جل شکتی وزارت
ہندوستان میں 40فیصد گاؤوں نے اپنے آپ کو اوڈی ایف پلس قرار دیا
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے صرف ایک سال میں گاؤوں میں اوڈی ایف پلس میں پانچ گنا اضافے کی حصولیابی کی تعریف کی
دو ہزار 23 اور 24 کے دوران ایس بی ایم - جی مرحلہ دوئم کی سرگرمیوں کے لئے ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 52,049 کروڑروپے کا بجٹ منظور کیا گیا
Posted On:
31 MAR 2023 8:25PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج سووچھ بھارت مشن -گرامین ، مرحلہ دوئم کے تحت ہندوستان میں اوڈی ایف پلس گاؤوں میں صرف ایک سال میں پانچ گنا اضافے کی حصولیابی کی تعریف کی ۔اس طور پر کہ ہندوستان کے آباد گاؤوں میں سے 40فیصد سے زیادہ نے اپنے آپ کو اوڈی ایف پلس قرار دیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ا س بات پر زوردیا کہ اوڈی ایف پلس گاؤں مارچ 2022 میں 46121 گاؤں (7.4 فیصد) سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 238973 گاؤں (40.21فیصد ) ہوگئے ۔ جناب شیخاوت نے مزید کہا کہ ان 238993 اوڈی ایف پلس گاؤں میں سے 160709 اوڈی ایف پلس ایسپائرنگ زمرے میں، 27409 اوڈی ایف پلس رائزنگ زمرے میں ہیں اور 50855 اوڈی ایف پلس ماڈل زمرے میں ہیں۔
جناب شیخاوت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مارچ 2022 میں صرف 46480 کے مقابلے میں 2.38 لاکھ اوڈی ایف پلس گاؤں سے زیادہ کے حصول پر تعریف کی ۔ اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ‘‘ ہندوستان نے پوری دنیا میں پہچان حاصل کی ہے اور صفائی کے میدان میں اسے ایک مثالی نمونہ تصور کیا جاتا ہے۔سووچھ بھارت مشن گرامین ،جس نے پورے دیہی ہندوستان میں صفائی تک رسائی کو یقینی بنایا ،درحقیقت یکسر تبدیلی پیدا کرنے والا ہے۔’’
مرکزی وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ قومی اسکیم منظوری کمیٹی ( این ایس ایس سی ) جس نے 28 مارچ 2023 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سالانہ نفاذ کے منصوبوں (اے آئی پیز ) پر غور کے لئے میٹنگ کی، نے مالی سال 24-2023 کے لئے ہم آہنگی کے ذریعہ ایس بی ایم جی مرحلہ دوئم سرگرمیوں کے لئے 52049 کروڑروپے تک کا ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا بجٹ منظور کیا ہے ۔ریاستوں کو مالی سال 24-2023 کے لئے مرکزی شئیر فنڈز میں 14030 کروڑروپے کے عارضی مختص کردہ فنڈ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
ریاستوں کی کارکردگی کے بارے میں وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ انڈمان اور نکوبار جزیروں ، دادرا اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو کے تینوں مرکز کے زیر انتظام علاقے صرف اوڈی ایف پلس نہیں تھےبلکہ ان کے گاؤں اوڈی ایف پلس ماڈل زمرے کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرفہرست کارکردگی والی ریاستیں 100فیصد اوڈی ایف پلس گاؤوں کے ساتھ تلنگانہ تھا ،جس کے بعد 95.7 فیصد اوڈی ایف پلس گاؤوں کے ساتھ تمل ناڈو تھا اور کرناٹک 93.7 فیصد اوڈی ایف پلس گاؤں کے ساتھ تھا۔دوسری طرف وہ ریاستیں جنہوں نے نمایاں پیش رفت حاصل کی ، ہماچل پردیش تھا ، جو 2022 میں 18 فیصد اوڈی ایف پلس گاؤوں سے 2023 میں 79فیصد گاؤں تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش ، جو 2022 میں 6فیصد اوڈی ایف پلس گاؤں سے 2023 میں 62فیصدگاؤں تک پہنچ گیا اور اترپردیش ، جو 2022 میں دو فیصد اوڈی ایف پلس گاؤں سے 2023 میں 47فیصدگاؤں تک پہنچ گیا۔ جہا ں تک شمال مشرقی ریاستوں کا تعلق ہے ، تو میزورم 2022 میں 6 فیصد اوڈی ایف پلس گاؤں سے 2023 میں 35فیصد گاؤں تک پہنچ گیا۔
ریاستو ں کے ذریعہ کل خرچ پر مرکزی وزیر نے بہار اور یوپی کی کوششوں کی تعریف کی ، اس لئے کہ انہوں نے موجودہ مالی سالی 23-2022 میں اعلیٰ فنڈ اخراجات ( 90فیصد سے زیادہ ) رکھے۔جناب شیخاوت نے سال 23-2022 کے لئے ایس بی ایم - جی کے تحت کامیابیوں کا تذکرہ کیا، جن میں ایس ایل ڈبلیو ایم پیش رفت کا احاطہ کرنے کے لئے ایس بی ایم 2.0 موبائل ایپ کا آغاز ، ایس ایل ڈبلیو ایم میں خواتین ایس ایچ جیز کی شمولیت اور انہیں آمدنی پیداکرنے کے مواقع فراہم کرنا ، ٹھوس اور مائع ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ایل ڈبلیو ایم) اجزا کے لئے ٹیکنیکل گائڈ اور ٹول کٹس کا اجراء ، مربوط بھورے پانی کے انتظام اور گندگی سلج انتظام کے لئے ٹوین پٹ مہم کے لئے سجلم اور ری ٹروفٹ ، ایس بی ایم اکیڈمی - آئی وی آر ایس پر مبنی ( آن لائن کورس )اور گوبر دھن کے نفاذ کے لئے نوڈل ڈیپارٹمنٹ کو ڈی ڈی ڈبلیو ایس نامزد کرنا شامل ہیں۔
جناب شیخاوت نے گوبردھن پہل قدمی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس کا مقصد فضلہ کو دولت میں بدلنا ،دیہی حیاتیاتی طور پر ضائع ہوجانےوالے فضلہ کا انتظام ،دیہی آمدنی کا پیدا کرنا اور ایک مدوّر معیشت کو پیدا کرنا ہے۔گوبردھن ، جو دوسرے اسٹیک ہولڈر وزارتوں کے ساتھ تال میل میں نافذ کیا جارہا ہے ، کے تحت آج تک کی کامیابی 510کمیونٹی گوبردھن پروجیکٹس ہیں ، جو ایم او پی اینڈ این جی کے ذریعہ ایس اے ٹی اے ٹی کے تحت 43سی بی جی پروجیکٹوں کے ساتھ ایس بی ایم ( جی ) کے تحت مکمل ہوئے ہیں اور 36 پروجیکٹس ایم این آر ای فنڈنگ کے تحت پورے ہوئے ہیں۔آخر میں وزیرموصوف نے ‘ پوری حکومت ’اور ‘پورے سماج ’ نقطہ نظر کی دعوت دی ، جو 2024 تک 100فیصد اوڈی ایف پلس گاؤوں کے حصول یا سمپورن سووچھتا کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
(03-04-2023)
U-3650
(Release ID: 1913238)
Visitor Counter : 111