وزارت دفاع
سینک اسکولوں کے لیے فنڈنگ پیٹرن
प्रविष्टि तिथि:
03 APR 2023 4:09PM by PIB Delhi
ایک یکساں پیٹرن کی پیروی سینک اسکولس سوسائٹی کے ذریعہ، سینک اسکولوں کو ان کی ضرورت/مطالبہ، بجٹ کی دستیابی اور جہاں بھی قابل اطلاق حد کی بنیاد پر درج ذیل گرانٹ ان ایڈ مختص کرنے کے لیے کی جاتی ہے:
- بنیادی ڈھانچہ گرانٹ
- ٹریننگ گرانٹ
- این ڈی اے کی ترغیب اور بوجھ کا اشتراک
- دفاعی اسکالرشپ
- مرکزی امداد
- تنخواہ اور الاؤنسز، پنشن اور فیملی پنشن کااضافی 100فیصد
یہ گرانٹس، سینک اسکولوں کی طرف سے اٹھائے گئے مطالبات کے مطابق مختص کیے گئے ہیں جو مذکورہ گرانٹس کے لیے بنائے گئے معیارات اور رہنما خطوط کو پورا کرنے سے مشروط ہیں۔ متعلقہ ریاستی حکومتیں، جہاں سینک اسکول واقع ہیں، متعلقہ سینک اسکولوں کو بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال، تربیت وغیرہ کے لیے غذائی الاؤنس، ریاستی اسکالرشپ اور گرانٹ ان ایڈ فراہم کرتی ہیں۔ موجودہ سینک اسکولوں کی اسکیم کے مطابق، یہ اسکول سینک اسکولس سوسائٹی، وزارت دفاع اور متعلقہ ریاستی حکومت کے زیراہتمام مشترکہ طور پر چلائے جاتے ہیں جہاں سینک اسکول واقع ہے۔
یہ معلومات دفاع کےوزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ایس منی سوامی کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No. 3672
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1913419)
आगंतुक पटल : 99
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English