ این آر ایل نے یہ کارنامہ 6,615 کروڑ روپے کے سرمایہ خرچ کے ساتھ حاصل کیا جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔اس نے مالی سال 2021-22 میں 3,605 کروڑ روپے کے سرمایہ خرچ کے اپنے پہلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی کا مالی سال 2022-23 مثالی جسمانی کارکردگی کے ساتھ ایک مثبت نوٹ پر ختم ہوا ہے۔ توقع ہے کہ اس کامیابی سے مالیاتی منافع میں اضافہ اور نچلی سطح کی نمو ہوگی۔ ریفائنری کے بڑے آؤٹ پٹ، یعنی ایم ایس، ایچ ایس ڈی، اور وی اے ایکس نے بالترتیب 662.4 ایم ٹی، 2,134.8 ایم ٹی  اور 47.7 ایم ٹی  کے اب تک کے سب سے زیادہ پیداواری اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔ ایل پی جی کی بوٹلنگ بھی 65.9 ٹی ایم ٹی کی اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اس مالی سال کی ایک اور خاص بات 18 مارچ 2023 کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے ذریعہ ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا کامیاب آغاز اور افتتاح ہے۔ 1 ملین میٹرک ٹن سالانہ  (ایم ایم ٹی پی اے)132 کلومیٹر طویل پائپ لائن مغربی بنگال میں این آر ایل کے سلیگوری مارکیٹنگ ٹرمینل سے بنگلہ دیش کے پاربتی پور تک ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کو پہنچانے کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔

اس ریفائنری کی صلاحیت کو ایم ایم ٹی پی اے  3 سے 9 ایم ایم ٹی پی اے  تک بڑھانے کے لیے ایک بڑی صلاحیت کی توسیع کی مہم شروع کی گئی ہے، جس میں اڈیشہ کے پارا دیپ بندرگاہ پر خام تیل کے درآمدی ٹرمینل کی تعمیر اور پارا دیپ سے نومالی گڑھ تک 1,640 کلومیٹر طویل خام تیل کی پائپ لائن بچھانا بھی شامل ہے۔ این آر ایل اپنے فن لینڈ کے ساتھیوں کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے نومالی گڑھ میں فیڈ اسٹاک کے طور پر بانس بائیو گیس کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی بائیو ریفائنری بھی قائم کر رہا ہے۔ بائیو ریفائنری، 2023 کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے، 49,000 ٹن ایتھنول اور دیگر کیمیکل تیار کرے گی اور 2025 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کے ملک کے ہدف کو حاصل کرنے میں تعاون دے گی۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے حال ہی میں ذیل میں دیئے گئے ٹویٹس میں اعتراف کیا ہے کہ شمال مشرقی ہندوستان میں قائم اس پی ایس یو نے مثالی کام کیا ہے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3666


(Release ID: 1913478) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Telugu